عید قربان ،پاکستان کا یوم آزادی اور نہتے کشمیریوں کی قربانیاں۔

تمام اہل اسلام کو عید الاضحیٰ اور اہل وطن کوپاکستان کے یوم آزادی کی مبارک قبول ہو دعا ہے اﷲ تعالیٰ ہم سب کو صیح معنوں میں عید کی خوشیاں نصیب فرمائے دنیا کو اسلام اور امن کا گہوارہ بنائے اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں اور آزادی کشمیر کے مجاہدین کو کامیابی عطا فرمائے عید کے معنی خوشی ہیں جو اﷲ تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندوں کو اپنی اطاعت،بندگی اور قربانی کے انعام میں دی جاتی ہے آج دنیا بھر کے مسلمان سنت ابراہیم ؑ کی ادائیگی کے لیے عید الضحیٰ منا رہے ہیں حضرت ابراہیم ؑ نے اپنے رب کی اطاعت اور خوشنودی کے لیے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل ؑ کی قربانی پیش کرنے کے لیے ان کے گلے پر چھری پھیری تھی اپنے نبی حضرت ابراہیم ؑ اورحضرت اسماعیل کی بندگی اور قربانی کو رب تعالیٰ نے شرف قبولیت عطا فرماتے ہوئے قربانی کے لیے دنبہ اتارا جسے حضرت ابراہیم ؑ نے ذبح کیااس وقت سے اﷲ تعالیٰ کی پسندیدہ سنت ابراہیمی ؑ کو ادا کرنے کے لیے مسلمان ہر سال قربانی ادا کرتے ہیں اس لیے عیدالاضحیٰ کو عید قربان بھی کہا جاتا ہے عید الاضحیٰ کے ایک دن بعد چودہ اگست کو پاکستان کا 72 واں یوم آزادی بھی ہے اس سال مسلمان عید قربان اور پاکستان کا یوم آزادی ایسے وقت میں منا رہے ہیں جب ہندوستان کے زیرقبضہ کشمیر میں 72 سالوں سے آزادی کے لیے قربانیاں دینے والے کشمیر ی مسلمان ظالم غاصب بھارت کے مقابلے میں اپنی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں دو ہفتے پہلے جنگی جنونی نریندر مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوں کی مرضی کیخلاف اور مشاورت کے بغیر بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی متنازعہ حیثیت ختم کردی ہے یہاں یہ بات قابل ذکر اور قابل غور بھی ہے کہ بھارت نے یہ اقدام وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بیان کے فوری بعد کیا ہے اسے کسی منصوبہ کا حصہ سمجھا جائے یا کچھ اور ابھی اس پر کوئی رائے نہیں دی جاسکتی بحرحال انڈیا نے اپنے اس انتہا پسند اقدام پر عملدرآمد کے لیے غاصب بھارت نے وادی کو فوجی چھاؤنی اور بارود کا ڈھیر بناکر رکھ دیا ہے گزشتہ کئی دنوں سے یہاں دفعہ 144 اور کرفیو نافذ ہے لوگ گھروں میں قید ہیں کھانے پینے کی چیزیں حتیٰ کہ شیرخوار بچوں کے لیے دودھ تک دستیاب نہیں بھارتی مسلح فوجی درندوں نے مقوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کررکھا ہے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے تمام تر پابندیوں اور کرفیو کے باوجود ہزاروں نہتے کشمیری بھارت کے اس اقدام کیخؒاف بھرپور احتجاج کررہے ہیں کشمیری نوجوان ٹولیوں کے شکل میں مظاہرے کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں اور گاڑیوں پر ڈنڈے مارتے اور پتھر برساتے ہیں پاکستان زندہ باد اور بھارتی فوجیو یہاں سے نکل جاؤ کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہیں جس کے جواب میں ظالم بھارتی درندے نہتے کشمیریوں پر گولیاں برساتے ہیں جس کے نتیجے میں بھاری تعداد میں کشمیری نوجوان شہید اور زخمی ہوئے ہیں کشمیری مسلمانوں کے قائدین سید علی گیلانی،یاسین ملک سمیت دیگر راہناؤں اور سینکڑوں کارکنوں کو گھروں اور جیلوں میں نظر بند کیا جاچکا ہے آزادی کشمیر کی جدوجہد اور آواز کو دبانے کے لیے کئی ہفتوں سے وادی میں انٹرنیٹ،موبائل سروس اور ذرائع ابلاغ پر سخت پابندیاں عائد ہیں اس کے باوجود انڈیا تمام تر کوششوں کے باوجود جدوجہد آزادی کشمیر کو ختم کرنے میں ناکامی سے دوچار ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری ہے اور کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی انڈیا کے تمام تر حربوں کے باوجودکشمیریوں کی تحریک آزادی ہر آنے والے دن میں پہلے سے زیادہ زور پکڑ رہی ہے پاکستان کا کشمیریوں کیساتھ دلی اور مذہبی رشتہ ہے وہ کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کی ہمیشہ سے حمایت کرتا آرہا ہے یہ حمایت ہمیشہ جاری رہے گی دنیا بھر میں بھارتی حکومت کے ظلم و ستم اور وحشیانہ اقدامات کی پرزور مذمت کی جارہی ہے مقبوضہ جموں کشمیر،لداخ سمیت بھارت کے اندر بھی مودی سرکار کے کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں مظاہروں کا یہ سلسلہ پاکستان کے علاوہ امریکہ کیساتھ دنیا بھر میں جاری ہے پاکستان کی طرف سے انڈیا کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کرکے تجارت بند کردی ہے لاہور سے واہگہ بارڈر کے ذریعے سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین اور دوستی بس سروس کو بھی بند کردیا گیا وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں