حسینیت

نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی بے مثال شہادت نے باطل کے خلاف ایک تاریخ رقم کردی۔ یزیدیت کی شکست اور حسینیت کی جیت نے اس بات کو واضح کردیا تعداد کم ہو یا زیادہ باظاہر میدان میں کوئی جیتے یا ہارے حق درحقیقت حق ہی ہوتا ہے، اگر باطل غالب بھی آجائے تب بھی حق ہارتا نہیں ہے بلکہ سر بلند ہی ہوتا ہے۔

امام حسین رضی اللہ عنہ کی اس عظیم قربانی نے اسلام کو ایک نئی قوت بخشی، مگر آج ہم نے اس قربانی کو بھلا دیا ہے۔ ہم بظاہر یزیدیت کی مخالفت اور حسینیت کے ترانے لبوں پر سجائے دکھائی دیتے ہیں مگر جب بات آتی ہے اصلی حسینی بننے کی، اسلام پر عمل کرنے کی تو حسینیت کا دعویٰ کرنے والے یزیدی طرزِعمل کو اپناتےنظر آتے ہیں۔

حسینی کہلانے والا آج یہ کیسے بھول گیا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ نے تودنیا سے رخصت ہوتے وقت بھی رب کے حضور سجدہ نہیں چھوڑا ۔ امام حسین رضی اللہ عنہ نے اس دین کی سربلندی کیلئے اپنا سر تن سے جُدا کروا دیا مگر حسینیت کا دعویٰ کرنے والے کا آج رب کے سامنے سر تک نہیں جھکتا ۔ اللہ ہمیں حقیقی حسینی بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

 

Muhammad Shoaib Ikram
About the Author: Muhammad Shoaib Ikram Read More Articles by Muhammad Shoaib Ikram: 25 Articles with 54918 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.