نیا پاکستان مخصوص ایک خواب

25 جولائی 2018ع کا سورج جیسے ہی طلوع ہوا تو سب کے دلوں میں امید کی ایک نئی کرن جاگی اور ہر طرف شور تھا تو صرف نئے پاکستان کا _ ہر طرف صرف تبدیلی کے نعرے کی گونج تھی ہر ایک کے لب پر دعا تھی تو بس یہی کہ اے اللّه ہمیں اچھے حکمرانوں سے نواز دے _25 جولائی 2018ع کا سورج جیسے ہی غروب ہوا تو الیکشن کے نتائج دیکھ کر ایسا لگا جیسے سارے خواب پورے ہوگئے ہیں ہر بچے 'جوان 'بوڑھے کے لب پر تھا تو بس نیا پاکستان _تو سوچا کیوں نہ کہ اب ایک نظر نئے پاکستان کو بھی دیکھ لیا جائے آخر عوام کی نظر میں نئے پاکستان سے مطابق کیا خواب و امیدیں وابستہ ہیں جب نظر دوڑائ تو ہر ایک اس آس و امید میں تھا کہ نیا پاکستان ان کے دکھوں کو کچھ حد تک کم تو ضرور کرے گا _عوام کی نظر میں نیا پاکستان یعنی ایک ایسا پاکستان جہاں روٹی 'کپڑا اور مکان ہر ایک کا مقدر ہو جہاں عزت صرف امیر ہی کی نہیں بلکہ غریب کی بھی ہو 'جہاں انصاف کے لیے غریب عوام کو در در ٹھوکر نہ کھانی پڑے 'جہاں نوجوان اعلی تعلیم لے کر بےروزگار نہ ہو 'نیا پاکستان ایک ایسا پاکستان جہاں باپ بچوں کا پیٹ بھرنے کے لیے اپنے دوسرے بچے کو نیلام کرنے پر مجبور نہ ہو یقیناً ایک ایسا پاکستان جہاں ہماری ماؤں ' بہنوں اور بیٹیوں کی عظمت محفوظ ہو ہمارے ملک کے بچوں کو کسی جنسی تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے لیکن افسوس حقیقت اس کے بلکل ہی برعکس ہے اور وہ کچھ یوں ہے کہ تیرا ماہ گزر جانے کے بعد بھی عوام مایوس ہی نظر آرہی ہے ہر طرف امیدیں مایوسی میں تبدیل ہوتی نظر آرہی ہیں نہ تو عوام کو روٹی ' کپڑا اور مکان کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی عزت سے جینے کا حق حاصل ہے عوام مہنگائی اور بےروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرنے پر مجبور ہے اپنے ہی بچوں کو نیلام کر رہی ہے عوام کی بےبسی کا عالَم تو یہ ہے کہ ماں کی گود میں ایک ننھے سے پھول کی تڑپ تڑپ کے موت ہوجاتی ہے صرف اس وجہ سے کہ نئے پاکستان میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں ہے غریب عوام کو اپنے پیاروں کو بر وقت ہسپتال لے جانے کے لئے ایمبولینس تک مہیا نہیں ہے ملک کی غریب عوام دن با دن برتری کی جانب جارہی ہے مگر افسوس سدا افسوس حکمران ابھی تک تقریروں اور بیان بازی میں ہی مصروف ہیں انہیں شاید کوئی فرق ہی نہیں پڑتا کہ عوام جیے یا مرے _اگر غور کیا جائے تو موجودہ حکومت صرف اور صرف ہر بات پر افسوس ہی کرتی ہوئی نظر آتی ہے عمل درآمد کچھ بھی نہیں ایک طرف مہنگائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس جاری کرتی ہے تو وہیں دوسری طرف پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کرتی ہے عوام کا سوال یہ ہے کہ کیا اسے ہی ملک سے مہنگائی ختم ھوگی کیا عوام کے حالات اسے ٹھیک ہوں گے کیا ہر جگہ ہر وقت یو ٹرن لینا ضروری ہے ؟

میری موجودہ حکومت سے گزارش ہے کہ خدارا عوام کے حالات پر رحم کریں جو نئے پاکستان کے سنہرے خواب عوام کو دیکھا کر ووٹ حاصل کیا گیا ہے ان خوابوں کو حقیقت کا روپ دیا جائے غریب عوام پہلے ہی اپنے غموں سے دو چار ہے ان پر مزید ظلم کر کے انکی زندگی حرام نہ کریں عوام کی نظر میں نیا پاکستان جو مخصوص ایک خواب بن کر رہ گیا ہے اسے پورا کریں تاکہ آگے جب الیکشن ہوں تو عوام سے ووٹ لینے اور وعدہے کرنے کے قابل بن سکیں _

 

Romaisa hussain
About the Author: Romaisa hussain Read More Articles by Romaisa hussain: 18 Articles with 15961 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.