مسئلہ کشمیر اب تک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے. اس
مسئلے کو حل کرنے میں ٦٠ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن یہ مسئلہ
جوں کا توں برقرار ہے. جب بھی اس مسئلے کے حل کے لیے پاکستان نے ہاتھ
بڑھایا بھارت نے اپنے غرور اور اکڑ کی وجہ سے اس کو پاکستان کی مجبوری
سمجھا اور ہمیشہ ٹال مٹول سے کام لیا. وہ اس کے حل کےلیے کبھی سنجیدہ نہیں
ہوا. بلکہ کشمیریوں پر مظالم بڑھا دیے اس مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہے جس
سے بھارت ہمیشہ دور بھاگا. اس کے بعد جنگ کے علاوہ کوئی صورت نہیں لیکن جنگ
خطے کی تباہی کے علاوہ کچھ بھی نہیں اس بات کے پیش نظر او آئی سی کے پاس
اختیار ہے وہ بات چیت سے مسئلہ حل کر سکتا ہے لیکن وہ کیوں حل کرے یہاں کسی
کرسچن یا ہندوؤں کا خون نہیں بہہ رہا کہ کوئی اجلاس بلایا جائے مسلمانوں کا
خون ہے کوئی مسئلہ نہیں. یاد رکھو او آئی سی کے ممبران تم بھی اس ظلم میں
برابر کے شریک ہو لیکن ہمیشہ حق کی فتح اور باطل کی شکست ہے..... اللہ
تعالیٰ کشمیریوں کی مدد فرمائے اور انہیں آزادی دے آمین!!!!!!!!
|