شوبز انڈسٹری میں رشتہ داریاں۔۔۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کرنے والے بہت سارے ستارے ایک دوسرے سے کہی نا کہیں جڑے ہیں۔۔۔ان کے رشتوں کا پتہ کبھی کسی انٹرویو سے چلتا ہے تو کبھی کوئی تحقیق یا خاندانی ذرائع سے بات کھل ہی جاتی ہے۔۔۔

بہت کم لوگ جانتے تھے کہ مشہور اداکارہ ارسہ غزل آج کل منفی کردار کرنے والی اشنا شاہ کی بڑی بہن ہیں۔۔۔اور یہ دونوں ماضی کی مشہور اداکارہ عصمت طاہرہ کی صاحبزادیاں ہیں۔۔۔اشنا شاہ اکثر اپنی بڑی بہن کی تعریف بھی کرتی نظر آئیں۔۔۔

آغا علی اور علی سکندر تو بھائی ہیں لیکن ان کے کزن علی عباس اور ماموں وسیم عباس بھی اسی انڈسٹری کا حصہ ہیں۔۔یوں کچھ خاص مطابقت اور روابط نظر نہیں آتے ان کزنز میں اور انہیں ساتھ کام کرتے دیکھا بھی نہیں گیا۔۔۔اس لئے یہ رشتہ داری کتنی مضبوط ہے اس کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا

ڈائریکٹر اقبال انصاری اور اداکار شہود علوی کے درمیان بھی ماموں بھانجے کا رشتہ ہے اور وہ اس رشتے کے لحاظ سے بشریٰ انصاری کے ساتھ بھی کئی شوز میں نظر آئے۔۔۔

سب سے بڑی رشتہ داروں کی جوڑی تو جاوید شیخ صاحب کی ہے جس میں ان کے بہنوئی ہیں بہروز سبزواری تو بچے ہیں مومل شیخ اور شہزاد شیخ۔۔۔بھائی ہیں سلیم شیخ تو بھانجے ہیں شہروز سبزواری اور بھانجے کی بیوی سائرہ شہروز۔ اس خاندان نے تو انڈسٹری میں اپنا گھیراؤ کافی بڑا رکھا ہے ۔

مشہور اداکار فیصل قریشی اور صائمہ قریشی بھی کزنز ہیں اور صائمہ فیصل قریشی کی خالہ زاد بہن ہیں۔۔۔اس حساب سے افشاں قریشی، فیصل قریشی اور صائمہ قریشی آپس میں رشتے دار ہیں۔۔۔

فلمسٹار ثنا اور نور آپس میں خالہ زاد بہنیں ہیں لیکن آج کل دونوں کی آپس میں نہیں بنتی۔۔۔دونوں ایک دوسرے کو جواب دینے میں بھی ایک دوسرے سے کم نہیں۔۔۔کبھی ان کی دوستی بن جاتی ہے مثالی تو کبھی ان کی لڑائی کو مل جاتی ہے وجہ شہرت۔

اداکارہ پروین اکبر کے گھر سے بھی ان کے بیٹے فیضان شیخ، بہو ماہم عامر اور بیٹی رابعہ کلثوم نے شوبز انڈسٹری میں اپنے قدم جمائے ہیں۔۔۔

انڈسٹری میں ایسے اور بھی کئی نام ہیں جن کی آپس میں ہے رشتہ داری لیکن کچھ کرتے ہیں ظاہر اور کچھ رکھتے ہیں پردہ داری۔۔۔

Muneeza Waseem
About the Author: Muneeza Waseem Read More Articles by Muneeza Waseem: 11 Articles with 120099 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.