مصالحتی کمیٹیاں یا عوام پر نیا عذاب

جیساکہ سب جانتے ہیں کہ مصالحتی کمیٹیاں غیرسیاسی ہوتی ہیں مگرپی ٹی آئی کی حکومت کوبدنام کرنے کیلئے ایم این ایز اورایم پی ایز میں سیاسی جنگ کی وجہ اورمداخلت کی وجہ سے اب مصالحتی کمیٹیاں سیاسی اورٹاؤٹ مافیا کی نذرہوگئی ہیں کمیٹیوں میں ایسے چیئرمین اورممبران بنائے جارہے ہیں جنہوں نے پچھلے کئی ادوارمیں تھانوں کی آڑ میں عوام کوخوب لوٹاسیاسی نمائندگان تھانوں کوغیرسیاسی کرنے میں فُل رکاوٹ بنے ہوئے ہیں حالانکہ مصالحتی کمیٹیوں کی وجہ سے عوام کو انصاف کے حصول کیلئے آسانی مل جاتی تھی جواب ناممکن لگ رہا ہے کیونکہ اب مصالحتی کمیٹیاں غیرسرکاری نہیں رہیں پنجاب بھرمیں مصالحتی کمیٹیاں اندرانی اختلافات کاشکارہوگئیں اور99%ایسے ممبران ہیں جوپچھلے ادوارمیں بھتہ خوری اوراورلوٹ کھسوٹ میں PHDکررکھی ہے اس سیاست کیوجہ سے متعلقہ پولیس بھی پریشان ہوکررہ گئی ہے عوام باربار وزیراعظم خان سے ارداس کررہی ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق تھانہ کلچرتبدیل کرکے کرپشن اورتھانے میں ایم این ایزاورایم پی ایز کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں ورنہ یہ مصالحتی کمیٹیاں عوام کوریلیف نہیں دے پائیں گی اسی لیے پنجاب اورخاص طورپرجنوبی پنجاب کے تھانوں کی مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران کی حتمی لسٹ بنانے سے پہلے مقامی ایم این ایز اورایم پی ایز کولگام دیناہوگی ورنہ ان کی اچھالی ہوئی گندگی سے پی ٹی آئی کے ہی ہاتھ خراب ہونے ہیں ۔
 

Ali Jan
About the Author: Ali Jan Read More Articles by Ali Jan: 288 Articles with 224471 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.