مسلمانوں کی حمایت میں آخری حد تک جائیں گے اور انھیں کسی بھی وقت تنہا نہیں چھوڑیں گے حکومت پاکستان نے چودہ اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے اور یوم آزادی کے موقع پر؛ کشمیر بنے گا پاکستان ؛کا لوگو بھی جاری کیا ہے ملک بھر میں یوم آزادی مناے کے موقع پر پاکستانی جھنڈے کیساتھ مقبوضہ کشمیر کا جھنڈا بھی لہرایا جائے گا مقبوضہ کشمیر اور کشمیری مسلمانوں کیساتھ پاکستان اور عوام کا گہرا مذہب اور دل و جان کا رشتہ ہے بانی پاکستان حضرت قائداعظم ؒ نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے افسوس کہ آج ہماری شہ رگ ظالم دشمن کے ناپاک ہاتھوں میں ہے جو ہمیں کسی طور بھی قبول نہیں انشا ء اﷲ جلد شہ رگ پاکستان پر ان ناپاک ہاتھوں کو کاٹ دیں گے ۔انڈیا نے اپنی اور مکاری کے ذریعے کشمیری مسلمانوں کی مرضی کیخلاف اور مشاورت کے بغیر بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی متنازعہ حیثیت ختم کرکے اپنی تباہی اور بربادی کا راستہ اختیا کیا کیونکہ اسے اچھی طرح معلوم ہوچکا ہے کہ طاقت کے بل بوتے پر وہ زیادہ دیر تک کشمیریوں کو آزادی سے محروم نہیں رکھ سکتا اور نہ ہی وہ پاکستان کیساتھ جنگ لڑنے کی ہمت رکھتا ہے اس لیے مودی سرکار مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کوسازشوں کے ذریعے دبانے کے لیے سرگرم ہے ہندوستان کے اندر بھی مودی کے ان اقدامات کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں اور جنگی ماہرین اور تبصرہ نگار برملا اس بات کا بھی اظہار کررہے ہیں کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارتی فوج جدید دور کی جنگی صلاحیت سے محروم ہے ہندوستانی حکمرانوں کو اپنی ان خامیوں کا بھی علم ہوچکا ہے اس لیے وہ منفی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے مسئلہ کشمیر کے حل سے فرار کی راہیں ڈھونڈھ رہے بھارت اقوام متحدہ کی ان قراردادوں کو بھی ہمیشہ سے نظرانداز کرتا آرہا ہے جس میں اس پر زور دیا جاتا ہے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کو استصواب رائے کا حق دے تاکہ وہ آزادانہ طریقے سے اپنی رائے کااظہار کر سکیں کہ وہ بھارت کیساتھ رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن بھارت ایسا کرتے بھی ڈرتا ہے کیونکہ وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ کشمیری مسلمان ہندوستان سے آزادی چاہتے ہیں اگر انھیں استصواب رائے کا حق ملا تو وہ پاکستان میں شامل ہوجائیں گے اسی خوف میں مبتلا بھارت آج کے ترقی یافتہ دور میں کشمیریوں کو طاقت کے بل بوتے پر غلام بنائے رکھنے کی ہٹ دھرمی پر قائم ہے جس کے لیے مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوں کی مرضی کیخلاف اور مشاورت کے بغیر بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی متنازعہ حیثیت ختم کردی ہے جس میں بھی اسے ناکامی کا سامنا ہے کیونکہ دنیابھر میں انڈیا کے اس اقدام اور بھونڈی سازش کی مذمت کی جارہی ہے مودی سرکار کو یاد رکھنا چاہیے کہ جب کوئی قوم اپنی آزادی کے لیے اٹھ کھڑی ہوتی ہے اسے کوئی بھی طاقت زیادہ دیر تک غلامی کی زنجیروں میں جکڑ کر نہیں رکھ سکتی کشمیری مسلمان گذشتہ بہتر سالوں سے اپنی آزادی کے لیے جدوجہد میں سرگرم عمل ہیں انڈیا تمام تر کوششوں کے باوجود جدوجہد آزادی کشمیر کو ختم کرنے میں ناکامی سے دوچار ہے وادی کشمیر میں ہزاروں مسلح بھارتی فوج تعینات ہیں جو کشمیریوں کی طویل جدوجہد کے سامنے پسپا نظر آتے ہیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری ہے اور کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی یہ جدوجہد ہر آنے والے دن میں پہلے سے زیادہ زور پکڑ رہی ہے پاکستان کا کشمیریوں کیساتھ دلی اور مذہبی رشتہ ہے وہ کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کی ہمیشہ سے حمایت کرتا آرہا ہے پاکستان کی مذہبی،انسانی اور اخلاقی بنیادوں پر کشمیریوں کی حمایت ان کی کامیابی تک جاری رہے گی آزادی کشمیر کی جدوجہد اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے اور غاصب بھارت پر زور دے کہ وہ کشمیریوں کو آزادی کا حق دے بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ تنازعہ کشمیر کے حل تک خطہ میں پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے کیونکہ جلد یا بدیر کشمیری آزادی حاصل کر کے رہیں گے کشمیر آزاد ہو گا کشمیری مسلمانوں اور مجاہدین کی قربانیاں رنگ لائیں گی کشمیر انشاء اﷲ جلد بھارت کی غلامی سے آزاد ہوگا اور کشمیر بنے گا پاکستان۔۔۔۔۔

 

Abdul Qayum
About the Author: Abdul Qayum Read More Articles by Abdul Qayum: 25 Articles with 27108 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.