بچپن انسان کی زندگی کا وہ سنہرا دور ہوتا ہے جو بھلاںے
نہیں بھولتا۔ بچپن کی خوبصورت یادیں ہمیشہ خوشبو بن کر مہکتی رہتیی ہیں بے
فکری،معصوم شرارتیں اسی دور کا حصہ ہوتی ہیں ۔تتلیوں کو پکڑنے اور آسمان کو
چھو لینے کی خواہش صرف اسی دور میں ہوتی ہے۔بچپن کی دنیا ہی عجیب ہوتی
ہے۔دیومالائی کہانیوں کی طرح سب کچھ پلک جھپکنے میں بدل جاتا ہے۔بچے اپنے
خوابوں کی حسین دنیا میں رہتے ہیں جو بڑوں کی دنیا سے بہت مختلف ہوتی ہے۔
بچے کبھی کسی کا دل نہیں دکھاتے کسی کو دھوکہ نہیں دیتے کیونکہ بچے من کے
سچے ہوتے ہیں۔
یہ دولت بھی لے لو ،یہ شہرت بھی لے لو بھلے چھین لو مجھ سے میری جوانی ,
مگر مجھ کو لوٹا دو، بچپن کا ساون
وہ کاغذ کی کشتی،وہ بارش کا پانی |