آپ نے یقینا بھیڑ یں دیکھی ہوں گی جو چرواہے کے
پیچھے پیچھے ایک ہی سیدھ میں سرجھکائے چلی جارہی ہوتی ہیں چرواہے کو انہیں
مارنے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی اپنے ملک کے حالات کو دیکھیں تو یہی محسوس ہو
گا کہ ہماری قوم بھی بھیڑبکریوں کی مانند ہے جو کبھی غورو فکرکرنے کی زحمت
ہی گوارانہیں کرتے بس زندہ باداور مردہ باد یا آوے ای آوے کے نعروں میں مست
ہیں اسی پر ایک کہائی شدت سے یادآرہی ہے پڑھئے اور سوچئے ہماری قوم کا یہی
حال تو نہیں ہے یہ سب کچھ پڑھنے کے بعدبھی تصدیق کرنے کی ضرورت نہیں کہ
کوئی قاری سوچنے اور غوروفکرکرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرے گا بہرحال ملاحظہ
کریں
دھوبی کی بیوی سے ملکہ ٔ عالیہ نے پوچھا کہ تم آج اتنی خوش کیوں ہو؟۔ دھوبی
کی بیوی نے کہا کہ آج چنا منا پیدا ہوا ہے۔
ملکہ نے اسکو مٹھائی پیش کرتے ہو کہا ماشاء اﷲ پھر تو یہ لو مٹھائی کھاو ٔچنا
منا کی پیدائش کی خوشی میں۔
اتنے میں بادشاہ بھی کمرے میں داخل ہوا۔ تو اس نے ملکہ کو خوش دیکھا پوچھا
ملکہ عالیہ آج آپ اتنی خوش کیوں ہیں کوئی خاص وجہ۔ ملکہ نے کہا سلطان یہ لے
مٹھائی کھائیں آج چنا منا پیدا ہوا ہے۔ اسلئے خوشی کے موقع پرمیں خوش ہوں
!! بادشاہ کو بیوی سے بڑی محبت تھی اس نے کچھ نہ سمجھتے ہوئے بھی دربان کو
کہا کہ مٹھائی ہمارے پیچھے پیچھے آ جاؤ
بادشاہ باہر دربار میں آیا۔ وہ بہت بہت خوش تھا۔ وزیروں نے جب بادشاہ کو
خوش دیکھا تو واہ واہ کی آوازیں سنائی دینے لگی کہ ظل الہی مزید خوش ہوگئے۔
ظل الہی نے کہا سب کو مٹھائی بانٹ دو۔ مٹھائی کھاتے ہوئے بادشاہ سے وزیر نے
پوچھا بادشاہ سلامت یہ آج مٹھائی کس خوشی میں آئی ہے۔ بادشاہ نے کہا کہ آج
چنا منا پیدا ہوا ہے۔
ایک مشیر نے چپکے سے وزیر اعظم سے پوچھا کہ وزیر باتدبیر ویسے یہ چنا منا
ہے کیا شے ہے..؟
وزیراعظم نے مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تو علم نہیں ہے کہ یہ
چنا منا ہے کیا بلا، بادشاہ سے پوچھتا ہوں۔ وزیر اعظم نے ہمت کرکے پوچھ ہی
لیا کہ بادشاہ سلامت ویسے یہ چنا منا ہے کون؟۔ بادشاہ سلامت تھوڑا سا
گھبرائے اور سوچنے لگے کہ واقعی پہلے معلوم تو کرنا چاہیے کہ یہ چنا منا ہے
کون۔بادشاہ نے کہا مجھے تو علم نہیں کہ یہ چنا منا کون ہے...۔ آج ملکہ ٔ
عالیہ بہت خوش تھیں آج بہت خوشی کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ آج چنا منا
پیدا ہوا ہے اسلئے میں اسکی خوشی کی وجہ سے خوش ہو گیا اسی اثناء میں ملکہ
ٔ عالیہ بھی دربار میں آگئیں
بادشاہ نے ترت ملکہ ٔ عالیہ سے پوچھا……
ملکہ عالیہ یہ چنا منا کون ہے جس کی وجہ سے آپ اتنی خوش تھی اور جس کی وجہ
سے ہم خوش ہیں۔۔ ملکہ عالیہ نے جواب دیا کہ مجھے تو علم نہیں کہ چنا منا
کون ہے۔ یہ تو دھوبی کی بیوی بڑی خوش تھی کہ آج چنا منا پیدا ہوا ہے اسلئے
میں خوش ہوں۔ میں بھی اسکی خوشی میں شریک ہوئی۔
دھوبی کی بیوی کو فوراً بلایا گیا کہ تیرا ستیاناس ہو یہ تو بتا کہ یہ چنا
منا کون ہے جس کی وجہ سے ہم نے پوری سلطنت میں مٹھائیاں بانٹی۔!
دھوبی کی بیوی نے کہا کہ چنا منا ہماری گدھی کا بچہ ہے جو آج ہی پیدا ہوا
ہے۔ ایسا ہی حال ہماری عوام کا ہے
جو بھی خبر کی ملتی ہے بغیر تصدیق کے فورا گروپ میں آ جاتی ہے
بس سنی سنائی کو ماننے لگ جاتے ہیں سب غور و فکر کی تو عادت ہی نہیں آپ کو
بھی یہی خیال آتاہوگا کہ ہم سب بھیڑ بکریوں کی مانندہیں جو چرواہے کے پیچھے
پیچھے ایک ہی سیدھ میں سرجھکائے چلی جارہی ہوتی ہیں چرواہے کو انہیں مارنے
کی ضرورت بھی نہیں پڑتی اپنے ملک کے حالات کو دیکھیں تو یہی محسوس ہو گا کہ
ہم بھی حالات کے سامنے بھیڑ بنے ہوئے ہیں یقینا کچھ ہم میں سے کچھ لوگ
حالات پر کڑھتے ہوں گے لیکن ظلم کے خلاف اٹھنا پسندنہیں کرتے بس یہ دعا کی
جاسکتی اﷲ ہمارے حال پر رحم فرمائے آمین
|