ٹی وی نیوز 3.0

ٹی وی نیوز 3.0 ڈیجیٹل دور میں ٹی وی چینل چلانے کیلئے ایک رہنما کتاب ہے جسے ظفر صدیقی نے تحریر کیا ہے۔

پیپر بیک/ قیمت 1295 پاکستانی روپے یا 12.99 پاؤنڈز/ بلیو میگپی بکس
 

image


کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے برطانوی میڈیا ہاؤس ’’انڈیپنڈنٹ ٹی وی نیٹ ورک‘‘ کے سابق ایڈیٹر انچیف رچرڈ ٹیٹ کا کہنا ہے کہ کتاب نیوز چینلز کی انتہائی دلچسپ دنیا سے متعلق جامع رہنمائی فراہم کرتی ہے جسے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا میں 24 گھنٹے خبروں کا آغاز کرنے والوں میں سے ایک نے لکھا ۔

سابق ایگزیٹو ایڈیٹرسکائی نیوز کرس برکیٹ کے مطابق ’’اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ڈیجیٹل انقلاب 24 گھنٹے چلنے والے نیوز چینلز کیلئے خطرہ ہے تو اس کتاب کا مطالعہ کریں اور اپنے نکتہ نظر پر دوبارہ غور کریں‘‘۔

ڈیجیٹل انقلاب کے دور میں ٹیلیویژن کی خبروں نے جنگوں سے لے کر شاہی شادیوں اور انسان کے چاند پر پہلا قدم رکھنے تک ہر بڑے موقع پر اہم کردار ادا کیا ہے۔

اپنے آغاز کے دور میں ٹی وی چینلز پر بڑے کاروباری اور ریاستی نشریاتی اداروں کی اجارہ داری تھی جو فیصلہ کرتے تھے کہ کون سی خبر کب اور کہاں نشر ہوگی۔ 80 کی دہائی میں تکنیکی ترقی نے ٹیڈ ٹرنر اور روپرٹ مرڈوک جیسے کروڑ پتی کاروباری افراد کو سیٹلائٹ اور کیبل نیٹ ورک کے ذریعے دنیا بھر میں 24 آورز نیوز چینلز کی جانب مائل کیا۔

آج کل کے ہنگامہ خیز دور میں انٹرنیٹ اسٹریمنگ سے ٹیلویژن نیوز کی دنیا میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے جس سے چینل لانچ کرنے کے اخراجات میں بھی ڈرامائی طور پر کمی آئی، حکومت، ملٹی نیشنل کمپنیوں اور بڑے سرمایہ کاروں کی اجارہ داری کے بجائے اب کوئی بھی گلوبل نیوز چینل کا آغاز کرسکتا ہے۔ لیکن جب دنیا میں ہر طرف جعلی خبروں کی بھرمار ہو تو کون سی خبر قابل بھروسہ ہوسکتی ہے؟۔

دنیا کے 3 براعظموں میں 4 نیوز چینلز چلانے والے ظفر صدیقی نے اپنی کتاب میں نئے دور کے گہرے اثرات اور اس حوالے سے ٹی وی چینلز کو درپیش چیلنجز تفصیل سے بیان کیے ہیں۔

نیوز 3.0 ایک میڈیا ہاؤس کے مالک کی ایسی منفرد کتاب ہے جو کاروباری شخصیات، میڈیا اور صحافت کے طلبا، اس انڈسٹری اور ہر اس شخص کیلئے دلچسپی کا باعث ہوگی جو انسانیت پر ٹیلویژن کے اثرات سے متعلق غور و فکر کرتا ہے۔ ڈیجیٹل دور میں نیوز چینل لانچ کرنے کیلئے یہ کتاب مرحلہ وار رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

ظفر صدیقی نے 270 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں کسی پیچیدگی کے بغیر سادہ الفاظ میں سب کچھ بیان کیا ہے۔ ٹیلی ویژن کیلئے سرمایہ کاری اور مالی معاملات، ڈیجیٹل ذرائع سے آمدنی، نیوز روم کیلئے ٹیم کی تشکیل، ڈسٹری بیوشن اور سیٹلائٹ نظام سمیت ٹیکنالوجی اور کوریج سے متعلق تمام امور کیلئے الگ الگ باب مختص کیے گئے ہیں۔
 

image


کتاب میں نیوز بزنس سے متعلق مختلف پہلو تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں جیسے کہ:
- ٹی وی چینل چلانے کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے موزوں ترین افراد کا انتخاب
- سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے پرکشش بزنس پلان مرتب کرنا
- بہترین اسٹوریز اور پروگرام کیسے تیار کیے جائیں
- مصنف نے جو غلطیاں خود کیں ان سے بچنا ۔۔۔۔ اور
- کسی بھی ٹی وی چینل کی کامیابی کیلئے 3 ضروری صفات

ظفر صدیقی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں جنہوں نے 18 سال KPMG کے ساتھ وابستہ رہنے کے بعد بزنس شوز سے متعلق ایک پرائیویٹ پروڈکشن ہاؤس ’’ٹیلی بِز‘‘ کے آغاز سے میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا۔ ٹیلی بِز کے بعد انہوں نے 18 ممالک میں سی این بی سی نیٹ ورک کا آغاز کیا۔ پاکستان کے معروف نیوز چینل سماء ٹی وی کا سہرا بھی ظفر صدیقی کے سر ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE: