اشرف المخلوقات

اشرف المخلوقات تحریر شفق کاظمی

بشر سے "ب" نکال دیں تو "شر" رہ جاتا ھے، اور "شر" اشرف المخلوقات کے مقام سے گِرنا ھے. "شر" کو بسم اللہ والے نے بسم اللہ کی "ب" عطا کر کے "شر" سے بشر بنایا، بشر کو یہاں سے آگے کی طرف سفر کرنا ھے، نہ کہ پیچھے کی طرف.

یہاں سے "اشرف" کا "الف" ہٹا لیا جائے گا اور "شرف" کی طرف اِس کا سفر شروع ھوگا. اب اِسے مزید "شرف" حاصل کرنے ھونگے اور "شرف" کے لیے یہ "میم" کا محتاج ھے. "میم" کی مدد سے ہی یہ "شرف"سے "مُشرف" ھو گا.

"احد" میں "میم" مِلا تو "احمد" ھوا. اب اِس بشر کا سفر "احمد" کی "دال" سے شروع ھوگا جو کے دنیا ھے. "د" سے یہ "میم" تک پہنچے گا جو کے "محمد" ھے (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) "محمد" اِسے "ح" سے متعارف کرائیں گے جو کے "حق" ھے. اور "حق" کے بعد اِسے "الف" پھر سے واضح دِکھائی دے گا جو کے "اللہ" ھے. ا-ح-م-د 👉 احمد

"شر" کو "ب" کی طاقت دے کے "بشر" بنایا، اور "الف" سے "شرف" دے کے "اشرف" کا مقام بخشا.
"ا ل م" آپ "میم" کے اِس طرف کھڑے ہیں، نہ کہ "الف" کے اُس طرف. آپ "میم" (محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جب تک فیضیاب نہیں ھوں گے "لام" (لا الہ الا اللہ) تک نہیں پہنچ سکتے، "لام" کی روشنی کے بعد ہی آپ کو "الف" ( اللہ ) کا مقام دِکھے گا.

یہی آپ کا سفرِ امتحان ھے جو عشق کے بنا ممکن نہی اِس کے بعد جا کے انا الحق کی صدائیں نکلتی ہیں روم روم سے.
 

Shafaq kazmi
About the Author: Shafaq kazmi Read More Articles by Shafaq kazmi: 111 Articles with 149718 views Follow me on Instagram
Shafaqkazmiofficial1
Fb page
Shafaq kazmi-The writer
Email I'd
[email protected]
.. View More