ہم سب جانتے ہیں پاکستان دنیا کا واحد مسلمان ملک ہے جس
کے پاس ایٹمی طاقت موجود ہے اور یہ بات ہمارے دشمن امریکہ اسرائیل فرانس
اور بھارت بھی جانتے ہیں یہ لوگ صرف پاکستان کے دشمن ہی نہی بلکہ یہ لوگ
امت مسلمہ کے دشمن ہیں اور امت مسلمہ کی بقاء کا ضامن اللہ پاک نے پاکستان
کو بنایا ہے تو پھر کیسے ہمارے دشمن ممالک یہ چاہیں گیں کہ ہمارا ملک
پاکستان خطے میں ایک معاشی طاقت بن کر ابھرے یاد رکھیں جب بھی پاکستان خطے
میں معاشی طاقت بن کر ابھرا تو پاکستان اس کا فائدہ صرف خود کو نہی پہنچائے
گا بلکہ امت مسلمہ کے ہر ملک کو اپنے ساتھ اوپر لائے گا اور دنیا کے تمام
مسلم ممالک کو یہود و نصارٰی کے مقابلے میں کھڑا کرے گا ۔۔۔۔!!!
اس سب کو جانتے ہوئے ہی یہود و نصاری نے پاکستان کو معاشی طور پر کمزور
کرنے کی شازش رچا رکھی ہے اس سازش کے تحت ہی پاکستان پر دہشتگردی مسلط کی
گئی ہے تاکہ اندرونے پاکستان خوف و ہراس پھیلا کر پاکستانی عوام کو آگے
بڑھنے سے روکا جا سکے اور پاکستان ایک دہشتگرد ملک ہے اس بات کو عام کر کے
ان تمام ممالک کی سرمایہ کاری کو روکا جا سکے جو پاکستان میں سرمایہ کاری
کرنا چاہتے ہیں اور بد قسمتی سے یورپین ممالک کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کی وجہ
سے کئیں مسلمان ممالک کی بھی سرمایہ کاری پاکستان میں رک گئی اس سب کو مد
نظر رکھتے ہوئے افواج پاکستان کا فرض بنتا تھا کہ وہ اس ملک میں رہنے والی
عوام کو تحفظ فراہم کرے اور دنیا کے تمام ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری
کا محفوظ ماحول فراہم کرے تاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو ایک اور
اہم بات یہ کہ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ ملک کے نیچے آنے کے ساتھ ساتھ
افواج پاکستان بھی دوسرے ممالک کے طرح کمزور ہوتی اور ہمارا ملک بھی راکھ
کا ڈھیر بنتا لیکن ایسا کیوں نا ہوا اور کسطرح اس ملک سے دہشتگری کے ناسور
کو افواج پاکستان نے ختم کر دیا سوال تو بنتا ہے تو جانب افواج پاکستان
ہتھیاروں سے کم اس ملک اور اس ملک کی عوام سے محبت میں اور جزبہ ایمانی میں
دشمنوں سے لڑی ہے اور اس ناسور سے ہمیں پاک کرنے میں افواج پاکستان کے
ہزاروں سپوتوں نے اس ملک کی بقاء ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل پر اپنی
جان قربان کی ہے تب جا کر آج ہم دہشتگردی کے ناسور سے آزاد ہوئے ہیں لیکن
اس کے باوجود اس ملک میں موجود گندے انڈوں کا افواج پاکستان کے ساتھ کیسا
رویہ ہے یہ سب بھی آج عوام کے سامنے ہے ۔۔۔۔!!!
افواج پاکستان نے تو پاکستان سے دہشتگردی کی جڑ اکھاڑ کر پھینک دی اور
سرمایہ کاروں کو وہ ماحول فراہم کر دیا جس کی خواہش سرمایہ کار کرتے ہیں
لیکن ان سرمایہ کاروں کی راہ میں دوسری بڑی رکاوٹ کرپشن تھی جس کے خلاف
تمام اقدامات حکومت پاکستان کو کرنے تھے ۵ سال زرداری نے گزارے ۵ سال نواز
شریف نے اور کرپشن کے خلاف ایک ایسا اقدام مجھے آج بتا دیں جس پر میں کہ
سکوں کے نواز شریف اور زرداری نے اس ملک سے وفاداری کی الٹا اس ملک کے آگے
لیکر جانے کے بجائے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف رہے یہ ہی ایک وجہ تھی کہ
دنیا کے ممالک ہمارے نظام سے مطمئن نہی تھے اور ہمارا ملک ایک فیصد بھی آگے
نہی بڑھ سکا کیا کرپشن کے زریعے اپنی جیبیں بھرنے والا کرپشن کے خلاف
اقدامات کر سکتا ہے اس پر مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں اس ملک کی عوام خود
سمجھدار ہے۔۔۔!!
