مودی کیلئے مرزا کلاؤڈی کا خطاب

 پلوامہ میں انڈیا کے نیم فوجی دستے پر خودکش حملے، بالاکوٹ میں انڈین طیاروں کی بمباری اور پھر پاکستان کی جانب سے انڈین جنگی طیارہ گرائے جانے کے واقعات کو تین ماہ ہونے کو آئے ہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بالا کوٹ حملے سے متعلق مضحکہ خیز بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے ’مرزا کلاؤڈی‘ کا لقب دیتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے ’نیوز نیشن‘ نامی چینل کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بالا کوٹ حملے سے قبل مشاورت کے دوران انہوں نے موسم کی خرابی، بارش اور ا آسمان پر چھائی بادلوں کی چادر کو دیکھ کر کہا کہ بادلوں کے باعث پاکستانی ریڈار بھارتی طیاروں کو دیکھ نہیں پائیں گے اس لئے ہمیں موسم کی خرابی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ کردینا چاہیے۔حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹویٹر اور فیس بک کے آفیشل اکاؤنٹس سے اس انٹرویو کے اقتباسات شیئر کیے گئے تو سوشل میڈیا میں بھارتی وزیراعظم ایک مذاق بن کر رہ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ’انٹائر کلاؤڈ کور‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور ماہرین ہوا بازی نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا جب کہ حماقت سے بھرپور بیان پر مودی کی memes بھی بنائی گئیں۔ اس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب ریڈار نہیں چل رہے تھے تو دوطیارے مار گرائے، اگر ریڈار چل رہے ہوتے تو مودی صاحب سوچیں کہ کیا ہوتا۔جنگی جنون میں مبتلا ایشیائی اور خلیجی ممالک کو میزائل فروخت کرے گا بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میزائل بنانے والی بھارتی کمپنی براہموس ایروسپیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ حکومتی منظوری ملتے ہی فروخت شروع کر دی جائے گی سنگا پور میں جاری جنگی ساز وسامان کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے چیف جنرل منیجر کموڈور ایس کے نے بتایا کہ جنوبی ایشیائی اور خلیجی ممالک کافی عرصے سے میزائل کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کر رہے تھے میزائل کی پہلی کھیپ تیار ہے بھارت کی جنگی جنونیت اور خطرناک جنگی ہتھیاروں کی تیاری ناصرف خطے میں طاقت کے توازن میں بگاڑ کا باعث ہیں بلکہ بھارتی پالیسیوں کی وجہ سے ایشیاء میں پائیدار امن اور استحکام خطرے میں پڑ گیا ہے واضح رہے کہ میزائل بنانے والی کمپنی براہموس بھارت اور روس کا مشترکہ منصوبہ ہے روس نے ایک معاہدے کے تحت میزائل کی تیاری میں درکار ٹیکنالوجی بھارت کو افرادی قوت کے ساتھ فراہم کی تھی۔ اور اس کشیدگی کے نتیجے میں فضائی حدود کی بندش نے ہوابازی کی بین الاقوامی صنعت کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔پاکستان نے ان واقعات کے بعد فروری کے آخری ہفتے میں اپنی فضائی حدود پروازوں کے لئے بند کی اور پھر جب جزوی طور پر فضائی حدود کو کھولا بھی گیا تو بھی انڈیا کی سرحد کے ساتھ کی فضائی حدود اس میں شامل نہیں تھی۔پاکستان کی جانب سے اس اقدام سے مغرب سے مشرق اور مشرق سے مغرب جانے والی عالمی پروازوں کا ایک بڑا حصہ متاثر ہو رہا ہے۔اس کے نتیجے میں جہاں فضائی کمپنیوں کے اخراجات بڑھ گئے ہیں وہیں پروازوں کا دورانیہ بھی بڑھا ہے اور کئی پروازیں جو نان سٹاپ تھیں اب انھیں ایندھن کے لیے رکنا پڑتا ہے جس کے اخراجات علاوہ ہیں۔اس بندش سے سب سے زیادہ متاثر پاکستان کے ہمسایہ ممالک ہو رہے ہیں جن کی مختصر دورانیے کی پروازوں کو اب ایک طویل راستے سے گزر کر جانا ہوتا ہے مگر مشرق بعید، یورپ اور امریکہ کی پروازوں پر بھی اس کے شدید اثرات ہیں۔اس بندش سے پاکستان کے مشرق میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے مشکلات کافی بڑھ چکی ہیں۔فضائی کمپنیوں اور مسافروں کے علاوہ پاکستان کی مشرقی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو کم ازکم 12 ارب روپے سے لے کر 15 ارب روپے تک کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ ایک اور خبر میں مریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے نام نہاد سیکولر بھارت کا مسلمانوں سے متعلق اصل چہرہ بے نقاب کر تے ہوئے مسلمانوں کو درپیش مسائل سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کو کاروبار اور عبادت کرنے کے حق سے محروم کرنے کے بعد جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ امریکی اخبار نے بھارت کی اندرونی حقیقت بتاتے ہوئے مزید لکھا کہ بھارت میں مودی حکومت آنے کے بعد مسلمانوں کیلئے مسائل میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا‘ گائے کے تحفظ کے نام پر بھی انتہا پسند ہندو بے لگام ہیں۔ گوشت کا کاروبار مسلمانوں کیلئے ناممکن بنا دیا گیا ہے۔ دکانیں زبردستی بند کرانا اور گوشت لے جانے کے شبہ میں مسلمانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے ان حالات میں نریندرمودی پھر اقتدار میں آگئے تو بھارتی مسلمانوں کا جینا اجیرن ہوجائے گا خدا خیر کرے۔ ویسے مودی جیسے مخبوط الحواس شخص کی حرکتیں ہی ایسی ہیں وہ دوبارہ وزیر ِ اعظم بن بھی گئے بھارتی عوام اور عالمی میڈیا اس کی چھترول کرتے رہیں گے یہ ہماری ایسی پیش گوئی ہے جو قارئین کو تب تب یاد آتی رہے جب جب نریندرمودی کی چھترول ہوگی آزمائش شرط ہے۔

 

Ilyas Muhammad Hussain
About the Author: Ilyas Muhammad Hussain Read More Articles by Ilyas Muhammad Hussain: 474 Articles with 399089 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.