اِن کامیاب 10 بالی ووڈ اسٹارز نے شہرت سے پہلے کیسا وقت دیکھا؟

کامیاب لوگوں کے پیچھے ان کی جدوجہد کی متاثر کن داستانیں چھپی ہوتی ہیں- انہیں داستانوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کامیاب لوگ کیسے امیر اور مشہور ہوئے؟ ان کی کامیابی میں سب سے اہم کردار ان کی محنت اور لگن کا ہوتا ہے-

نواز الدین صدیقی
معروف بالی ووڈ اسٹار نواز الدین صدیقی بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے مظفر نگر میں پیدا ہوئے- انہوں نے کیمسٹری میں گریجویشن کی جس کے بعد یہ بطور کیمسٹ اپنی خدمات سرانجام دینے لگے- لیکن جلد ہی نواز الدین نے یہ کام چھوڑ کر ایکٹنگ کورس کے لیے دہلی میں واقع ڈرامہ اسکول کا رخ کر لیا-بے انتہا کوششوں کے بعد نواز الدین فلمی دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہوئے-

image


شاہ رخ خان
شاہ رخ خان اس بات کا متعدد بار تذکرہ کر چکے ہیں کہ جب وہ ممبئی آئے تو ان کے پاس کھانے کے بھی پیسے نہیں تھے- یہاں تک کہ وہ کئی روز تک اوبرائے ہوٹل کے قریب سڑکوں پر رات کو سوتے- شاہ رخ خان اور ان کے دوست ہوٹل کا ہی واش روم استعمال کرتے اور ایسے ظاہر کرتے جیسے وہ اسی ہوٹل میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں-

image


اکشے کمار
ملازمت کے طور پر اکشے کمار فوٹو شوٹ میں اپنے ایک فوٹوگرافر دوست کی مدد کیا کرتے تھے- اکشے کمار دوستوں فلیٹ کی خرید و فروخت کے سلسلے میں مدد بھی فراہم کرتے تھے جس کے عوض وہ کمیشن لیتے تھے-

image


دھرمیندر
اس معروف اور تجربہ کار فنکار نے بھی کئی سال مشکلات کے ساتھ گزارے ہیں- یہاں تک کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان کے پاس کھانے کے لیے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے- ایک موقع ایسا بھی آیا جب دھرمیندر کے پروڈیوسر نے ٹیکسی کا کرایہ ادا کرنے سے انکار کر دیا جس پر یہ فنکار شدید پریشان ہوگیا- اس کے بعد ششی کپور انہیں اپنے گھر لے گئے جہاں دھرمیندر نے ششی کے ساتھ ہی دن کا کھانا بھی کھایا-

image


دیو آنند
مشہور و معروف بالی ووڈ فنکار دیو آنند فلموں میں آنے سے قبل ایک کمپنی میں کلرک کی ملازمت کیا کرتے تھے- وہاں ان کی تنخواہ ماہانہ صرف 85 روپے تھی-

image


امیتابھ بچن
میگا اسٹار امیتابھ بچن نے بھی ماضی میں چند راتیں ممبئی شہر کی سڑکوں پر سو کر گزاری ہیں- یہ وہ دن تھے جب وہ اپنے آپ کو منوانے کی کوششوں میں تھے- آج کے معروف فنکار کو ماضی میں ایک ریڈیو کمپنی نے بھی مسترد کر دیا تھا- یہاں تک کہ انہیں آڈیشن کے لیے دوبارہ موقع بھی فراہم نہیں کیا گیا-

image

دلیپ کمار
دلیپ کمار کو کون نہیں جانتا لیکن ان پر بھی ایک وقت ایسا آیا تھا جب ان کے پاس ٹرام کے ٹکٹ کے پیسے بھی نہیں تھے- اس وقت گھر سے فلم اسٹوڈیو جاتے ہوئے ان کا ٹرام کا ٹکٹ سابق بی سی سی آئی کے صدر Rungta نے خریدا تھا- دلیپ کمار بھی اس وقت فلمی دنیا میں اپنی جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے-
image


مادھوری ڈکشٹ
انہوں نے جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تو انہیں کافی منفی رائے اور تبصروں کا سامنا کرنا پڑا- انڈسٹری پر راج کرنے والی میناکشی شیشادری بھی ان لوگوں میں شامل تھیں جو سمجھتے تھے کہ مادھوری کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی-

image


گووندا
یہ وہ فنکار ہے جو Virar کے ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہتا تھا اور روز راجیشری اسٹوڈیو جاتا تھا- لیکن انہیں یہ کہہ کر واپس لوٹا دیا جاتا تھا کہ وہ ابھی کم عمر ہیں- لیکن گووندا مایوس نہیں ہوئے اور کوششیں جاری رکھیں- یہاں تک کہ وہ اپنا نام پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئے-

image


منوج واجپائی
انہوں نے بھی خالی جیب کے ساتھ ایک وقت دیکھ رکھا ہے- اس وقت منوج واجپائی نے صرف 2000 روپے فی قسط کے حساب سے ڈرامہ سیریل میں فنکاری کا معاہدہ کیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Behind most successful people, there are inspirational stories of how these rich and famous ones have overcome hardships. We bring you the inspiring stories of celebs from the world of Bollywood.