آج کل ہر دوسرا شخص جوڑوں کے درد میں مبتلا دکھائی دیتا
ہے۔ اُٹھتے بیٹھتے ٹک ٹک کی آوازیں نکلتی ہیں، اس کے لیے کافی ادویات و
دیگر گھریلو ٹوٹکے بھی آزمائے جاتے ہیں لیکن پھر بھی بعض لوگوں کو خاطر
خواہ افاقہ نہیں ہوتا۔
ذیل میں حکیم شاہ نذیر قدرتی اجزاء سے تیار کردہ ایک ایسا ٹوٹکہ بتا رہے
ہیں جس کے استعمال سے انشاء اللہ گھٹنوں کے درد کے مریض دوڑنے لگیں گے۔
اس نسخے کو بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء درکار ہیں۔
نشاستہ گندم ۔۔۔۔۔ پچاس گرام
کمرکس ۔۔۔۔۔۔ پچاس گرام
خشک سنگھاڑا ۔۔۔۔۔۔ پچاس گرام
|
|
تمام اجزاء کو پیس کر باریک پاؤڈر بنالیں۔
اس پاؤڈر کو روزانہ صبح و شام ایک چائے کے چمچ کی مقدار دودھ کیساتھ لیں۔
یہ اُن خواتین کے لیے انتہائی مفید ہے جنہیں لیکوریا کی شکایت ہو۔
(نشاستہ آپ کسی بھی جنرل اسٹور سے جبکہ باقی اجزاﺀ کسی پنساری کی دکان سے
خرید سکتے ہیں)
|