پیر کے روز ترکی کے انسانی حقوق کے مقبول ترین ادارے ریڈ
کریسنٹ کی جانب سے ایک تقریب کے دوران پاکستان کے شمال مشرقی حصے میں واقع
118 سالہ قدیم مسجد کی بحالی کا اعلان کیا گیا ہے-
|
|
حضرت ابراہیم نامی یہ مسجد پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر جھنگ کے ہوکراں
گاؤں میں واقع ہے-
اس موقع پر ریڈ کریسنٹ کے سیکرٹری ہوسین کین کا کہنا تھا کہ “ اس قدیم مسجد
کی بحالی ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے“-
“ ترک قوم اپنی آزادی کی جنگ میں ساتھ دینے والے برصغیر کے مسلمانوں اور ان
کی دوستی کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی “۔
“ ترکی زلزلے اور سیلاب جیسی مشکلات کے وقت ہمیشہ اپنے پاکستانی بھائی
بہنوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے“-
|
|
مذکورہ مسجد سال 1901 میں مقامی افراد نے مل کر تعمیر کی تھی- تاہم مسلسل
نظر انداز ہونے کے سبب اس کا اسٹرکچر کمزور ہوگیا ہے جو کہ نماز کی ادائیگی
کے لیے آنے والے افراد کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے-
|