شوبز انڈسٹری میں کچھ بھی چھپا ہوا نہیں۔۔۔یہاں
جو بھی کھرا کھوٹا ہے عوام کے سامنے ہے۔۔۔لیکن جو تصویر نظر آتی ہے وہ بہت
چمکیلی اور رنگین ہوتی ہے۔۔۔کیا اس کے پیچھے بھی کوئی دنیا بستی ہے؟
پاکستان کے ایسے بہت سارے ستارے ہیں جو مقبولیت کی منازل اتنی طے کر چکے
ہیں کہ اب ان کے لئے پیچھے مڑ کر دیکھنا ناممکن ہے۔۔۔راحت فتح علی خان بھی
ان میں سے ایک ہیں۔۔۔اپنے چچا نصرت فتح علی خان کیساتھ قوالیوں میں ہمنوائی
کرتے کرتے وہ آج شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں اور اب لوگ انہیں ان کے
نام اور کام سے پہچانتے ہیں۔۔۔۔
|
|
انہوں نے بھارت اور دیگر ممالک میں پاکستان کے نام کو اونچا کیا اور ان کے
گانوں کو بھارتی فلموں میں بہت ہی شوق سے شامل کیا جاتا ہے۔۔۔ایسا ہی ایک
گانا ’’جیا دھڑک دھڑک‘‘ 2005 میں آنے والی بھارتی فلم کل یگ میں شامل کیا
گیا اور اس گانے نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز کو توڑ ڈالا۔۔۔
کچھ عرصہ قبل ایک ٹی وی شو میں اداکارہ اور میزبان سعدیہ امام نے دعویٰ کیا
کہ وہ گانا انہوں نے لکھا اور کیونکہ وہ اور راحت فتح علی خان بہت اچھے
دوست ہیں ، اس لئے انہیں دیا۔۔۔لیکن جب وہ بھارت گئے اور یہ گانا کیا تو
انہیں کسی بھی قسم کا کوئی کریڈٹ نہیں دیا۔۔۔انہوں نے کچھ اور گانوں کو بھی
اپنے نام سے جوڑا۔۔۔
ان کے اس دعوے کے بعد راحت فتح علی خان کی ٹیم نے فوری طور پر انہیں جواب
دیا اور ساتھی کمپوزر فیصل رفیع نے کہا کہ یہ بالکل غلط بات ہے۔۔۔اور یہ
مکمل گانا میری موجودگی میں تکمیل پایا۔۔۔راحت فتح علی خٓن کو یہ میلوڈی
ایک ٹیکسی میں آئی اور پھر ہم روحیل کے پاس گئے جنہوں نے اسے ترتیب دیا اور
پھر یہ بالی وڈ میں ہٹ ہوگیا۔۔
|
|
فیصل رفیع نے یہ بھی بتایا کہ یہ سب ہونے کے بعد ہم نے عاصم رضا کو کال کیا
اور وہاں بلایا تاکہ وہ اس گانے کو لکھیں اور یہ انہوں نے ہی لکھا ہے۔۔۔ان
کے بزنس ڈائریکٹر سلمان احمد نے بھی اس بات کو بالکل بے بنیاد قرار دیا۔۔۔
سوال یہ ہے کہ سعدیہ امام اتنی بڑی بات بغیر کسی وجہ کے کیوں کہیں گی۔۔۔کیا
ان کی کوئی ذاتی دشمنی ہے یا وہ کوئی پرانا بدلہ نکال رہی ہیں۔۔۔اگر ایسا
نہیں ہے تو کیا واقعی وہ اس گانے کی شہرت میں برابر کی حصہ دار ہیں؟
سعدیہ امام نے کہا کہ میں نے تو دوستی نبھائی تھی لیکن راحت نے اس کا مان
نہیں رکھا۔۔۔مگر وہ اس بات کو اب بھول جانا چاہتی ہیں اور ان کا اب اس
معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔انہیں یہ بھی لگتا ہے کہ یہ سب نا کرنے کی وجہ
شاید پیسے بھی تھے اور راحت سعدیہ امام کو اپنی اس کامیابی کا حصہ دار نہیں
بنانا چاہتے تھے-
|
|
سچ کیا ہے یہ تو ان دونوں کو ہی معلوم ہے لیکن سعدیہ امام نے اتنا بڑا دعویٰ
کرکے انڈسٹری میں ہلچل ضرور مچادی ہے۔۔۔وہ انڈسٹری میں کئی سالوں سے کام کر
رہی ہیں اور سر فہرست ہیروئنز میں ان کا شمار رہا ہے۔۔۔اگر اس میں کوئی
جھوٹ ہے بھی تو یقیناً کوئی بڑا سچ بھی چھپا ہے۔۔۔
|