جب بھارتی میڈیا پر بھارت کے لکھاریوں اور دانشوروں
کی باتیں سُننے کو ملتی ہیں تو اُس میں امن کا راگ الاپا جارہا ہوتا ہے۔
اور پاکستان کا ذکر اِس انداز میں کیا جاتاہے کہ پاکستان ایک شرارتی اور
لڑاکے بچے کی مانند ہر وقت بھارت کو ستائے جارہا ہے۔ بھارت ایک بہت بڑا ملک
ہے آبادی اور رقبے دونوں لحاظ سے پاکستان اُس کے مقابلے میں بہت چھوٹا سا
ملک ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت پاکستان کو دو ٹکروں میں تبدیل کرچکا
ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی میں براہ راست ملوث ہے۔ اب جب کہ افغانستان میں
بھارت کاکردار محدود ہوا ہے اور امریکہ کو افغانستان میں مدد کے لیے آخر
کار پاکستان کے آگے ہی جھکنا پڑا ہے اور امریکہ صدر ٹرمپ کی جانب سے
پاکستان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھایا گیا ہے اور ٹرمپ نے کشمیر میں ثالثی
کی پیشکش بھی کردی ہے تو بھارت خونخوار ہوگیا ہے اور کشمیروں پر ظلم وستم
ڈھا رہا ہے۔ بھارت نے ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے کلسٹر
ٹوائے بم کا استعمال کر رہا ہے۔ کلسٹر بم سے 4 سال کے بچے سمیت 2 شہری شہید
اور 11 زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو آبادی کو نشانہ
بنایا۔ بھارت نے وادی نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے آبادی کو ٹارگٹ کیا۔
کلسٹر ٹوائے بم سے 4 سال کے بچے سمیت 2 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے۔
شہریوں پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو
گیا۔ عالمی برداری کو بھارت کے اس جارحانہ اقدام کا نوٹس لینا چاہئے۔ کلسٹر
ٹوائے بم شہریوں کے خلاف تباہ کن ہتھیار ہے۔ اس بم سے بچوں‘ گھروں کو خصوصی
طورپر نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہ بم اپنے ٹارگٹ پر کھلونوں کی شکل میں
بکھر جاتا ہے۔ اس بم سے 40 فیصد بچے نشانہ بنتے ہیں اور اکثر بچے کلسٹر
ٹوائے بم کو کھلونا سمجھ کر گھر لے جاتے ہیں۔ کلسٹر ٹوائے بم پھٹنے کے بعد
بلیڈ کی طرح ہزاروں ٹکڑوں میں پھیلتا ہے۔ یہ بم بارودی سرنگوں سے زیادہ
خطرناک ہیں جبکہ جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کے تحت کلسٹر ٹوائے بم
ممنوع ہے۔ کلسٹر بم کا استعمال کرتے ہوئے عام شہریوں کو نشانہ بنایا جو
جنیوا اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں مزید کہا
گیا جنیوا کے کلسٹر ایمونیشن کنونشن کے تحت عام شہریوں پر کلسٹر بم کا
استعمال ممنوع ہے کیونکہ اس کے غیرمسلح افراد پر مہلک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
بھارت کا جنگی جنون تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے جو بھارتی آرمی
کے اصل کردار اور اخلاقی قدر کو کھول کر دنیا کے سامنے لاتا ہے ۔بھارتی
فورسز کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال قابل مذمت ہے کوئی ہتھیار کشمیریوں
کو ان کے حق خود ارادیت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔ ہر پاکستانی کے خون میں
کشمیر دوڑتا ہے ہماری رگوں میں کشمیریوں کی سپورٹ شامل ہے کشمیریوں کی
جدوجہد ایک سیاسی جدوجہد ہے اور جائز ہے کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں
موجود ہیں۔ انشاء اﷲ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوگی۔ مسئلہ کشمیر
پرپاکستان اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ کلسٹر ایمونیشن کا
استعمال بھارتی جنگی جنون کا غماز ہے عالمی برادری بھارتی خلاف ورزیوں کا
نوٹس لے۔ بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں پر کلسٹر ایمونیشن کا استعمال شروع
کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حالات بھارت کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں کشمیر سے
توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کوئی خونی واقعہ چاہتا ہے بھارت پاکستان کی جانب
انگلی اٹھا کر عالمی رائے کو گمراہ کرنا چاہتا ہے بھارتی ہتھکنڈوں کے
باوجود کشمیر پر پاکستان کا موقف سنا جا رہا ہے کلسٹر ایمونیشن کا استعمال
بین الاقوامی قوانین، جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ، عالمی
برادری مسئلہ کشمیر ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے بھارتی جارحیت
کے خطے میں امن شدید متاثر ہو رہا ہے۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے کلسٹر
بموں کے استعمال کے معاملہ پر سلامتی کونسل کے سفیروں کو بریفنگ دینے
کافیصلہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کوبھارتی سیزفائر کی خلاف ورزی پر خط لکھا ہے
مقبوضہ کشمیر میں حالات بھارت کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں مسئلہ کشمیر عالمی
