فکر(١)

"انسان کا سب سے بڑا دکھ"
انسان کا سب سے بڑا خود ساختہ دکھ یہ ہے کہ اسے لگتا ہے اس کا دکھ سب سے بڑا ہے.

"محبت'خودی اور عورت"
عورت جب محبت میں خودی کا سودا کرتی ہے تو نہ محبت رہتی ہے نہ خودی. عورت پردے میں خوبصورت لگتی ہے اور اس کی محبت بھی حجاب کی طالب ہے.

"جس کا وکیل اللہ ہو"
جس شخص نے اپنا وکیل اللہ کو بنایا ہو اس کی تنہائی تنہائی نہیں ایک طاقت ہوتی ہے.

"جھکنے والے کا اٹھنا"
کوئ مجبوری اور مصلحت کے تحت تمہارے آگے جھک جاۓ تو اس کو اپنی جیت اور اسکی ہار مت سمجھنا. مجبوری اور مصلحت گزر جانے کے بعد اس کے جھکنے کے بعد اس کا اٹھنا دیکھنا.

"بے باکی کا سبب"
کوئ بے باک اور نڈر تب ہوتا ہے جب ضرورت سے زیادہ زہر پی چکا ہوتا ہے. نہ زندگی کا خوف رہتا ہے نہ مرنے کا.

"نڈر شخص"
بے حد نڈر شخص سینما کی سکرین پر تالیاں بجانے کی حد تک اچھا لگتا ہے یا چھوٹے پردے پر ڈرامے کی رونق بڑھانے کی حد تک. لیکن وہی شخص آپ کی زندگی میں آ جاۓ تو...ذرا سوچئیے!

"حاصل کرنے کی ضد"
جو تمہاری عزت نہیں کرتا, اپنے الفاظ میں عزت دیتا نہیں اور لوگوں کے آگے عزت کا خیال نہیں رکھتا یہ عین حقیقت ہے اسے تم سے محبت نہیں, اسے تم سے وفا نہیں اسے تم سے خلوص نہیںں,صرف حاصل کرنے کی ضد ہے.

"حسد کیسا?"
اللہ نے مجھے جہاں لے جانا ہے مجھے لے جاۓ گا. اللہ نے تجھے جہاں لے جانا ہے تجھے لے جاۓ گا. تو لاکھ برا چاہے میری منزل مجھے ملے گی. میں لاکھ برا چاہوں تیری منزل تجھے ملے گی. یہ رب کے فیصلے ہیں وہ کسی کو کیا عطا کرے. اس سے دعا کر...حسد کیسا?

"حقیقی محبوب"
ایک دنیا کا محبوب ہے منت سماجت, ہزاروں عرضیوں اور لاکھ گڑگڑانے کے باوجود نہیں ملتا اور ایک حقیقی محبوب ہے جس میں دو جہاں کا مالک ہونے پر بھی کوئ غرور نہیں...یہاں دل سے ایک سجدے میں مانگا وہاں مل گیا.
 

Syeda Khair-ul-Bariyah
About the Author: Syeda Khair-ul-Bariyah Read More Articles by Syeda Khair-ul-Bariyah: 24 Articles with 39677 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.