اس سال اگست کامہینہ ہمارے لئے جشن آزادی، عید کی
خوشیاں اورساتھ ہی کشمیری بہن بھائیوں پربھارتی ظلم وستم کااضافی دکھ بھی
لایاہے،آج ہم پاکستان میں مکمل آزادی کے ساتھ عیدقربانی دینی جوش وجذبے کے
ساتھ مناسکتے ہیں تویہ آزادی کی نعمت کے سبب ممکن ہے ورنہ بھارت میں توگائے
کی توہین پرمسلمانوں کوقتل کردیاجاتاہے،خودکوسیکولرکہنے والے بھارتی
ہندوایک جانورکی محبت میں انسانوں کی جان کے دشمن ہیں،مسلمان گائے کادودھ
پیتے اورگوشت کھاتے ہیں جبکہ ہندوگائے کے گوبراورپیشاب کااحترام کرتے
ہیں،مذہب سے ہٹ کرکسی غیرجانبدارڈاکٹرسے پوچھ لیاجائے کہ گائے کادودھ،گوشت
انسانی صحت کیلئے مفید ہے یاگوبراورپیشاب تواس کاجواب یہی ہوگاکہ دودھ،گوشت
انسانی صحت کیلئے بے حد مفید جبکہ گوبراورپیشاب انتہائی نقصان دہ ہیں،خیراس
بات سے ہمیں فرق نہیں پڑتاکہ کوئی گائے کے دودھ گوشت کی بجائے گوبر،پیشاب
کوپسند کرے یہ اس کاذاتی معاملہ ہے پرکسی جانورکے احترام میں انسانوں کوقتل
کرناکسی بھی معاشرے کیلئے شرمناک اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی
ہے،بھارتی انتہاء پسند مسلمانوں کوعیدپرگائے کی قربانی نہیں کرنے دیتے جس
سے صاف ظاہرہوتاہے کہ مسلمانوں کوبھارت میں کسی قسم کی آزادی حاصل نہیں
توپھرڈیڑھ کروڑ کشمیری مسلمانوں کوبھارتی دہشتگردوں کی حوالے کیسے
کیاجاسکتاہے؟پاکستان میں کسی عیسائی یاکسی اوراقلیت کے ساتھ کوئی حادثہ پیش
آجائے تویورپ تڑپ اٹھتاہے،امریکہ،برطانیہ سمیت تمام غیرمسلم اقوام انسانی
حقوق کیلئے یک زبان ہوجاتے ہیں توپھرمسلمان کیوں دنیابھرمیں ظلم وستم
کاشکارہوکربھی یک زبان نہیں ہورہے؟ہم پاکستان یادنیابھرمیں غیرمذہبوں کے
حقوق کے مخالف نہیں پراہل ایمان توآپس میں بھائی بھائی ہیں اس لئے پوری
دنیاکے مسلمانوں کویک زبان ہوکرکشمیر،فلسطین سمیت جہاں جہاں بھی مسلمانوں
کیخلاف ظلم ستم ہورہے ہیں کیخلاف نہ صرف آوازاٹھانی چاہئے بلکہ آگے بڑھ
کاظالم کاہاتھ بھی روکناچاہئے،دنیابھی مسلمانوں کے صبراورامن پسندی کے جذبے
کو سمجھنے کی کوشش کرے،مسلمان انتہاء پسندہوتے توپاکستان مقبوضہ جموں و
کشمیرکے اندربھارتی افواج کی سنگین دہشتگردی کاردعمل انتہاء پسندی کی زبان
اوراندازمیں دیتاجبکہ پاکستان نے ابھی تک انتہائی صبراوربرداشت کامظاہرہ
کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے مذکرات کوترجیح دی ہے،پاکستان ذمہ
دارایٹمی قوت رکھنے والاملک ہے لہٰذاہمیں ہرقسم کے حالات میں انتہائی
دانشمدی کامظاہرہ کرناہے اور کررہے ہیں،پاک بھارت کشیدگی نہ صرف بھارت
اورپاکستان کی تباہی کاسبب بن سکتی بلکہ دوایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ
ہمسایہ ممالک کوشدید متاثرکرنے کے ساتھ پوری دنیاکے امن کوبربادکردے
گی،مقبوضہ جموں و کشمیرپاکستان کاحصہ ہے اس لیے پاکستان وہاں سے بھارت
