حدیث پاک میں ہے کہ صدقہ بلاؤں کو کھاجاتاہے ایک آئمہ کا
قول ہے کہ صدقہ سے موت کا حکم بھی واپس ہوسکتاہے کیونکہ صدقہ صلہ ٔ رحمی کی
بہترین مثال ہے دوسروں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہوئے مستحقین کی امداد بے
لوث خدمت ہے صدقہ کیا ہے میں نے یہ واقعہ پڑھا تو احساس ہوا کہ صدقہ کتنی
بڑی نعمت ہے یہ واقعہ ایک سعودی نوجوان کا ہے ، یہ اپنی زندگی سے مطمئن
نہیں تھا ، اس کی تنخواہ صرف چار ہزار ریال تھی ، شادی شدہ ہونے کی وجہ سے
اس کے اخراجات اس کی تنخواہ سے کہیں زیادہ تھے ، مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی
اس کی تنخواہ ختم ہو جاتی اور اسے قرض لینا پڑتا ، یوں وہ آہستہ آہستہ
قرضوں کی دلدل میں ڈوبتا جارہا تھا اور اس کا یقین بنتا جا رہا تھا کہ اب
اس کی زندگی اسی حال میں ہی گزرے گی - باوجودیکہ اس کی بیوی اس کے مادی
حالت کا خیال کرتی ، لیکن قرضوں کے بوجھ میں تو سانس لینا بھی دشوار ہوتا
ہے -ایک دن وہ اپنے دوستوں کی مجلس میں گیا ، وہاں اس دن ایک ایسا دوست بھی
موجود تھا جو صاحب الرائے تھا اور اس نوجوان کا کہنا تھا کہ میں اپنے اس
دوست کے مشوروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا تھا - وہ کہنے لگا : میں نے اسے
باتوں باتوں میں اپنی کہانی کہہ سنائی اور اپنی مالی مشکلات اس کے سامنے
رکھیں ، اس نے میری بات سنی اور کہا کہ میری رائے یہ ہے کہ تم اپنی تنخواہ
میں سے کچھ حصہ صدقہ کیلئے مختص کرو - اس سعودی نوجوان نے حیرت سے کہا :
جناب ، مجھے گھر کے خرچے پورے کرنے لیے قرضے لینے پڑتے ہیں اور آپ صدقہ
نکالنے کا کہہ رہے ہیں ؟ لیکن اس نے اصرارکرتے ہوئے مشورہ دیا کہ میری بات
پر عمل کرکے تو دیکھو۔ خیر میں نے گھر آ کر اپنی بیوی کو ساری بات بتائی تو
بیوی کہنے لگی : تجربہ کرنے میں کیا حرج ہے ؟ ہوسکتا ہے اﷲ جل شانہ تم پر
رزق کے دروازے کھول دے - سعودی نوجوان کہتا ہے : میں نے ماہانہ 4 ہزار ریال
میں سے 30 ریال صدقہ کے لئے مختص کرنے کا ارادہ کیا اور مہینے کے آخر میں
اسے ادا کرنا شروع کردیا -
سبحان اﷲ ! سعودی نوجوان نے کہا میں قسم کھا کر کہتا ہوں ، میری تو حالت ہی
بدل گئی ، کہاں میں ہر وقت مالی ٹینشنوں میں اور سوچوں میں رہتا تھا اور
کہاں اب میری زندگی گویا پھول ہو گئی تھی ، ہلکی پھلکی آسان ، قرضوں کے
باوجود میں خود کو آزاد محسوس کرتا تھا ، ایک ایسا ذہنی سکون تھا کہ کیا
بتاوں ! پھر چند ماہ بعد میں نے اپنی زندگی کو سیٹ کرنا شروع کیا ، اپنی
تنخواہ کو حصوں میں تقسیم کیا ، اور یوں ایسی برکت ہوئی جیسے پہلے کبھی
نہیں ہوئی تھی - میں حساب لگالیا اور مجھے اندازہ ہوگیا کہ کتنی مدت میں
اِنشاء اﷲ قرضوں کے بوجھ سے میری جان چھوٹ جائی گی -
پھر اﷲ جل شانہ نے ایک اور راستہ کھولا اور میں نے اپنے ایک عزیز کے ساتھ
اس کے پراپرٹی ڈیلنگ کے کام میں حصہ لینا شروع کیا ، میں اسے گاہک لاکر
دیتا اور اس پر مجھے مناسب پرافٹ حاصل ہوتا -الحمدﷲ ! میں جب بھی کسی گاہک
کے پاس جاتا وہ مجھے کسی دوسرے تک راہنمائی ضرور کرتا -میں یہاں پر بھی وہی
عمل دوہراتا کہ مجھے جب بھی پرافٹ ملتا میں اس میں سے اﷲ کے لیے صدقہ ضرور
