تعلیمی بجٹ میں کمی کا مفروضہ اور حقائق

بسم اﷲ الرحمن الرحیم

تحریر: وجیہ اکرم ، پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم
قومی اسمبلی میں بجٹ 2019-20پر بحث جاری ہے تاہم کچھ ایسے حقائق ہیں جو قوم کے سامنے لائے جانا ضروری ہیں ۔دس ماہ پہلے جب تحریک انصاف نے 22سالہ جہد مسلسل کے بعدحکومت کی بھاگ دور سنبھالی تو انتہائی نامساعد حالات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ہمیں ورثے میں بھاری قرضوں تلے دبی کمزور معیشت اور مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس وقت کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو نظر آتا ہے کہ ملکی وسائل کو کس بے رحمی کے ساتھ لوٹا گیا ہے ۔ ملک کا مجموعی قرضہ اور ادائیگیاں 31ہزار ارب تک پہنچ چکا تھا ، جن میں تقریبا 97ارب کے قرضے بیرونی تھے جن میں ذیادہ تر کمرشل سود پر لیے گئے تھے ، گزشتہ پانچ سال میں برآمدات کے اضافے کی شرح صفر تھی ، عالمی سطح پر تجارتی خسارہ 32ارب ڈالر جبکہ مالیاتی خسارہ 2260ارب ڈالر کی خطرناک حد تک پہنچ چکا تھا ، گزشتہ حکومت نے مصنوعی طورروپے کی قدربلند اور برقرار رکھنے کے لیے اربوں ڈالر جھونک دیے ۔ان حالات میں پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی تو ہمیں زبردست چیلنجز کا سامنا تھا تاہم پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیادرکھی تاکہ ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست کی جانب سفر طے کیا جائے جس کا وعدہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کیا تھا۔ نئی سوچ ، نیا جذبہ اور نیاپاکستان بنانے کے لیے تحریک انصاف نے جو خواب دیکھا وہ اب پورا ہونے کا وقت آیا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی لیڈر شپ کے سائے تلے جس طرح ہماری ٹیم مشکل حالات سے بنرد آزما ہے وہ شاید کچھ لوگ ابھی سننا اور دیکھنا نہ چاہیں لیکن انشائاﷲ تاریخ اس بات کی گواہ رہے گی کہ کس طرح نامساعد حالات میں ملک کی کشتی کو وزیراعظم اور ان کی ٹیم اس طوفان سے نکالنے کے لئیے کوشاں ہے جو ہمیں پچھلے ادوار کی دین رہا ہے۔ موجودہ حکومت محدود وسائل اور مشکلات کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود، خوشحالی، یکساں معاشی ترقی، معاشرتی انصاف، قانون کی بالادستی،امن و امان کی مکمل بحالی، اتحادو یگانگت کے فروغ کے لیے ہر سطح پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور ان تمام اہداف کو حاصل کرنے کے لیے استقامت کے ساتھ اپنے پروگرام کے تکمیل کے لیے ہر سطح پر اقدامات کو عملی جامہ پہنا رہی ہے جس کا وعدہ اپنے منشور میں کیا گیا تھا۔

