محبت کے نام ایک خوبصورت نظم

“اپنے ہونے والے مجازی خدا(منگیتر) کے نام محبت کی ایک خوبصورت نظم“

گو کہ ہمارا ایک دوسرے سے واسطہ،بلاواسطہ رابطہ نہیں لیکن بھئی یہ تو وہ سچی محبت ہے نا ۔ ۔ ۔ جو کسی کا نام اپنے نام کے ساتھ جڑتے ہی پابندی نہ ہونے کے باوجود اللہ مشرقیت،سادگی پسند فریقین کے دلوں میں بھر دیتا ہے تو بس جناب! ادھر بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے(آہم آہم)

چلو اک نظم لکھتے ہیں
کسی کے نام کرتے ہیں
مگر یہ سوچنا ہے اب کہ اس میں ذکر کس کا ہو؟
کہ اس میں بات کس کی ہو؟کہ اس میں ذات کس کی ہو؟
اور یہ بھی فرض کرتے ہیں کہ جس پہ نظم لکھتے ہیں ہمیں اس سے محبت ہے؟
ہمارے سارے جذبوں کو بس اس کی ہی ضرورت ہے!
چلو اک کام کرتے ہیں کہ ہم جو نظم لکھتے ہیں تمہارے نام کرتے ہیں
تم ہی عنوان ہو اس کا
تمہارا ذکر ہے اس میں
تمہاری بات ہے اس میں
تمہاری ذات ہے اس میں
تو پھر یہ فرض بھی ہوگا٬ ہمیں تم سے محبت ہے
ہمارے سارے جذبوں کو تمہاری ہی ضرورت ہے
چلو اک نظم لکھتے ہیں
تمہارے نام کرتے ہیں

بہت معذرت کہ مجھے شاعر کا نام معلوم نہیں۔
*Rizwana Khan*
About the Author: *Rizwana Khan* Read More Articles by *Rizwana Khan*: 48 Articles with 82940 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.