نااہل اور کرپٹ

5 ستمبر کو فیروزوالا عدالت میں احمد مختار نامی ایک وکیل نے پولیس خاتون کانسٹیبل فایٔزہ نواز کو عدالت کے باہر تھپڑ مارا اور گالیاں نکا لی۔عینی شا ہدین کے مطابق وجہ گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنا تھا ۔ خاتون کا نسٹیبل نے وکیل صاحب کو اْس جگہ پر گاڑی کھڑی کرے سے منع کیا وکیل کو یہ بات ناگوار گزری اور اْس نے خاتون پر اپنا غصہ نکال دیا۔خاتون نے وکیل کے خلاف درخواست دے دی پولیس نے وکیل کو حراست میں لے لیا لیکن جب اگلے دن وہ عدالت میں پیش ھوا تو جج نے نام کی غلطی وکیل کو رہا کر دیا۔پولیس نے ریکارڈ میں احمد مختار کی بجایٔے احمد افتخا ر لکھ دیا تھا اور میں یہ بات وسوخ سے کہہ سکتا ھوں کہ پولیس نے یہ غلطی جان بوجھ کر وکیل کو بچانے کے لیے کی۔افسوس کی بات یہ ھے خاتون کا نسٹیبل نظام کا حصہ ھونے کے باوجود انصاف نہیں لے سکی تو عام آدمی کو تھانے سے انصاف ملنا مشکل نہیں نا ممکن ہے۔پاکستان کا مسٔلہ بہت سارے مافیا ھیں اور پہلے والی حکومتوں کی طرح تبدیلی سرکار بھی ان سب گندی مچھلیوں سے نمٹنیں میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔ھم ساھیوال میں قتل ہونے والے خاندان کا واقع دیکھیں ، رحیم یارخان والے صلاح الدین کے ساتھ جو پولیس گردی ھویٔ وہ دیکھیں یا فیروز والاعدالت میں وکیل کا خاتون کانسٹیبل کے ساتھ بدتمیزی والا معاملہ دیکھیں۔ 208 ارب کے قرضہ جات کی معافی والا ظلم دیکھیں یا مشیرخزانہ حفیظ شیخ اور گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر کی تقرری والا معاملہ دیکھیں حکومت بے بس نظر آئی۔دوسری طرف صوبوں میں بھی عمران خان کے دونو ں وسیم اکرم پلس کے پی کے اور پنجاب کی ایڈمنسٹریشن کو بھی سنبھالنے میں بُرے طریقے سے ناکام ہوے ہیں۔بس شہباز گِل نامی شحض ٹویٹر اور ٹی وی پر نوٹس لیتے نظر آتے ہیں لیکن نتیجہ کبھی کچھ نہیں نکلتا ۔عمران خان کو سمجھنا پڑے گا کہ حالات ان کے ہاتھ سے نکل چکے ھیں وہ ابھی بھی اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ یہ نا انصافیاں عمران خان اور اُن کی پوری کابینہ کو مٹا دے گیں اور ان کا نام لیوا بھی کوئی نہ ھو گا۔میرا ماننا یہ ھے کہ پچھلی حکومتیں کرپٹ تھیں اور عمران خان کی حکومت incompetent ہیں کرپٹ لوگ اداروں کو چلاتے کیونکہ اداروں کے چلنے سے اُن کی کرپشن چلتی رہتی ھے لیکن اس کے بر عکس incompetent لوگ اداروں کو تباہ کر دیتے ہیں۔ آپ اس وقت پاکستان کے کسی ادارے کو دیکھ لیں پچھلے ایک سال میں پستی کی گہرایٔیوں میں نظر ایٔے گا۔5 ستمبر کو وزیراعظم کی ہدایت پر 27 وزارتوں کو خط لکھے گیے یہ خط مقرر کردہ جامع کاموں کی شدید تاخیرکی وجہ سے جاری کیے گیے ہیں۔ عمران خان کو چاھیے کہ فوری طور پرکے پی کے اور خصوصی طور پر پنجاب کے وزراعلی تبدیل کریں اور بھی کچھ ضروری اور سخت فیصلے جن کو لینے کی ضرورت ھے لے لینے چاھیے کیونکہ پہلے ھی ھمیں بہت زیادہ دیر ہو چکی ھے ۔ پاکستان کی تاریخ میں اکانومی اور اداروں کے ساتھ اتنا برا سلوک کبھی کسی نے نہیں کیا۔اگر ایک سالہ کارکردگی کی بات کریں تو ڈیم فنڈ ہم کھا گیے ہیں ، پولیس میں اصلاحات ہم نہیں کر سکے، کو ئی نیا ھسپتال بنانا تو دور پرانے ہسپتال ہم ٹھیک نہیں کر سکے ۔تعلیم کا نظام ویسے کا ویسا ھے۔انڈسٹری بند ھو رہی ہے پڑھے لکھے اور سرمایا دار ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔پوری دنیا میں کوئی ملک ہمارے ساتھ نہیں کھڑا ہے یو اے ای اور سعودیہ جیسے برادر ملک بھی ہماری ہاں میں ہا ں نہیں ملارھے۔سمجھ نہیں آ رہی خان صاحب اور ان کو لانے والے ادارے کس چیز کا انتظار کر رھے ھیں۔

Ali Sultan
About the Author: Ali Sultan Read More Articles by Ali Sultan: 22 Articles with 14575 views I am basically from a village in the vicinity of Jhelum. came to Lahore in 2005 to pursue my career and goals.i am enthusiastic writer, keen observer .. View More