لیاقت بلوچ صاحب کا تحریک طالبان پاکستان کی مذمّت سے گریز

لیاقت بلوچ صاحب نے آج دنیا ٹی وی کے پروگرام “کراس فائر“ میں شرکت کی۔ انہوں نے بہت اہم باتیں بہت کھل کی کیں۔ کرپشن، حکومت اور کراچی کی صورتحال پر بھی بے خوفی سے تبصرہ کیا۔ مگر میزبان کے بار بار اصرار پر بھی انہوں نے تحریک طالبان پاکستان کی مذمّت سے گریز کیا۔ جب ان سے اصرار کیا تو کہا کہ یہ ان سے پوچھیں جنہوں نے انہیں بنایا ہے۔

تحریک طالبان پاکستان کا نام اکثر ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے لیا جاتا ہے۔ لیاقت بلوچ صاحب کا ان کی مذمّت سے گریز خاصا فکر انگیز ہے۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ جماعت اسلامی نہ تو دہشت گرد جماعت ہے نہ ہی پاکستان مخالف۔

تو کیا لیاقت بلوچ صاحب، تحریک طالبان پاکستان کی دہشت گردی سے خوفزدہ ہو گئے یا ان کے خیالات سے اتفاق رکھتے ہیں؟

(یہ پروگرام کل تک دنیا ٹی وی کی ویب سائیٹ پر دیکھا جا سکے گا۔ یا پھر ٢ مارچ ٢٠١١ کا کراس فائر “پی کے پولیٹکس“ پر دیکھا جا سکتا ہے)
MAQ
About the Author: MAQ Read More Articles by MAQ: 23 Articles with 23414 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.