مسئلہ کشمیر یواین چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے

کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے،کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں نے کرنا ہے۔73 سالوں سے کشمیریوں پر ہندوستانی قابض افواج نے مظالم کی انتہا کی ہوئی ہے،قابض ہندوستانی افواج کشمیری نوجوانوں کو چن چن کرشہید کر رہی ہے۔آج تیس دنوں سے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی افواج نے کرفیو لگا رکھا ہے اشیاء خوردونوش کی شدید قلت ہے،ہسپتالوں میں دوائیاں ختم ہوچکی ہیں جس پر امن و انصاف کے ٹھکیداروں کی خاموشی اور عالم اسلام کی بے سی سوالیہ نشان ہے۔80 لاکھ آبادی والے خطے میں 8لاکھ بھارتی افواج تعینات ہے جو کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔یعنی ہر دس کشمیریوں پے ایک فوجی بندوق لیے کھڑا ہے۔اتنی بڑی تعداد میں جدید ترین اور انتہائی مہلک ترین ہتھیاروں سے لیس افواج کی تعیناتی کی دنیا میں کئی مثال نہیں ملتی۔ سوا لاکھ کشمیری جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں شہدا کے00 7 قبرستان اہل کشمیر کی جرات و استقامت ،شجاعت،عظمت اور آزادی کے جذبے کی لگن کا مظہر ہے۔کشمیر ایک ایسا بدقسمت خطہ ہے کے جہاں ہرنئے سال کا سورج بھارتی افواج کے مظالم کی نئی داستانیں لیے طلوع ہوتا ہے۔ہر نئے دن کا سورج بھارتی ظلم وجبر، بربریت اور ریاستی دہشت گردی کے ساتھ طلوع ہوتا ہے۔ بھارتی ظلم اور بربریت اور ریاستی دہشت گردی پر اقوام متحدہ امریکہ،یورپ کی منافقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کے حکومت پاکستان بھارتی ظلم وجبر، بربریت اور ریاستی دہشتگردی کو دنیا کے سامنے بھرپور انداز میں سامنے لائے۔
 

Sardar Qamar Jehangir Khan
About the Author: Sardar Qamar Jehangir Khan Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.