سطح پر اجاگر ہو رہا ہے۔ کلسٹربموں کا استعمال انسانی حقوق کی کھلم کھلا
خلاف ورزی ہے، بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حالات کو جان بوجھ کر بگاڑا
جارہا ہے۔بھارت کلسٹربموں سے شہریوں اور نہتے افراد کونشانہ بنا رہا ہے، یہ
اقدام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج
کی نئی کمک بھجوائی جارہی ہے، راشن محفوظ کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں،
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوخط لکھے ہیں۔
افغانستان میں امن عمل نازک مرحلے میں داخل ہوچکاہے، اس امن عمل میں مداخلت
کاخدشہ تھااورہے، امریکا اور اقوام متحدہ کواس صورتحال پرخاموش نہیں
رہناچاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہر شہری اب مظالم کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے، ٹرمپ
نزاکت سمجھتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں، افغانستان سے مذاکرات ایک نازک
مرحلے میں داخل ہیں، خطے کے امن اواستحکام کے خلاف بڑی سازش دکھائی دے رہی
ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی بھارتی مظالم پر پاکستان نے خط لکھا
ہے، اقوام عالم کو بھارتی مظالم پر آواز بلند کرنا ہوگی، ہم چاہتے ہیں کہ
امن وامان رہے،خطہ ایڈونچرزم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ بھارت نے شہری آبادی
پر کلسٹر بموں کا استعمال کیا جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستانی
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی
اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی ہے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا
ہے کہ بھارتی فوج کی جارحیت انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف
ورزی ہے بھارت نے ابھی تک 27 فروری بھولا نہیں ہوگا اشتعمال انگیزی کسی
صورت قابل برداشت نہیں۔ کلسٹر بموں کے استعمال سے بھارت بے نقاب ہو گیا ہے
کلسٹر بم گرانے سے بھارتی ریاستی دہشت گردی سامنے آ گئی۔ مودی سرکار
کشمیریوں کے خلاف سرحد پار کر گئی۔ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو
دبانے میں ناکام رہا۔ پیلٹ گنوں کے استعمال، نسل کشی نے کشمیریوں کا عزم
کمزور نہیں کیا۔ خواتین کی عصمت دری کے حربے بھی ناکام ہو گئے۔ بھارت نے
پاکستان کو ہمیشہ غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی پاکستان کے مفاد کو نقصان
پہنچانے کیلئے بھارت نے ہر سطح پر کوشش کیں۔ کمشیر پاکستان کے وجود کا
لازمی حصہ ہے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بھارت کا ریاستی جبر نہیں دیا جا
سکتا۔ ہم کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں بھارت نے سب کچھ
کرکے دیکھ لیا لیکن کشمیری پیچھے نہیں ہٹے۔ بھارت نے بے گناہ سویلین کو
ٹارگٹ کیا اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔اے کا ش مسلمان ممالک متحد
ہوجائیں اور کشمیریوں پر ہونے والے ستم سے اُن کو نجات دلائیں۔
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنا جنوبی ایشیا میں
ایٹمی جنگ کو دعوت دینے کی حماقت ہے۔ مقبوضہ جموں کشمیر کی آبادی میں
تبدیلی خطرناک سازش ہے۔ ہر کشمیری اور پاکستانی اس سازش کو مسترد کرتا ہے۔
یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی
صریحاً خلاف ورزی ہے۔ حکومت پارلیمان کو اعتماد میں لے اور اس معاملے پر
قومی حکمت عملی مرتب کی جائے اور معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے۔
نریندر مودی گجرات کا قصاب بننے کے بعد اب کشمیر کا قصاب بن گیا ہے۔ اقوام
متحدہ عالمی قانون اور اپنی قراردادوں کے تحت اس معاملے کا فوری نوٹس لے
اور اپنی قراردادوں کی پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتی ہے اورقوم
ملکی دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرکی
موجودہ صورتحال پر غور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فوری طلب کیا جائے،
بھارت ہوش کے ناخن لے، علاقائی امن کو خطرے میں نہ ڈالے،بھارتی فوج کلسٹر
بموں سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی
کامیاب خارجہ پالیسی اور سفارت کاری سے پریشان ہے،عالمی برادی بھارت کی
جانب سے کلسٹر ایمونیشن کے استعمال اور جنیوا کنونش کی خلاف ورزی کا نوٹس
لے۔ کہ بھارت کا بار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا مکروہ چہرہ پوری
دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے،مسئلہ کشمیر عالمی مسئلہ بن چکا ہے اس کو
حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام مشکل ہے۔ بھارت کشمیر میں نہتے کشمیریوں
پر انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،عالمی برادی کو کشمیریوں
پر کئے جانے والے مظالم کا نوٹ لینا چاہئے۔
|