کسی بھی نوکری کو حاصل کرنے کا پہلا مرحلہ انٹرویو کا
سامنا کرنا ہوتا ہے۔ آج کل ملازمتیں کم ہیں اور امیدوار زیادہ اور اسی وجہ
سے نوکری حاصل کرنے کے لیے انٹرویو لینے والے کے اوپر اپنا اچھا تاثر
چھوڑنا لازمی ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو انٹرویو کے دوران ہونے والی ایسی 5
غلطیوں سے بچنے کے طریقے بتائیں گے جس سے آپ کو ملازمت ملنے کی امیدیں بڑھ
جائیں گی۔
Appearance
جب آپ انٹرویو کے لیے جاتے ہیں تو سب سے پہلے جو چیز اہم ہوتی وہ آپ کا
حلیہ ہوتا ہے۔ اس لیے کسی بھی قسم کی نوکری کے انٹرویو کے لیے جائیں تو آفس
ڈریس میں اچھی طرح تیار ہوکر جائیں یہ وہ چیز ہے جو انٹرویو لینے والے پر
آپ کا اچھا تاثر ڈالتی ہے ۔ |
|
Talking too much
جب آپ کو کسی ملازمت کے انٹرویو کا سامنا ہوتا ہے تو دوران انٹرویو آپ سے
سوالات کیے جاتے ہیں اور آپ ان سوالات کا جواب دیتے ہیں۔ جوابات دیتے ہوئے
اگر آپ سوال پر غور کریں اور صرف اس بات کا جواب دیں جو سوال آپ سے کیا
جارہا ہے تو بہتر ہوگا کیونکہ آپ زیادہ بولیں گے تو غلطی کے امکانات بڑھ
جائیں گے ۔ لہٰذا اس بات کا خاص خیال رکھنا آپ کی اولین ترجیحات میں سے ایک
ہونا چاہیے اگر انٹرویو لینے والے کو آپ سے اضافی معلومات لینی ہوگی تو وہ
آپ سے خود پوچھ لے گا۔
|
|
Being unprepared
جس کمپنی میں آپ کا انٹرویو ہو وہاں انٹرویو پر جانے سے قبل لازمی ہے کہ آپ
اس نوکری اور اس کمپنی کے حوالے سے تھوڑی بہت معلومات حاصل کرلیں ۔ کیونکہ
آپ کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ جس کمپنی میں آپ ملازمت کے لیے انٹرویو
دے رہے ہیں وہ کام کیا کرتی ہے اور اس کمپنی کے کام کا طریقہ کار کیا ہے ۔
اگر آپ کو اس بات کا علم ہی نہیں ہوگا اور آپ سے اس حوالے سے سوال کرلیا
جائے تو آپ کے پاس جواب نہ ہونا آپ کی سب سے بڑی غلطی میں شمار ہوسکتا ہے ۔
|
|
Body language
جب آپ نوکری کے لیے انٹرویو کا سامنا کرتے ہیں تو آپ کا پیشہ ورانہ طریقے
سے برتاؤ کرنا ضروری ہے ۔ آپکا جسم پرسکون نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی آپ
گھبرائے ہوئے نظر آئیں کوشش کریں کہ دوستانہ رویہ اپنائیں کیونکہ یہ دونوں
چیزیں آپ کے انٹرویو میں برا اثر ڈال سکتی ہیں-
|
|
Commenting negatively about you past job
سب سے اہم اور آخری بات جس کمپنی میں آپ کا آخری تجربہ رہا ہے اور وہ کچھ
خاص اچھا نہیں رہا یا کمپنی یا باس سے آپ کے تعلقات اچھے نہیں رہے ہوں تو
انٹرویو کے دوران اس بات کا اظہار کرتے ہونے اپنے تاثرات منفی نہ رکھیں اور
ایک خوشگوار تجربات کو پیش کریں تاکہ انٹرویو لینے والے پر اس کا اچھا تاثر
پڑے اور اسکی نظر میں بھی آپ کے لیے منفی تاثر جنم نہ لے۔
|
|