اداکار زاہد احمد کی ناک اونچی ہوگئی۔۔۔

سننے میں لگتا ہے کچھ انوکھا۔۔۔ کہ اداکار زاہد احمد کی ناک ہوگئی ہے جیسے ایک دھوکا۔۔۔لیکن یہ سچ ہے کہ جس طرح نیا گھر کسی کسی کو آتا ہے راس۔۔۔ٹھیک اسی طرح زاہد احمد کی ناک نے بھی ان کی شکل کو کردیا ہے کافی اداس۔۔۔ڈرامہ عشق زہے نصیب اور میں نا جانوں میں یوں تو ان کی اداکاری کے ہوگئے ہیں سب ہی دیوانے۔۔۔لیکن ان کے بدلے ہوئے چہرے نے بھی کردیا ہے حیران۔۔۔

ان دونوں ڈراموں میں پہلے پہل تو ان کو پہچاننا ذرا مشکل ہوا کیونکہ نا صرف ان کی ناک بدلی ہے بلکہ ان کی بھنویں بھی کچھ اونچی اور تنی ہوئی محسوس ہوئیں۔۔۔

یہ حقیقت ہے کہ شوبز انڈسٹری کے ستارے اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ شکل اور فٹنس میں بھی روز بروز بہتری لانا چاہتے ہیں۔۔۔اور ایسے کئی نام ہیں جنہوں نے اپنی ناک پر کافی محنت کی ہے ۔۔۔اداکارہ ثروت گیلانی کی ناک وقت کے ساتھ ساتھ پتلی ہوئی ۔۔۔فضا علی کی ناک میں بھی حالات کافی تبدیلی لے آئے۔۔۔اداکار فواد خان، حدیقہ کیانی، نادیہ حسین، نور بخاری، مہوش حیات جیسے کئی ناموں نے اس سے پہلے رائینو پلاسٹی یعنی ناک کی پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔۔۔لیکن ان کا فرق اتنی جلدی اسکرین پر واضع نہیں ہوا۔۔۔

اداکار زاہد نے جیسے ہی اپنی ناک کو ٹھیک کروایا ، تو فورا ہی دے دی سیٹ پر حاضری۔۔۔اس تبدیلی نے ان کے فینز کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ وہ ان کی اداکاری کو سراہیں یا ان کی بدلی ہوئی شکل پر تنقید کریں۔۔۔کیونکہ اگر زاہد دو سے تین مہینے اسکرین سے غٓائب رہنے کے بعد آتے تو شاید اس سرجری میں بہتری آجاتی اور ناک کو سنبھلنے کا وقت مل جاتا۔۔۔

ویسے تو زاہد احمد ایک بہت ہی باصلاحیت اداکار ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے خود کو جس طرح وقت کے ساتھ فٹنس اور بالوں کے حوالے سے بدلا، تو وہی بات قابل تحسین تھی۔۔۔کوئی نہیں بھولا کہ کس طرح تھیٹر کے مشہور ڈراموں جن میں انور مقصود کا چودہ اگست کے جناح اور ہاف پلیٹ کے بٹ صاحب سے زاہد نے خود کو ثابت کیا۔۔۔اس کے بعد قطار در قطار کامیاب ڈرامے جن میں ڈرامہ محرم کے حمزہ، تو کبھی الوداع کے نفسیاتی رمیز کا کردار۔۔۔اور آج کل عشق زہے نصیب میں ایک انتہائی چیلنجنگ کردار کرکے خود کو منوایا۔۔۔

یوں تو زاہد احمد حقیقی زندگی میں بھی تھوڑی اونچی ناک کے ہی لگتے ہیں لیکن ان کی اس بدلی ہوئی ناک نے ان کے فینز کو تھوڑا غمناک ضرور کردیا ہے۔۔۔اتنی تبدیلیوں کے بعد آخر اب وہ کب اور کس طرح حیران کرنے والے ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔۔۔

Muneeza Waseem
About the Author: Muneeza Waseem Read More Articles by Muneeza Waseem: 11 Articles with 117535 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.