ایک چھوٹی سی مثال دے کر عوام کو سمجھانا چاہوں گا فرض کریں آج سعودیہ
پاکستانی حکومت سے کہے کہ ہمیں پاکستان میں ایک 5 سٹار ہوٹل تعمیر کرنا ہے
اور بحثیت میں اس ملک کا وزیراعظم سعودی حکومت کو آمین کہوں کہ آپ کو اجازت
دی جاتی ہے تو یاد رکھیں سعودی حکومت کبھی سعودیہ کی عوام کو پاکستان ہوٹل
تعمیر کرنے نہی لائے گی کیونکہ سعودی حکومت کے اس سے اتنے اخراجات ہو جائے
گیں جتنی ہوٹل کی لاگت بھی نا ہو لحاظہ وہ پاکستانی مزدور طبقے کو اس کام
کے لیے چنے گی اور میں پاکستانی وزیراعظم ہونے کے ناطے پاکستانی مزدور طبقے
کو آگے لانے کے بجائے اس ہوٹل کا ٹھیکا اپنی کمپنیوں کو دلوا دوں اور 1000
سے 1500 دیہاڑی دینے کا بجائے جو مزدوروں کا حق ہے انہے پاکستانی ریٹ کے
مطابق 500 روپے دیہاڑی پر مزدوری دوں تو کیا ہوگا اوپر والا 500 یا 1000
میری جیب میں جائے گا اس سے میرے اثاثوں میری دولت میں تو اظافہ ہو گا لیکن
نا تو میرا ملک آگے بڑھے گا اور نا ہی میرے ملک کا غریب مزدور طبقہ آگے بڑھ
سکے گا میں امیر ہوتا جاؤں گا میرا ملک اور میرے ملک کی عوام مقروض ہوتی
جائے گی ۔۔۔!!!
اور اسی طرح اس ملک کی عوام کو نواز شریف اور زرداری کے جانب سے لوٹا گیا
ہے اور اتنا لوٹا گیا ہے کہ آج دنیا کا کوئی ملک بھی کرپشن کی مثال دے تو
وہ پاکستان کا نام لیتا ہے کیا یہ میرے ملک اور اس غریب طبقے کی بدنامی نہی
ہے جو دن رات اس ملک کی تعمیر و ترقی میں 500 روپے لیکر کام کر رہے ہیں کیا
یہ ان قربانیوں کا مزاق نہی ہے جو اس ملک کی بقاء پر نچھاور کی گئیں ۔۔۔؟؟؟
میں عمران خان کا حمایتی نہی ہوں میں پاکستان کا حمایتی ہوں اور پاکستان کو
سامنے رکھ کر کہتا ہوں اگر آج عمران خان کی جگہہ میں ہوتا تو میں اس سے بھی
زیادہ درد ناک تکلیف دیتا ان لوگوں کو جنہوں نے دنیا میں نا صرف پاکستان کا
تماشہ بنایا بلکہ اس ملک کے غریب طبقے کو صرف اپنی جیبیں بھرنے کی خاطر آج
اتنا پیچھے دھکیل دیا کہ یہ طبقہ آج ہاتھ پھیلا پھیلا کر اپنے اولادوں کا
پیٹ پال رہا ہے آج اس ملک کو لوٹنے والے کہ رہے ہیں ہم بے گناہ اور معصوم
ہیں یعنی پھر عوام سے جھوٹ پھر عوام کو دھوکا ایسے لوگوں کا ٹھکانہ جیل ہے
اور ہسپتالوں میں علاج کے بجائے انکا علاج جیل میں چھتر لگا کر کرنا چاہئے
اور یہ علاج تب تک جاری رہنا چاہیئے جب تک یہ لوگ اس ملک کی لوٹی ہوئی ساری
دولت کو پاکستانی قوم کے حوالے نہی کرتے اور اس سب میں آج پورا پاکستان اس
ملک کے اداروں اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے ۔۔۔۔!!!
وسلام
پاکستان کی بیٹی
شفق کاظمی
|