ڈرامہ “ میرے پاس تم ہو “ میں عائزہ خان کے خوبصورت لباس

ڈرامہ میرے پاس تم ہو کو اس دہائی کا بہترین اور مشہور ترین ڈرامہ قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا محدود کردار ہونے کے سبب اس ڈرامے کا ہر کردار بہت نکھر کر سامنے آيا ہے اور ہر قسط میں لوگ ان اداکاروں کی اداکاری کے ساتھ ان کے لباس ،انداز یہاں تک کہ حیولری کو بھی بہت غور سے دیکھ رہے ہیں-

عائزہ خان جو اس ڈرامے میں مہوش کے کردار میں نظر آرہی ہیں ان کے کردار کو شروع میں اس کی خوبصورتی کے سبب بہت پیار کی نظر سے دیکھا گیا مگر جیسے جیسے کہانی آگے بڑھی تو اس کردار سے لوگوں کی نفرت بھی کھل کر نظر آئی مگر اس کے باوجود اس بات کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ عائزہ خان نے اس ڈرامے میں اپنے لباس بہت توجہ دی ہے اور وہ ہمیشہ سے زیادہ خوبصورت نظر آئی ہیں-

آج ہم آپ کو عائزہ خان کے ایسے ہی کچھ خوبصورت لباس کے بارے میں بتائيں گے جنہوں نے عائزہ خان کی خوبصورتی کو مزيد نکھار دیا -

سفید رنگ کا سنہری کام والا لباس
عائزہ خان نے اس ڈرامے میں اپنے کردار پر بہت محنت کی ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے ایسے لباس کا انتخاب کیا جو کہ ایک مشرقی عورت کا پہناوا ہے خوبصورت شلوار قمیض جن پر ہلکا کام کیا گیا ہے اور خوبصورت رنگوں نے ان کو مزید خوبصورت بنا دیا ہے -

سفید رنگ کی قمیض اور بازوں پر سنہری کام اس جوڑے کو نہ صرف باوقار بنا رہے ہیں بلکہ اس کی خوبصورتی اور مشرقیت میں اضافے کا سبب بھی بن رہے ہیں اس کے ساتھ بڑا دوپٹہ اور مکمل بازوں والا یہ لباس عائزہ خان کی خوبصورتی اور اسٹائل میں چار چاند لگا رہے ہیں-

image


روائتی سرخ لباس
سرخ رنگ عام طور پر شادی بیاہ کے حوالے سے پہنا جاتا ہے اور عائزہ نے بھی بر محل اس رنگ کا استعمال کیا ہے سرخ رنگ کے اس جوڑے کے بازوں اور دامن پر سلور دھاگے کا کام اور اس کے نیٹ کے بازو اس لباس میں عائزہ خان کی دلکشی کو مزید بڑھا رہے ہیں-

سادہ سے اس لباس کی خاصیت یہ تھی کہ ایک تو یہ بہت مہنگا نہیں تھا دوسرا بہت بھاری نہیں تھا جس سے اس لباس کی خوبصورتی میں مزید اضآفہ ہو گیا ہے-

image


سی گرین سیلف پرنٹ لباس
اس ڈرامے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں عائزہ خان نے اپنے لباس کے لیے ایسے دلکش رنگوں کا استعمال کیا ہے جنہوں نے ان کی خوبصورتی کو مزيد نکھارا ہے - خوبصورت سی گرین سیلف پرنٹ یہ لباس جس کے گلے اور بازوں پر ریشم کے دھاگے کی ہلکی ایمبرائڈری موجود ہے اس کے سیلف پرنٹ کو مزید ابھار رہی ہے اس پر چوڑی دار پاجامہ اور پھیلا ہو دوپٹہ اس لباس کے وقار میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں-

image


شیفون کی کالی ساڑھی
ساڑھی کا شمار خوبصورت مشرقی لباس میں کیا جاتا ہے جو پہننے والے کی خوبصورتی میں مزيد اضافہ کر دیتا ہے اور اگر ساڑھی سیاہ رنگ میں ہو تو دیکھنے والا بے ساختہ تعریف کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے-

کالا رنگ جو خوبصورتی کو مزيد بڑھا دیتا ہے عائزہ خان کی دلکشی کو بھی مزید بڑھاوا دے رہا ہے سیاہ شیفون کی ساڑھی جس کے بارڈر پر موتیوں کا کام ہے اور نیٹ کے بلاؤز کے ساتھ اس کو پہننے کے انداز نے دیکھنے والوں کو عائزہ کی خوبصورتی کا گرویدہ بنا دیا ہے-

image


پرپل کرتا
جب عائزہ خان نے اس ڈرامے میں دفتر میں کام کرنا شروع کیا تو انہوں نے خاص طور پر ایسے لباس کا انتخاب کیا جو عام طور پر ورکنگ لیڈيز پہنتی ہیں سادہ اور پروقار لباس کے لیے کرتے سے بڑھ کر کچھ نہیں ہو سکتا ہے-

دفتر میں کام کرنے والی خواتین کے لیے یہ کرتا ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے سادہ نظر آنے والے اس لباس کے بازوں اور بارڈر پر کام سے اس لباس کی سادگی کے ساتھ دلکشی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے-

image


 نیلا پرنٹڈ سوٹ
نیلے شیڈز کا بہترین استعمال عائزہ نے اس ڈرامے میں کیا ہے بڑے سے مشرقی دوپٹے کے ساتھ یہ پرنٹڈ سوٹ عام گھریلو خواتین کی بہترین ترین چوائس ثابت ہو سکتا ہے-

image

کالا اور پیلا سوٹ
سیاہ لباس سفید پرنٹ کے ساتھ ویسے ہی بہت خوبصورت لگتا ہے اور اس پر سیاہ دوپٹہ پیلے کنٹراسٹ ڈيزائن کے ساتھ نکھر کر سامنے آرہا ہے اور نظروں کو بہت بھلا محسوس ہو رہا ہے -
image
YOU MAY ALSO LIKE:

Ayeza Khan is one of the top actresses of Pakistani drama industry. Ayeza Khan is not only beautiful but she is also the kind of actor who pays a lot of attention to the overall styling and look of the characters that she is going to play in her dramas.