سی آئی اے بدلے پر اتر آئی

بلیک واٹر کے اہلکار ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری بعد کی صورتحال میں جو چیز سب سے زیادہ چونکا دینے والی تھی وہ یہ تھی کہ ریمنڈ ڈیوس سفارتی اہلکار نہیں بلکہ امریکن خفیہ ایجنٹ ہے اور اس سے برآمد ہونے والی اشیاء نے مزید پاکستانی ایجنیسز کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا کیوں کہ جس طرح کی اشیاء ، اسلحہ، الیکٹرونکس سرکٹ، وائرلیس ، اور کیمرہ سے لی گئی فوٹوز سامنے آئی ہیں وہ کسی بھی طرح ایک سفارتی اہلکار کے پاس نہیں ہو سکتی بلکہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایجنٹ تھا ، مزید برآن اس کی سم سے کال ریکارڈز کا جو پتا چلا ہے اور یہ باتیں اخبارات کی زینت بھی بن چکی ہیں کہ اس کے نام نہاد طالبان سے قریبی رابطے تھے اور جنوبی پنجاب میں پنجابی طالبان نامی گروہ کو بھی اسی نے بنایا تھا اور ایک نو مسلم بن کر مدارس سے خود کش حملہ آور بھی تیار کرتا تھا۔

اس سارے بیک گراؤنڈ میں آئی ایس آئی ، نے سوالات کا ایک پرچہ سی آئی اے حکام کو دیا جس پر انہوں نے کسی بھی قسم کا تبصرہ یا جواب دینا مناسب نہیں سمجھا بلکہ چپ سادھ لی ۔ اور اس کے بعد امریکہ کا ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے لئے براہ راست کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ آئی ایس آئی اور سی آئی اے آمنے سامنے آکھڑی ہوئی ہیں ۔ اور ایسی خبریں بھی گردش میں آئیں کہ آئی ایس آئی نے امریکہ سے تمام معاملات میں کنارہ کشی اختیار کر لی ہے ۔ جس کی بعد میں آئی ایس آئی نے تردید بھی کی لیکن پس چلمن معاملات کا عوام کو پتا نہیں ۔

جہاں تک سی آئی اے یا امریکہ کا تعلق ہے تو تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی یہ لوگ بری طرح پھنسے ہیں انہوں نے بجائے معذرت خواہانہ رویہ اپنانے کے الٹا بدلہ لیا ہے ۔ اور ریمنڈ ڈیوس کی غیر مشروط رہائی نہ ہونے پر شہباز بھٹی قتل، پشاور بم بلاسٹ، ، ایجنسی خود کش حملہ وغیرہ اس کی زندہ مثالیں ہیں ۔ اور اب وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کے حالات اتنے خراب کر دئے جائیں کہ پاکستان کو اپنی سالمیت کا خطرہ پڑ جائے یا مسلکی اور گروہی اختلافات میں گر جائے ۔

اس تمام کھیل میں پاکستانی حکومت اور خفیہ ایجنسیوں کو جرات مندانہ فیصلے کرنا ہوں گے اور عوام کو بے یقینی کی فضا سے نکال کر امید دلانا ہو گی ۔اور غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سامراجی طاقتوں کے ساتھ برابری کی سطح پر بات چیت کرنا ہوگی ۔
Awais Aslam Mirza
About the Author: Awais Aslam Mirza Read More Articles by Awais Aslam Mirza: 23 Articles with 61520 views ایک عام انسان جو معاشرے کو عام سے انداز سے دیکھتا ہے ۔ .. View More