ایمن اور منال نے بزنس کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔۔۔کیا یہ چل پائے گا؟

چائلڈ اسٹارز کی حیثیت سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی ایمن اور منال کی جوڑی اس وقت انڈسٹری کی سب سے مقبول جوڑیوں میں سے ایک ہے۔۔۔جن سے جڑی ہر خبر کا ان کے فینز کو رہتا ہے انتظار۔۔۔پچھلے سال ایمن کی شادی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی اور کچھ عرصہ قبل ان کی بیٹی کی پیدائش کی خبر کو لے کر کئی دن تک ہلچل مچی۔۔۔
 

image


یہ جڑواں بہنیں کسی نا کسی طریقے سے عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا ہی لیتی ہیں۔۔۔اور اب انہوں نے اپنی اس مقبولیت کو کپڑوں کی ایک برانڈ کی صورت میں لانا چاہا ہے۔۔۔یعنی اب ایمن اور منال بھی کپڑوں کا برانڈ لا رہی ہیں جس کا نام ہے اے اور ایم۔۔۔اور اپنے انسٹا گرام پر انہوں نے باقاعدہ اس کی اناؤنسمنٹ بھی کردی ہے کہ وہ اعلیٰ اور معیاری کپڑے بہت ہی رعایتی قیمت میں لے کر آئیں گی۔۔۔

ویسے یہ کوشش پہلے بھی دو بہنوں نے کی ہے جن کا نام ہے عروہ ماورا۔۔۔اور اس کے علاوہ بھی کئی سلیبریٹیز اپنے فیشن برانڈز کے ساتھ مارکیٹ میں آئے۔۔۔کچھ ابھی بھی چل رہے ہیں اور کچھ کا نام بھی نہیں یاد۔۔۔

ایمن منال کی سوشل میڈیا پر مقبولیت اس وقت پاکستان میں دوسرے نمبر پر ہے اور ان کے فالورز کی تعداد چار ملین تک ہے۔۔۔حال ہی میں ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد پانچ ملین ہوگئی اور وہ پہلے نمبر پر آچکی ہیں۔۔۔ایمن اور منال نے اس انڈسٹری میں اپنے پنجے گاڑھنے کا فیصلہ تو کرلیا ہے لیکن یہ بزنس کتنا چل پائے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔۔۔
 

image


ایمن شادی کے بعد اسکرین پر نظر نہیں آئیں اور انہوں نے خود کو گھر تک محدود رکھا۔۔۔اس کے بعد ان کے وزن بڑھنے پر سب نے تشویش ظاہر کی کہ وہ ماں بننے والی ہیں لیکن تب بھی انہوں نے کافی عرصے تک اپنے فینز سے اس خبر کو چھپایا۔۔۔اور جب ان کے بے بی شاور کی تصاویر شائع ہوئیں تو انہوں نے شدید رد عمل کا اظہار بھی کیا۔۔۔

بیٹی کی پیدائش کے بعد جب فوری طور پر ہسپتال سے بچی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تب بھی ایمن نے کافی غصہ کا اظہار کیا اور صاف کہا کہ فوری طور پر یہ تصاویر ہٹائیں۔۔۔بعد میں انہوں نے خود ہی ایک تقریب کی تصاویر وقفہ وقفہ سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔۔۔
 

image


ایمن کی شادی کے بعد منال کا راستہ کافی حد تک واضع ہوا اور انہیں بڑی تعداد میں وہ کردار آفر ہوئے جو ایمن کو ملنے تھے۔۔۔وہ باقاعدہ لیڈ کرداروں میں نظر آنے لگیں جو کہ ایمن کی موجودگی میں ممکن نظر نہیں آرہا تھا۔۔۔ایمن کی واپسی اب بزنس کی دنیا میں ہورہی ہے تو شاید وہ اسکرین پر بھی دوبارہ نظر آئیں۔۔۔

جہاں تک بات ہے کپڑوں کی اس برانڈ کی تو لوگ یقیناً ان کے نام سے یہ برانڈز لیں گے ضرور لیکن اس بزنس کے لمبے عرصے تک چلنے کی کیا گارنٹی ہے یہ ابھی کہا نہیں جاسکتا۔۔۔کیونکہ فیشن انڈسٹری میں بھی مقابلہ کافی سخت ہوچکا ہے۔۔۔اب سادہ شلوار قمیض پر ٹشو کے دوپٹے لگا کر بیچنے والی ٹیکنیک کام نہیں آئے گی۔۔۔کچھ جدت لانی ضروری ہے ورنہ عوام بھی مہنگائی کی اس چکی میں پسنے کے بعد خاصی عقلمند ہوچکی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

The famous twin sisters, Aiman and Minal, have something special to share with their fans. After becoming successful actresses of Pakistan television industry, Aiman and Minal are about to start their own clothing brand.