دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ایک مکمل طرز زندگی ایک
مکمل قانون ۔دین اسلام انسان کی فلاح اور انسانی اقدار کی عکاسی کرتے ہوئے
زندگی کے ان تمام اصولوں کو متعارف کرواتا ہے جس پر چل کر انسان اپنی زندگی
آسانی گزار سکتا ہے اور جس پر عمل پیرا ہو کر انسان انسان ہی رہتاہے۔دین
اسلام نے جس جس کام یا عمل پر ثواب اور سزا کا ذکر کیا ہے اس کا اثر انسانی
جسم پر اچھے برے اثرات بھی رونما ہوتے ہیں اس لئے اللہ پاک انسان کو اسلام
کے قانون پر عمل کرنے کا حکم دیتے ہیں تا کہ انسان کے جسم پر اچھے اثرات
مرتب ہوں اور انسان صحت مند اور تندرست رہے۔جیسے پانی کا بیٹھ کر پینا افضل
ہےتین سانس میں پینا افضل ہے اس پر علماء اکرام ثواب بتاتے ہیں اور طب کی
روح سے اس کا فائدہ ہے آپ اگر مشاہدہ کریں تو آج ہمارے معاشرے میں معدہ اور
سانس کی بیماری عام ہے میں یہ نہیں کہتا کہ اس کی وجہ صرف اور صرف پانی
کھڑے ہو کر پینا ہی ہے پر زیاد ہ تر معدہ اور سانس کی خرابی اسی وجہ سے
ہےاگر آپ پانی کو اپنے منہ کی اونچائی سے پانی کو زمین پر گرایں تو آپ
دیکھیں گے کے زمین میں گڑا بن گیا ہے تو آپ سوچیں انسانی معدہ کا کیا حال
ہو گا۔2 اسلام انسان کو داڑھی رکھنے کا کہتا ہے اس سے جلد کی بیماریوں سے
بچاؤ ممکن ہے۔3.کھانا کھاتے وقت اپنے سامنے سے کھائیں کیوں کہ سب وٹامنز
کھانے کے درمیان میں اکھٹے ہوتے ہیں جو آہستہ آہستہ کھانا تو ٹھیک ہے مگر
ایک دم کھانے سے بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔اسی طرح کی بہت کی باتیں جو اسلام
سکھلاتا ہے انسان کی جسم کے لئے بہت مفید ہے۔جس طرح اسلام انسان کی ذات اور
جسم کی حد تک فائدہ مند اصول دیتا ہے اسی طرح اسلام دوسروں کی مدد اور خدمت
پر بھی انسان جسم کو فائدہ دیتا ہے ۔جیسے ہم کسی ضرورت مند کی ضرورت پوری
کرتے ہیں ،کسی مشکل میں پڑے انسان کی مدد کرتے ہیں تو ہمیں اطمینان اور
خوشی ملتی ہے یا محسوس ہوتی ہے جو ہمارے دل کو سکون پہنچاتی ہے اور دل کی
خوراک اللہ پاک کے ذکر کے ساتھ ساتھ خوشی اور اطمینان بھی ہے جو دل کی صحت
کے لئے بہت لازمی ہے لوگوں کی مدد سے دل کو اطمینان ملتا ہے جس سے دل ٹھیک
کام کرتا ہے اور انسان کا جسم تندرست رہتا ہے ۔
ہم باتوں کی حد تک تو احترام کرتے ہیں کے اسلام اچھا دین ہے بہترین دین ہے
پر عملاً اس پر نہیں رہتے اور نہ رہنا چاہتے ہیں اور نہ ہی کوشش کرتے ہیں
اگر ہم اسلام کے بنیادی اصول بھی اپنا لیں تو کوئی شک نہیں کے ہماری زندگی
آسان اور جسم صحت مند ہو۔
دعا ہے کہ ہم سب مسلمانوں کو اللہ پاک اپنی رحمت کے صدقے ہدایت دے کہ ہم
دین اسلام پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں اپنا مقام بنایں اور صحت
مند زندگی بسر کریں۔
آمین۔۔۔۔۔۔۔!
|