ہم یہ جانتے ہوئے کہ بھارت مذاکرات کیلئے سنجیدہ
نہیں،بھارت نے آج تک پاکستان کودل سے قبول نہیں کیااورہمیشہ پاکستان
کونقصان پہنچایاہے،یہ جانتے ہوئے بھی کہ بھارت پیاراورمذاکرات کی زبان نہیں
سمجھے گاپاکستان نے ہمیشہ پرامن طریقے سے بذریعہ مذاکرات مسئلہ کشمیرحل
کرنے کی کوشش کی ہے جوآج بھی جاری ہے،دنیامسئلہ کشمیرکواس نظرسے نہیں
دیکھتی جس نظرسے ریاست پاکستان اورپاکستانی عوام دیکھتے ہیں،مسئلہ کشمیرصرف
پاکستان یابھارت کیلئے ہی نہیں عالمی امن کیلئے بھی شدید خطرہ ہے،کشمیری
عوام کوبھی دیگرقوموں کی طرح آزادی سے جینے کاحق حاصل ہوناچاہیے،بھارت
گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیرمیں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں
کررہاہے،لاکھوں کشمیری شہیدہوچکے ہیں ہزاروں لاکھوں کشمیری خواتین کی عزتیں
پامال ہوچکی ہیں،بھارت کشمیری عوام کیخلاف شدیدترین دہشتگردی کے بعد بھی
اُن کی آوازکودبانے میں بری طرح ناکام ہوچکاہے،دنیاکشمیری عوام پربھارتی
ظلم وستم کی مذمت توکرتی ہے پرکبھی عالمی برادری نے مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے
سنجیدہ کوشش نہیں کی جبکہ بھارت کی جانب سے سنگین ترین ظلم وستم اورسازشوں
کے باوجودپاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات چاہتاہے پرامن طریقے سے کشمیرکے
مسلمانوں کاحق خودارادیت دلواناچاہتاہے تودنیااس بات کوسمجھنے کی کوشش کرے
کہ یہ امن کی خواہش اورکوشش فقط پاکستان اوربھارت کیلئے نہیں بلکہ پورے خطے
اوردنیاکے امن کیلئے مفیدہے،پاکستان ہی نہیں بھارت بھی ایٹمی قوت ہے
لہٰذادنیابھارت کی انتہاپسندی اورغیرذمہ داررویے کو مدنظررکھتے ہوئے بھارت
کوکشمیریوں پرجاری ظلم وستم بندکرکے مذاکرات کی میزپرلانے کیلئے
دباوڈالے،امن کی خواہش کمزوری نہیں ریاست پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری
بہن بھائیوں کی آزادی کیلئے بھارت کے ریاستی دہشتگردوں کے ساتھ لڑنے کاجذبہ
اورہمت رکھتاہے ،بھارت کی حالیہ دہشتگردی کشمیریوں کی نسل کشی کے ساتھ پوری
انسانیت کیخلاف اعلان جنگ ہے اوردنیااس حقیقت سے اچھی طرح آگاہ ہے کہ ایٹمی
قوت انتہائی غلیظ ذہنیت رکھنے والے بھارت کے پاس ایٹم بم کی موجودگی ایسے
ہی ہے جیسے بندرکے ہاتھ میں ماچس،بھارتی حکمران انتہائی غیرذمہ
داراوربچگانہ ذہن وسوچ رکھتے ہیں جس کی تازہ مثال نہتے کشمیریوں پر کلسٹر
بم حملہ ہے،دنیانے دیکھاکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے مسئلہ کشمیرپرثالثی کی
بات کی تودہشتگردذہنیت رکھنے والے بھارتی حکمران پاگل ہوگئے اورکشمیریوں کی
جدوجہدکوکچلنے کیلئے مزیدفوج بھیج دی،نہتے لوگوں پر کلسٹر بم حملہ کردیا،ہم
سمجھتے ہیں کہ آج دنیانے بھارتی دہشتگردی کانوٹس نہ لیاتوکہیں دیرنہ
ہوجائے،پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کوآزادی دلانے کیلئے کسی بھی
حدتک جاسکتے ہیں یہاں تک کہ ہم اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی نہیں
گھبراتے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دنیابھارتی دہشتگردی کانوٹس لے، اقوام عالم
بھارت کوکشمیرسے فوری فوج نکالنے پرمجبورکرے اورمسئلہ کشمیرکوکشمیری عوام
کی امنگوں کے مطابق حل کیاجائے
|