دل کی بات

جان ہے تو جہان ہے احتیاط علاج سے بہتر ہے

*آج کے دور میں ذرا سی تکلیف کی صورت میں ھم فورآ دواؤں کا استعمال شروع کردیتے ہیں ۔ *گھریلو ٹوٹکے ، سنے سنائے سوشل میڈیا کے ذریعے حاصل کردہ نسخے ، گھر میں پہلے سے موجود دل کے مریضوں کے اپنی *دوائیں دوسروں کو استعمال کرنے کے مشورے ( مجھے بھی یہی علامات ھوتی تھیں ، اس دوا سے مجھے فائدہ ھوا تھا ، *آپ بھی یہی دوا آستعمال کر لیں ) غرض جو بھی دوا، پھکی ، چورن ، معجون ، ھاضمے *کا شربت ، میٹھی گولیاں ، کچھ بھی مل جائے ھم نے کھا لینا ہے اور اگر کچھ بھی نہ ملا تو *نزدیکی میڈیکل سٹور یا دواخانے جا کر علامات بتا کر دوائیں خرید کر کھا لیتے ہیں بنا *یہ جانے کہ ہمیں مسئلہ کیا ہے ، کیا واقعی کوئی بیماری ہے بھی یا نہیں ، بلکہ اب تو لیبارٹریز *میں جا کر خود ھی یا ٹیکنیشئن سے مشورہ کرکے خون کے مختلف ٹیسٹس بھی کروا لیتے *ہیں ۔ ایکس رے ، الٹرا ساؤنڈ ، ای سی جی ، اسٹریس ٹیسٹ اور ایکو کا مشورہ بھی دے دیتے *ہیں ۔بات یہاں ختم نہیں ہوتی کچھ لوگ تو انجیوگرافی کروانے بلکہ سینے میں درد کی صورت *میں اسٹینٹ ڈالنے کے لئے بھی مجبور کرتے ہیں ۔ سوچئے ھم کہاں جارہے ہیں ۔ سگریٹ نہیں *چھوڑیں گے ، الکحل نہیں چھوڑیں گے ، بازار کے مرغن کھانے نہیں چھوڑیں گے اور جب *ان کی وجہ سے سینے میں تیزابیت ھوگی تو مختلف گولیاں شربت کیپسول کھاتے رہیں گے ۔*

*عادات تبدیل نہیں کرنی ۔ کیا ھوا ایک اسٹینٹ پڑ گیا ؟ پھر تکلیف ھوئی تو دوبارہ انجیوپلاسٹی کروالیں گے۔*
*یاد رکھیں ! بغیر تشخیص کوئی دوا کبھی نہ کھائیں ، کسی کے مشورے پر عمل نہ کریں سوائے *مستند ڈاکٹروں کے ۔ کسی کے مشورے پر کسی قسم کا کوئی ٹیسٹ نہ کرائیں جب تک آپ کا مکمل طبی معائنہ نہ کر لیا *جائے ۔ ھماری بے شمار بیماریاں ایسی ہیں جن کے علاج کے لئے کسی دوائی کی ضرورت نہیں *ہوتی ذرا سی احتیاط سے یہ بیماریاں خود ھی ٹھیک ھو جاتی ہیں ۔*

*آخر میں ایک بات ! صحت کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے ۔ *صحتمند رہنے کے لئے اپنے نفس پر جبر کرنا پڑتا ہے ۔ اپنی* *غیرصحتمندانہ عادات کو ترک کرنا پڑتا ہے ۔۔*
*فیصلہ آپ پر*
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

FaZi dar
About the Author: FaZi dar Read More Articles by FaZi dar: 14 Articles with 23707 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.