الفاظ

انسان کا سب سے مضبوط ہتھیار الفاظ ہیں۔

الفاظ ایک ایسا ہتھیار ہے جو کسی کے لئے سزا تو کسی کے لئے جزا کا باعث ہے۔موجودہ زمانے میں لوگوں کی سوچ اس طرح کی ہو چکی ہے کہ منہ سے کچھ بھی بول دیتے ہیں یہ نہیں سوچتے کہ انکے الفاظ کس حد تک دوسروں کے دلوں میں تہلکہ مچا دیتے ہیں بعد میں اگر کچھ تھوڑا بہت احساس ہو بھی جائے تو معافی مانگ کر معاملہ ریکور کرنے کی کوشش کرتے ہیں.وہیں کچھ لوگوں کے الفاظ سکونِ قلب کا سبب ہوتے ہیں جس سے ایک حوصلہ ایک تسلّی ملتی ہے۔اور بہت ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایسے لوگ بہت ہی کم ہے ورنہ اب تو ہر جگہ الفاظوں کا استعمال اس قدر بےمول ہو کہ رہ گیا ہے کہ کہیں بھی کسی کے لئے بھی غلط لفظوں کا استعمال باآسانی کر دیا جاتا ہے شاید مکافاتِ عمل کو ہلکے میں لے لیا ہے۔کیونکہ جو الفاظ آپ دوسروں کی غیبت ، چغلی ، طعنہ بازی کے لئے بول رہے ہوتے ہیں وہی الفاظ کہیں نہ کہیں آپ کے لئے بھی استعمال ہو رہے ہوتے ہیں۔اسی طرح اگر آپ اپنے الفاظوں کا استعمال کسی کو دعا دینے ،کسی کو تسلی دینے کسی کی ہمت بڑھانے کے لئے کر رہے ہوتے ہیں تو کہیں نہ کہیں وہی الفاظ آپ کے لئے بھی رپیٹ کیۓ جا رہیں ہوتے ہیں۔لہذا الفاظوں کا چناؤ بہت ہی سوچ سمجھ کر کیا کریں۔
 

Aiman Arif
About the Author: Aiman Arif Read More Articles by Aiman Arif: 3 Articles with 3054 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.