ماہ رمضان دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے رحمتوں اور برکتوں
کا مہینہ تصور کیا جاتا ہے ، ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس ماہ مبارک سے
جتنا ہو سکے، فیضیاب ہو۔
|
|
زمین پر روزہ تو سبھی رکھتے ہیں لیکن ایک ایسا شخص بھی ہے جس نے زمین سے
باہر خلا میں روزہ رکھا۔
سماﺀ کے مطابق سال 1985 میں خلاء کا سفر کرنے والے پہلے عرب خلا باز شہزادہ
سلطان بن سلمان نے رمضان میں امریکی اسپیس شٹل ڈیسکوری کے سفر کے دوران
روزہ رکھا اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اس
بارے میں اپنے تاثرات سے آگاہ کیا۔
|
|
شہزادہ سلطان بن سلمان نے بتایا کہ وہ 29 ویں روزے کے دن ناقابل فراموش
خلائی سفر پر روانہ ہوئے تھے جو ایک کبھی نہ بھلایا جانے والا تجربہ تھا۔
سلطان بن سلمان کے مطابق خلائی سفر کے دوران انہوں نے 6 دن میں قرآن مجید
ختم کیا اور اس مقصد کیلئے انہوں نے اپنے سونے کا وقت مختص کیا تھا۔
|