جنگلات کی اہمیت

دنیا کی خوبصورتی اور بنی نوع انسان کو اچھا اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں درخت سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں جنگلات کی شدید کمی ہے۔ پاکستان کا کل رقبے میں سے جنگلات صرف 72لاکھ ایکڑ پر ہی موجود ہیں اور ان درختوں کی کٹائی جس بے دردی کے ساتھ پاکستان میں جاری ہے اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ اسکی سب سے بڑی وجہ دیہی علاقوں میں سوئی گیس کی عدم دستیابی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ لکڑیوں سے آگ جلانے پر مجبور ہیں اور لکڑی کی کٹائی کی وجہ سے جنگلات میں تیزی سے کمی ہوتی جارہی ہے ۔ہم اپنی آکسیجن کا اہم ترین ذریعہ اپنے ہاتھوں سے برباد کر رہے ہیں اور اپنے چھوٹے چھوٹے مفادات کی خاطر اپنے لیے صحت بخش فضا کے دروازے خود سے بند کرتے جا رہے ہیں حکومت اور عوام کو چاہیے کہ وہ شجر کاری پر زور دیں اپنے ملک اور اپنے ماحول کو صحت بخش بنائیں۔

Hammad Ali
About the Author: Hammad Ali Read More Articles by Hammad Ali: 5 Articles with 4281 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.