مجھے افسوس ہوتا ہے جب ہمارے دوست صرف اپنی سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے ان مشکلات کا ذکر تو کرتے ہیں جو ان کے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے مگر وہ کسی بھی طرح یہ ماننے کو تیار نہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کس طرح کم عرصے میں دوست ممالک سے کامیاب سفارتکاری کرتے ہوئے سرمایہ کروائی جس سے گردشی قرضوں میں خاطر خواہ کمی دیکھنے کو ملی۔ تحریک انصاف نے اپنے سیاسی مستقبل کو داو پر لگاتے ہوئے وہ مشکل فیصلے کئے جو شخصیات کو نہیں اداروں کو مضبوط کریں گے اور اداروں کو مضبوط کرنے کا مطلب ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہے۔ ہم نے ہندوستان اور پاکستان کے stand off کے دوران کیا کامیابی حاصل کی۔ کوئی یہ نہیں بتائے گا کہ ہم نے کس طرح انتہائی کم فنڈز میں اس ملک کے معاملات کو ٹھیک کرنے کی ٹھانی ہے۔ کوئی یہ بات نہیں کرے گا کہ چائنہ سے روس تک اور سعودی عرب سے قطر اور عرب امارات تک کامیاب تعلقات کی از سر نو کون داغ بیل ڈالی رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران جس طرح پاکستان کو ہاتھوں ہاتھ لیا گیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں مگر کوئی بھی ان کامیابیوں کا تذکرہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔ دوست ممالک سے مؤخرادائیگی پرتیل کی سہولت حاصل کیسے حاصل ہوئی،۔95 ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کیلئے فنڈز جاری کس نے کیے؟اس پر سب خاموش ہیں ۔

تعلیمی بجٹ کے حوالہ سے بھی ایک طوفان بدتمیزی مچا ہوا کہ ہم نے فنڈز کی کمی کی ہے لیکن اس حقیقت سے آنکھیں کیوں چرائی جاتی ہیں کہ جب debt servicing میں ہی ہمارے بجٹ کا 49.02%نکل جائے تو اس کے نتیجے میں لامحالہ تمام اداروں میں ایک واضح فنڈز کی کمی بہرحال ہمارا مقدر بنے گی اور ان مسائل کی آبادکاری پچھلے ادوار میں کن ذہین اذہان کی پیداوار تھی یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

وزارت تعلیم کے حوالہ سے یہ بات پھیلائی جارہی ہے کہ ہم نے شایدeducation فنڈز میں کمی کی ہے تاہم اس کا نذکرہ نہیں ہوتا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت میں تین سو فیصد سے زائدفنڈز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ اس پر بات نہیں ہوتی کہ پچھلے ادوار میں سکول سے باہر بچوں کے لئے کیا اقدامات کئے گئے تھے اور ہماری حکومت نے آتے ہی کس طرح بچوں کو سکول جانا یقینی بنانا اپنی بنیادی پالیسی کا حصہ بنایا ہے۔ پچھلے ادوار کی ترجیحات کا اندازہ آپ صرف اس ان اعدادوشمار سے لگا سکتے ہیں کہ یونیسکو کیout of the school children رپورٹ کے مطابق 18 ملین بچے سکول نہیں جارہے۔ ہم نے آتے ہی اس پر 4مختلف مراحل میں کام کرنے کی ٹھانی اور الحمداﷲ پہلا فیز مکمل ہوچکا اور اب دوسرے کے لئے پر تول رہے ہیں۔ماضی میں سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں میں گھوسٹ تعلیمی اداروں کی بھرمار تھی تاہم ہم ان پر توجہ دے رہے ہیں تاکہ ایسے تعلیمی اداروں کے وجود کو عملی شکل دی جا سکے اور محض کاغذات کی حد تک سکولوں کا وجود نہ رہے ۔مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں کی حالت زار بھی ہمارے سامنے ہے اور صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیمی اداروں کو سہولیات فراہم کرنے کا آغاز بھی ہو چکا ہے ۔ ہمارا تعلیمی نظام کئی حصوں میں بٹ چکا تھا یہ تحریک انصاف ہی ہے جس نے انصاف کے نعرے کو عملی شکل دینے کا آغاز کی اور یکساں نظام تعلیم پر کام کا آغاز کیا جا چکا جس کے تحت اعلی نجی اسکول ، مدارس اور گورنمنٹ سکولوں کو یکساں نظام تعلیم کے تحت کیا جائے گا اس پروگرام کے تحت قومی اتحاد ویگانگت کو فروغ دیا جا سکے گا اور قوم کو تفریق میں بانٹنے والا نظام کا خاتمہ ہو سکے گا ۔تحریک انصاف کی حکومت skilled base educationکے فروغ کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے ان میں سب سے اہم منصوبہknowledge economy کا قیام ہے ۔

