چالیس منتخب قرآنی اَحکام
اِنتخاب: مدثر جمال تونسوی
(1)
لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ (سورۃ البقرۃ:11)
زمین میں فساد مت پھیلاؤ
(2)
آمِنُوا کَمَا آمَنَ النَّاسُ (سورۃ البقرۃ:13)
تم ایمان لاؤ، جس طرح کہ لوگ(یعنی صحابہ) ایمان لائے ہیں
(3)
يَا أَيُّھَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّکُمُ (سورۃ البقرۃ:21)
اے لوگو! اپنے رب کی عبادت کرو
(4)
أَوْفُوا بِعَھْدِي(سورۃ البقرۃ:40)
میرے عہدِ (توحیدو اتباع ِرسول) کو پورا کرو
(5)
لَا تَشْتَرُوا بِآيَاتِي ثَمَنًا قَلِيلًا (سورۃ البقرۃ:41)
تھوڑا سا نفع لینے کے لیے میری آیتوں کو مت بیچو
(6)
لَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ (سورۃ البقرۃ:42)
حق کو باطل کے ساتھ مت مِلاؤ
(7)
أَقِيمُوا الصَّلَاۃَ (سورۃ البقرۃ:43)
نماز قائم کرتے رہو
(8)
آتُوا الزَّکَاہَ (سورۃ البقرۃ:43)
زکوٰۃ اَداء کرتے رہو
(9)
اِسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاۃِ (سورۃ البقرۃ:45)
نماز اور صبر کے ذریعت مدد طلب کرو
(10)
قُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا (سورۃ البقرۃ:83)
لوگوں سے اچھی بات کہو
(11)
لَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ (سورۃ البقرۃ:132)
تم مسلمان ہونے کی حالت میں ہی مرو
(12)
لَا تَکُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ (سورۃ البقرۃ:147)
تم (اللہ کے اَحکام میں) شک کرنے والوں میں سے مت بنو
(13)
اِسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ (سورۃ البقرۃ:148)
نیکیوں میں آگے بڑھو
(14)
حَيْثُ مَا کُنتُمْ فَوَلُّوا وُجُوہَکُمْ شَطْرَہُ (سورۃ البقرۃ:150)
تم جہاں بھی ہو، تو(نماز میں)اپنا رُخ اسی(کعبہ) کی جانب کرو
(15)
اُشْکُرُوا لِي وَلَا تَکْفُرُونِ (سورۃ البقرۃ:152)
تم میرے شکرگزار بنو اور میری ناشکری مت کرو
(16)
لَا تَقُولُوا لِمَن يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّـہِ أَمْوَات (سورۃ
البقرۃ:154)
جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ مت کہو
(17)
کُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَالًا طَيِّبًا (سورۃ البقرۃ:168)
زمین میں (جو رزق ہے)اس میں سے حلال پاکیزہ کھاؤ
(18)
لَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ (سورۃ البقرۃ:168)
شیطان کے نقشِ قدم کی پیروی مت کرو
(19)
اِتَّبِعُوا مَا أَنزَلَ اللَّـہُ (سورۃ البقرۃ:170)
جو کچھ اللہ نے نازل فرمایا ہے اس کی پیروی کرو
(20)
حَرَّمَ عَلَيْکُمُ الْمَيْتَۃَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنزِيرِ وَمَا
أُھِلَّ بِہِ لِغَيْرِ اللَّـہِ (سورۃ البقرۃ:173)
اللہ نے تم پر مردار، خون، خنزیر کا گوشت اور وہ جانور حرام کیا ہے جس پر
اللہ کے غیر کا نام پکارا گیا ہو
(21)
کُتِبَ عَلَيْکُمُ الصِّيَامُ (سورۃ البقرۃ:183)
تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں
(22)
لَا تَأْکُلُوا أَمْوَالَکُم بَيْنَکُم بِالْبَاطِلِ (سورۃ البقرۃ:188)
تم ایک دوسرے کا مال ناحق طریقے سے مت کھاؤ
(23)
اِتَّقُوا اللَّـہَ (سورۃ البقرۃ:189)
تم اللہ سے ڈرتے رہو
(24)
لَا تَعْتَدُوا (سورۃ البقرۃ:190)
تم حد سے تجاوز مت کیا کرو
(25)
أَنفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّـہِ (سورۃ البقرۃ:195)
تم اللہ کی راہ میں مال خرچ کیا کرو
(26)
لَا تُلْقُوا بِأَيْدِيکُمْ إِلَی التَّہْلُکَۃِ (سورۃ البقرۃ:195)
تم اپنے ہاتھوں خود کو ہلاکت میں مت ڈالو
(27)
أَحْسِنُوا (سورۃ البقرۃ:195)
تم اچھائی کرو
(28)
أَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ لِلَّـہِ (سورۃ البقرۃ:196)
تم اللہ کے لیے حج اور عمرہ پورا کیا کرو
(29)
اِسْتَغْفِرُوا اللَّـہَ (سورۃ البقرۃ:199)
تم اللہ سے مغفرت طلب کیا کرو
(30)
اُدْخُلُوا فِي السِّلْمِ کَافَّۃً (سورۃ البقرۃ:208)
تم اسلام میں پورے کے پورے داخل ہوجاؤ
(31)
کُتِبَ عَلَيْکُمُ الْقِتَالُ (سورۃ البقرۃ:216)
تم پر قتال فرض کیاگیا ہے
(32)
لَا تَنکِحُوا الْمُشْرِکَاتِ (سورۃ البقرۃ:221)
(اے مسلمان مَردو!)تم مشرک عورتوں سے نکاح مت کرو
(33)
لَا تُنکِحُوا الْمُشْرِکِينَ (سورۃ البقرۃ:221)
(اے مسلمان عورتو!) تم مشرک مَردوں سے نکاح مت کرو
(34)
قَدِّمُوا لِأَنفُسِکُمْ (سورۃ البقرۃ:223)
تم اپنے (فائدہ آخرت کے)لیے آگے بھی بھیجو
(35)
لَا تَتَّخِذُوا آيَاتِ اللَّـہِ ہُزُوًا (سورۃ البقرۃ:231)
تم اللہ کی آیات کو مذاق مت بناؤ
(36)
اذْکُرُوا نِعْمَتَ اللَّـہِ عَلَيْکُمْ (سورۃ البقرۃ:231)
تم پر اللہ کی جو نعمتیں ہیں انہیں یاد کرو
(37)
أَحَلَّ اللَّـهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا (سورۃ البقرۃ:275)
اللہ نے خرید و فروخت کو حلال کیا ہے اور سود کو حرام قرار دیا ہے
(38)
لَا تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَ (سورۃ البقرۃ:283)
تم گواہی مت چھپاؤ
(39)
لَّا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِ
الْمُؤْمِنِينَ (سورۃ آلِ عمران:28)
ایمان والے، ایمان والوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست مت بنائیں
(40)
أَطِيعُوا اللَّـهَ وَالرَّسُولَ (سورۃ آلِ عمران:32)
تم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہو
|