نکالتا - اﷲ کی قسم ! صدقہ کیا ہے؟ کوئی نہیں جانتا ، سوائے اس کے جس نے
اسے آزمایا ہو - صدقہ کرو ، اور صبر سے چلو ، اﷲ کا فضل سے خیر و برکتیں
اپنی آنکھوں برستے دیکھو گے - 1. جب آپ کسی مسلمان کو تنخواہ میں سے صدقہ
کے لیے رقم مختص کرنے کا کہیں گے اور وہ اس پر عمل کرے گا تو آپ کو بھی
اتنا ہی اجر ملے گا جتنا صدقہ کرنے والے کو ملے گا ، اور صدقہ دینے والے کے
اجر میں کوئی کمی واقع نہیں ہو گی - سوچئے !!! آپ اس دنیا سے چلے جائیں گے
اور آپ کے سبب آپ کے پیچھے کوئی صدقہ کر رہا ہوگا !ھ(جیسے میں نے صدقہ کرنے
کا معمول بنایا ، اور قسم کھا کر کہتا ہوں ، سب سے زیادہ فرق میری ذہنی
حالت پر پڑا ، ایک ایسا اطمینان محسوس ہوتا ہے کہ جس کا جواب نہیں - مترجم)
اگرچہ آپ طالب علم ہیں ، اور آپ کو لگابندھا وظیفہ ملتا ہے تب بھی آپ تھوڑا
بہت جتنا ہوجائے کچھ رقم صدقہ کے لیے ضرور مختص کریں -اگر صدقہ کرنے والا
جان لے اور سمجھ لے کہ اس کا صدقہ فقیر کے ہاتھ میں جانے سے پہلے اﷲ کے
ہاتھ میں جاتا ہے تو یقینا دینے والے کو لذت لینے والے سے کہیں زیادہ ہو گی
-ھکیا آپ صدقہ کے فوائد معلوم ہیں ؟خاص طور پر 17، 18، 19 کو توجہ سے پڑھیے
گا -سن لیں ! صدقہ دینے والے بھی اور جو اس کا سبب بنتے ہیں وہ بھی!!! 1.
صدقہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے -
2. صدقہ اعمال صالحہ میں افضل عمل ہے ، اور سب سے افضل صدقہ کھانا کھلانا
ہے -
3. صدقہ قیامت کے دن سایہ ہو گا ، اور اپنے دینے والے کو آگ سے خلاصی دلائے
گا -
4. صدقہ اﷲ جل جلالہ کے غضب کو ٹھنڈا کرتا ہے ، اور قبر کی گرمی میں ٹھنڈک
کا سامان ہے -
5. میت کے لئے بہترین ہدیہ اور سب سے زیادہ نفع بخش چیز صدقہ ہے ، اور صدقہ
کے ثواب کو اﷲ تعالی بڑھاتے رہتے ہیں -
6. صدقہ مصفی ہے ، نفس کی پاکی کا ذریعہ ، اور نیکیوں کو بڑھاتا ہے -
7. صدقہ قیامت کے دن صدقہ کرنے والے کے چہرے کا سرور اور تازگی کا سبب ہے -
8. صدقہ قیامت کی ہولناکی کے خوف سے امان ہے ، اور گزرے ہوئے پر افسوس نہیں
ہونے دیتا -
9. صدقہ گناہوں کی مغفرت کا سبب اور سیئات کا کفارہ ہے -
10. صدقہ خوشخبری ہے حسن خاتمہ کی، اور فرشتوں کی دعا کا سبب ہے-
11. صدقہ دینے والا بہترین لوگوں میں سے ہے ، اور اس کا ثواب ہر اس شخص کو
ملتا ہے جو اس میں کسی طور پر بھی شریک ہو -
12. صدقہ دینے والے سے خیر کثیر اور بڑے اجر کا وعدہ ہے -
13. خرچ کرنا آدمی کو متقین کی صف میں شامل کردیتا ہے ، اور صدقہ کرنے والے
سے اﷲ کی مخلوق محبت کرتی ہے -
14. صدقہ کرنا جود و کرم اور سخاوت کی علامت ہے -
15. صدقہ دعاوں کے قبول ہونے اور مشکلوں سے نکالنے کا ذریعہ ہے -
16. صدقہ بلاء (مصیبت) کو دور کرتا ہے اور دنیا میں ستر دروازے برائی کے
بند کرتا ہے -
17. صدقہ عمر میں اور مال میں اضافے کا سبب ہے ،کامیابی اور وسعت رزق کا
سبب ہے -
18. صدقہ علاج بھی ہے ، دواء بھی اور شفاء بھی -
19. صدقہ آگ سے جلنے ، غرق ہونے، چوری اور بری موت کو روکتا ہے -
20. صدقہ کا اجرملتا ہے ، چاہے جانوروں اور پرندوں پر ہی کیوں نا ہو -
آخری بات : بہترین صدقہ اس وقت یہ ہے کہ آپ خوداسے آزمائیں اور دوسروں کو
بھی تلقین کریں(عربی سے ترجمہ شدہ)
|