کونکالنے کیلئے فوجی کارروائی کاحق رکھتاہے پرپاکستان ڈیڑھ کروڑکشمیریوں کی
زندگی داوپرنہیں لگاسکتااس لئے بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہرممکن جنگ سے
بچاجائے اوردنیاکوکشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور بھارتی انتہاء پسندی سے
آگاہ کیاجائے،بھارت پردنیابھرسے دباو بڑھایاجائے کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ
کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیاجائے،الحمدﷲ میں
پاکستانی ہوں جسے جینے کی مکمل آزادی حاصل ہے،میں کسی بھی معاملہ پررائے
کااظہارکرسکتاہو،کسی بھی ادارے یامعتبرشخصیت کے ساتھ اختلاف
کااظہارکرسکتاہوں،اپنے وطن کی بہتری کیلئے کرپشن اورناانصافی کے خلاف بول
سکتاہوں لکھ سکتاہوں احتجاج کرسکتاہوں،میرے وطن جیسی آزادی دنیاکے کسی ملک
میں نہیں ،یہاں تو لوگ بے لگام ہوکراپنے ہی اداروں کیخلاف بھی بول لیتے
ہیں،پاکستان میں تمام اقلیتوں کواپنے مذہب اوررسم ورواج کے مطابق زندگی
گزارنے کی مکمل آزادی حاصل ہے لہٰذاہماری طرف سے پوری دنیاکوکھلی دعوت ہے
جب چاہیں پاکستان آئیں اوردیکھیں کہ یہاں اقلیتوں کے ساتھ کوئی زیادتی
تونہیں ہورہی،اقلیتوں کوصحت،تعلیم،انصاف سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں
ترقی کرنے کے مواقع مسلمانوں کے برابرحقوق حاصل ہیں،اقلتیں کاروبارکرنے کی
مکمل آزادی رکھتیں ہیں،پاکستان میں جن مشکلات کااقلیتوں کوسامناہے انہیں
کامسلمانوں کوبھی سامناہے،اقوام متحدہ غیرجانبدارصحافیوں اور امن پسند
سیکولرسماجی کارکنوں کوبھارت خاص طورمقبوضہ جموں و کشمیرکے اندر بھیجے ،بھارت
کومجبورکیاجائے کہ فوجیں نکال کر کشمیری عوام کوآزادی سے جینے کامکمل حق
دیاجائے،کشمیری عوام کی جدوجہدآزادی کی حمایت کی جائے ورنہ پاک،بھارت جنگ
کاخطرہ موجودرہے گاجوکسی صورت دنیاکیلئے مفید نہیں ہوگی،ہم جانتے ہیں کہ
بھارتی عوام کی اکثریت نہیں چاہتی کہ پاک،بھارت جنگ ہو،بھارتی عوام بھی
پاکستانی عوام کی طرح امن پسند ہیں پربدقسمتی سے بھارت میں انتہاء پسندطبقے
کی حکومت قائم ہے،ہم پاکستانی بھاری دل کے ساتھ عیدقربان اورجشن آزادی
منانے کی تیاریوں کے ساتھ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیلئے دعاگوہیں اﷲ کرے
آئندہ سال وہ بھی ہمارے ساتھ آزادفضاؤں میں عید کی خوشیاں منائیں،راقم کی
طرف سے اہل اسلام کوعیدکی خوشیاں مبارک،پاکستانیوں کوجشن آزدی اورعید کی
خوشیاں مبارک،ایک گزارش ہے کہ اپنے اردگردغریبوں اورمسکینوں کابھی خیال
رکھیں،اپنے بچوں کی عید شاپنگ کے ساتھ کسی یتیم کی شاپنگ بھی کروائیں
اورقربانی کاگوشت کوشش کرکے حق داروں میں تقسیم کریں،آزادی بہت بڑی نعمت ہے
لہٰذاپنے وطن کے ساتھ پیارکریں،وطن دشمنوں پرنظررکھیں اوراپنے وطن کی
خوشحالی اورترقی کیلئے جدوجہدکرتے رہیں،پاکستان زندہ باد،افواج پاکستان
زندہ باد
|