مختلف ذرائع سے جو بات پھیلائی جارہی کہ تعلیمی بجٹ میں کمی کر دی گئی ہے اور اس سے تعلیمی ہدف حاصل کرنے میں مشکل پیش آئے گی توواضح رہے کہ ایسا کچھ نہیں بلکہ تعلیمی بجٹ کو اس طرح سے تقسیم کیا گیا کہ کارکردگی میں اضافہ ہو۔اٹھارہویں ترمیم کے بعد ایجوکیشن سیکٹر مختلف ابہام کا شکارہے۔ وفاقی سطح پر صرف ہائر ایجوکیشن ہی کام نہیں کر رہا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وفاق کے پاس فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن(FEPT) کے علاوہ سائنس اور ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن بھی موجود ہے۔یہاں اس امر کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ حکومت نے current Expenditure کی مد میں 97155ملین سے کم کرکے 77262ملین رقم مختص کی ہے جبکہ دوسری طرف development expenditure in education sectorکی مد میں رقم 24292ملین سے بڑھا کر 33780ملین کر دی گئی ہے۔ وفاقی بجٹ میں مختص رقم کی تقسیم کو سمجھنے کے لیے ان اداروں کو ایک ساتھ دیکھنا ہو گا۔ کسی کمیشن کے فنڈز کوکم کر کے ان فنڈز efficiently اور optimum utiliazation ہی بہترین حل ہوتا ہے تاہم کچھ لوگ اپنے سیاسی مفادات اور مخالفت برائے مخالفت کے نظریہ پر اس حقیقت کو تسلیم کرنے عاری ہیں ۔ان اعداو شمار کی روشنی میں یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ تحریک انصاف کی تعلیم اولین ترجیحات میں سے ہے تاہم مخدوش حالات کے باوجود تعلیمی اہداف حاصل کرنے کے لیے فنڈز کی تقسیم اس انداز سے کی گئی ہے کہ نتائج بہتر ملیں اور تعلیمی مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے ۔تعلیم کسی بھی ملک کے عروج وزوال میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے اسی لیے تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں شعبہ تعلیم ہے اور ہم درجہ بدرجہ ایسی اصلاحات لارہے ہیں جس سے شعبہ تعلیم میں آنے والے بگاڑ کو مستقل بنیادوں پر ختم کیا جا سکے اور ہمارا نوجوان ایک بامقصد تعلیم حاصل کرکے اس ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکے ۔

یہ بات بھی اظہر من الشمس ہے کہ اس بجٹ میں فنڈز کی کمی میں سب سے پہلے ہم نے اپنے آپ کو نشانہ بنایا ہے۔ ہمارے تنخواہوں اور مراعات میں کمی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ talk the talk میں اور walk the talk میں کیا فرق ہوتا ہے۔ تحریک انصاف احتساب کا نعرہ لے کر میدان عمل میں اتری ہے اور یہ احتساب ہوتا دنیا کو نظر آرہا ہے آج اسی احتساب کی وجہ سے کچھ لوگ شور شرابا کرکے ایوان کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ قوم کا لوٹا پیسا واپس لائیں گے اور اس میں کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔اب وقت آگیا ہے کہ حساب لیا جائے کہ 31ہزار ارب روپے کا قرضہ کب،کیوں اور کس لیے لیاگیا، اتنی بڑی رقم اگر کچھ مخصوص افراد کی جیبوں میں جانے کی بجائے ہسپتالوں، سکولوں تفریح گاہوں، خسارے میں جانے والے اداروں میں لگائی جاتی تو آج پاکستان کے حالات کچھ اور ہوتے۔وزیر اعظم نے ان قرضوں کی تحقیق کے لیے کمیشن بنا دیا ہے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی عوام کے سامنے آ جائے۔
 

Asif Khursheed
About the Author: Asif Khursheed Read More Articles by Asif Khursheed: 97 Articles with 64489 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.