بیرونی امداد؛ پاکستان کا مستقبل خطرے میں

پاکستانی حکومت پاکستان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بیرونی ممالک سے اب تک کافی امداد لے چکی ہے، اس امداد کا بوجھ حکومت پر نہیں عوام پر پڑنے والا ہے۔ یہ حکومت تو ابھی ہے چند برسوں بعد چلی جائے گی مگر اس ملک میں رہنے والی عوام کو اس امداد کا بوجھ اپنے سر سے خودی اتارنا ہے۔

ایک بین الاقوامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اب تک اتنی امداد لے لی ہے کہ اس کا ہر باشندہ تقریباً 2 کروڑ روپے سے زائد کا مقروض ہے۔

پاکستانی حکومت نے امداد لیتے ہوئے یہ کیوں نہ سوچا کہ اس سے عوام پر کتنا بوجھ پڑے گا۔۔

کبھی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کی خاطر امداد تو کبھی کسی دوسرے مقصد کے پیش نظر۔۔۔۔!

مگر غور کریں تو مسائل وہیں موجود ہیں بلکہ شاید اس سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

اس امداد سے اگر مسائل ختم ہونے کی بجائے بڑھتے ہی جاتے ہیں تو حکومت کیوں اس سے چھٹکارا حاصل نہیں کرتی۔

صدر اور وزیر اعظم اپنے بینک اکاؤنٹس کب تک بڑھتے رہیں گے؟
Qaumi Khabrien Online
About the Author: Qaumi Khabrien Online Read More Articles by Qaumi Khabrien Online: 40 Articles with 40523 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.