رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔اس ماہ مبارک کی ایک فضیلت
یہ ہے کہ امیر و غریب سب ہی اللہ کی دی ہوئے نعمتوں سے خوب مستفیض ہوتے
ہیں۔مگر کچھ مسائل کی وجہ سے گزشتہ سالوں کی طرح ا س سال بھی روزہ دار شدید
متاثر ہو رہے ہیں جن میں لوڈشیڈنگ سرفہرست ہے ۔اس سال شہر کراچی کا درجہ
حرارت بھی معمولات زندگی کو شدید متاثر کر رہا ہے۔ ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے
گزشتہ سال بھی شہر میں سینکڑوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ان متاثرہ
افراد میں اکثریت فیکٹریوں اور کارخانوں میں کام کرنےوالے غریب مزدوروں اور
طلباءکی تھی ۔اس سال بھی کچھ مقامات پر سڑکوں پر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے
کیمپ تو قائم ہیں لیکن ان میں تربیت یافتہ عملہ نہیں بس پانی ہی موجود ہے ۔
حکومت کوچاہئے کہ وہ عوام کے لئے کوئی پلان تشکیل دے کہ جس سے وہ دو وقت کی
روٹی بھی کما سکیں اور انکا روزہ بھی متاثر نہ ہو ورنہ شہر بھر میں
مزیداموات کا خطرہ ہے ۔میری حکومت سے اپیل ہے کہ اس مسئلے کو فوری حل کیا
جائے تاکہ اس سال ہیٹ اسٹروک کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔
|