عالمی بینک نے نے گزشتہ دنوں 46 اشاریہ پانچ کروڑ ڈالر کے
دو مختلف قرضے دینے کی منظوری دے دی ہے اس حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات
کے مطابق 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ ہائر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ ان پاکستان پروجیکٹ
کیلئے فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ کہ باقی بجلی کے ترسیل کے نظام میں بہتری
لانے کے لیے دیا جائے گا.
پاکستان کے تعلیمی شعبے کی خراب حالت اور کم ہوتی ہوئی شرح خواندگی کو
مدنظر رکھتے ہوئے عالمی بینک نے پاکستان کو اس شعبے کے لیے قرضہ فراہم کرنے
کی منظوری دیدی ہے تاکہ پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کی جاسکیں اور شرح
خواندگی کو بڑھایا جاسکے تعلیمی شعبے کے لیے فراہم کی جانے والی قرض کی رقم
40 کروڑ تقریبا 60 ارب روپے ہے اس سے جہاں ایک طرف تعلیمی اصلاحات کی جائیں
گی وہیں دوسری طرف ٹیچنگ کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی,
پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار میں آسانی فراہم کرنے کے لئے مختلف کورسز
کروائے جائیں گے تاکہ وہ ہنر مند بن کر اپنے لئے کوئی اچھی جاب تلاش کرسکیں
اور پیسے کمائیں.
ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پرآئے پاکستان کے مطابق منصوبے پاکستان میں
میں پہلے سے نشاندہی نہیں کیے گئے علاقوں میں شروع کیے جائیں گے اس کے بعد
ان کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا عالمی بینک کی طرف سے قرضہ فراہم کرنے کا
مقصد پاکستان کے تعلیمی شعبے کو بہتر بنانا ملک کی شرح خواندگی بڑھانے کے
ساتھ ساتھ پاکستان کی اعلٰی تعلیمی میدان کی ترقی کے لیے منصوبے بنانا اور
جدید گریجویٹ کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے اس غرض سے مختلف شعبوں میں تحقیق
کے لیے لیبارٹری کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنایا جائے گا .
|