پاکستانی سینئر صحافی اور بزنس مین نجم عزیز سیٹھی اپنے
لفظوں کے دو ٹوک انداز سے جانے مانے جاتے ہیں۔۔۔خاص طور پر ان کی چڑیا ہے
صحافت اور سیاست میں خاصی مقبول۔۔۔۔لیکن اب ان کی اصلی زندگی کی چڑیا یعنی
ان کی بیٹی میرا سیٹھی کی زندگی میں بھی یہ خوبصورت دن آہی گیا۔۔۔حال ہی
میں میرا نے نا صرف اپنے فیملی فرینڈ سے منگنی کا اعلان کیا بلکہ اپنی محبت
کی فلمی کہانی کو بھی بہت خوبصورتی سے بیان کیا۔۔۔میرا نا صرف اداکارہ اور
ماڈل ہیں بلکہ بہت اچھی مصنفہ بھی ہیں۔۔
|
|
میرا سیٹھی نے بتایا اپنی پوسٹ میں کہ کس طرح وہ اپنی زندگی کے ہیرو بلال
سے اچانک ملیں 2017 میں۔۔۔انہوں نے بتایا کہ ویسے تو ہم 2008 سے ایک دوسرے
کو جانتے تھے جب ہماری ملاقات آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہوئی۔۔۔بلال پی ایچ ڈی
کر رہے تھے اور میں جونئیر ایئر میں تھی۔۔۔لیکن اس وقت ایسا کچھ بھی نہیں
تھا۔۔۔یہ سلسلہ دو سال پہلے شروع ہوا اور کب بڑھا یہ انہیں بھی پتہ نا چلا۔۔۔
میرا سیٹھی کا کہنا ہے کہ بلال ان کے اس وقت زیادہ قریب ہوگئے جب بلال کی
والدہ کا انتقال ہوا اور اس کے بعد ان دونوں کی بات چیت کا ایک نا ختم ہونے
والا سلسلہ جڑ گیا۔۔۔
میرا نے سب سے پہلے اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور اس
میں ان دونوں کی دوستی اور خاندان والوں کی آپس میں انڈراسٹینڈنگ دیکھ کر
لگ رہا ہے کہ یہ شادی ہر لحاظ سے ایک کامیاب شادی ہوگی۔۔اور پھر وہ دن بھی
آگیا جب انہوں نے زندگی بھر کے لئے خود کو بلال کے نام کردیا۔۔۔
|
|
شادی کے اس خوبصورت موقع پر رنگ جمایا ان کے بھائی علی سیٹھی نے ۔۔۔اور
ایسے ایسے گانے گائے کہ محفل میں سب ہی جھوم اٹھے۔۔۔اور ساتھ ہی کلاسیکل
موسیقی کا بھی امتزاج رکھا۔۔۔ان کو دوستوں نے کافی پوسٹس میں ٹیگ کیا جہاں
ان کے گائے ہوئے گانے ’’آج جانے کی ضد نا کرو‘‘ کی تعریفیں بھی کیں۔۔۔
میرا سیٹھی نے اپنی زندگی کے اس بہت اہم دن پر گلابی رنگ کا جوڑا پہنا اور
جیولری میں ایک ہار، ماتھا پٹی اور جھمکے پہنے۔۔۔میک اپ بہت ہی نیچرل تھا
اور ان کی ڈریسنگ میں سادگی اور مشرقیت نمایاں تھی۔۔۔
|
|
میرا سیٹھی نے یوں تو فلم ’’سات دن محبت ان‘‘ میں بھی کام کیا لیکن ان کی
اپنی محبت کی کہانی بھی بہت فلمی ہے اور یہ صرف سات دن میں نہیں بلکہ کافی
وقت میں in ہوئی ہے اور یقین ہے کہ زندگی بھر ساتھ رہے گی۔
|