ژالے سرحدی کا حمزہ عباسی کو منہ توڑ جواب!

لو جی! ابھی تو صبا قمر کے جواب کی آگ بھی جل ہی رہی تھی کہ ژالے سر حدی نے بھی میدان میں آکر حمزہ عباسی کے چھکے چھڑا دیئے۔۔۔

ماضی کی ایک پرانی یاد کا ذکر نکلا احسن خان کے شو میں جہاں آئٹم نمبر کے حوالے سے جب ذکر نکلا تو ژالے نے بتایا کہ ویسے تو وہ ان کے لئے کوئی بہت اچھی پرفارمنس نہیں تھا لیکن اس وقت کے لحاظ سے اس سے کچھ کنٹرو ورسیز ضرور جڑ گئی تھیں۔۔۔

جب ژالے کا آئٹم نمبر ڈانس منظر عام پر آیا تو حمزہ عباسی نے ایک ٹوئٹ پر انہیں مبارکباد دی کہ انہوں نے مکمل کپڑوں میں یہ ڈانس کیا اور انہیں کافی سراہا۔۔۔ساتھ ہی دوسروں کو اس بات کی تلقین کی کہ وہ بھی یہ کر سکتی ہیں۔۔۔ویسے تو سوچا جائے تو ژالے سرحدی کے لئے یہ ایک مثبت بات تھی کہ انہیں اس کیٹیگری میں اچھے الفاظ سے ہی ٹوئٹ کا حصہ بنایا۔۔۔لیکن مس سرحدی کو یہ بات شدید ناگوار گزری۔۔۔

انہوں نے کہا کہ جب تک حمزہ عباسی نے انہیں بغیر سوشل میڈیا پر یا کسی بھی پلیٹ فارم پر آئے بغیر یہ کملیمینٹ دیا ، انہیں برا نہیں لگا۔۔۔لیکن جیسے ہی انہوں نے اسے اپنی سوشل پوسٹ کا حصہ بنایا، وہ ہتھے سے اکھڑ گئیں۔

آئٹم نمبرز کو لے کر حمزہ عباسی نے ایک نئی جنگ شروع کردی ہے اور اس کی لپیٹ میں ہر کچھ دن بعد ایک نیا نام آجاتا ہے۔۔۔اور اب تو بھولی بسری یادیں بھی اس کی وجہ سے باہر آنے لگی ہیں۔۔۔۔چار سال پرانا ژالے کا ڈانس ایک بار پھر لوگوں کے لئے توجہ کا مرکز بن گیا۔۔۔

ژالے سرحدی نے اس بات پر حمزہ سے کافی جھگڑا کیا اور کہا کہ اپنے خیال کو ثابت کرنے کے لئے مجھے سہارا مت بنائیں۔۔۔

اصل حقیقت یہ تھی کہ حمزہ عباسی نے آئٹم نمبر میں پہنے جانے والے کپڑوں اور حلیے پر اعتراض کیا تھا ۔۔۔ان کے خیال میں ہماری ہیروئنز کم کپڑوں کو ہی خوبصورتی اور جلوہ انگیزی کے زمرے میں لاتی ہیں جبکہ پورے کپڑوں میں بھی وہ اسی طرح ڈانس کر سکتی ہیں۔۔۔

حمزہ علی عباسی کی اپنی ہی باتوں میں تضاد نظر آتا ہے۔۔۔کیونکہ اگر انہیں آئٹم نمبر نہیں پسند تو پھر کپڑے پورے یا آدھے کا جواز ہی نہیں بنتا۔۔۔

Muneeza Waseem
About the Author: Muneeza Waseem Read More Articles by Muneeza Waseem: 11 Articles with 120100 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.