ماڈل ایمان سلیمان کی شادی کا فیصلہ۔۔۔حرام کو حلال کرنا چاہتی ہوں ۔۔۔

کچھ عرصہ پہلے جب حمزہ علی عباسی نے شادی سے پہلے ایک لمبا چوڑا نوٹ لکھا تو ہر طرف اس کی دھوم مچ گئی۔۔۔۔ایک تو شادی کا فیصلہ سنایا دوسرا اس میں واضح بتایا کہ وہ یہ شادی اپنے اﷲ کو خوش کرنے کے لئے کر رہے ہیں ان جیسا ہی پوسٹ ماڈل اور اداکارہ ایمان سلیمان نے بھی لکھ ڈالا ۔۔۔اس میں اور حمزہ کے پوسٹ میں کافی کچھ مشابہت رکھتا ہے۔۔۔
 

image


ایمان نے اس سے پہلے بھی کافی دفعہ عوام کو اپنی آواز اور اپنے انداز سے حیران کیا ہے۔۔۔حال ہی میں انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈ میں شرکت سے منع کردیا یہ کہہ کر کہ وہ لوگ علی ظفر کو ہیرو بنا کر شو میں بلا رہے ہیں جبکہ وہ ہماری ایک ساتھی کو ہراساں کرتے تھے۔۔۔اس کے بعد انہوں نے اپنے ہاتھوں کے بال صاف کئے بغیر ماڈلنگ کی یہ دکھانے کے لئے کہ خواتین ہر حال میں خوبصورت ہیں۔۔۔

پھر اگست میں انہوں نے اپنے بال بالکل چھوٹے کرلئے جیسے گنجے۔۔۔ان کے اسٹائلش انداز کو لوگوں نے پسند بھی کیا کیونکہ خواتین کے بڑھتے ہوئے مسائل کے باعث بالوں کو لمبا کرنا کافی مشکل ہے۔۔۔

ایمان نے اپنی پوسٹ میں تصویر ڈالی جہاں وہ اور ان کے ہونے والے شوہر دونوں ہی بالوں کے بغیر ہیں اور ان کا عنوان تھا دو گنجے۔۔۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ وہ اپنے ایک ایسے دوست سے شادی کر رہی ہیں جو تین ماہ سے ان کے ساتھ ہے اور اس کے ساتھ ان کا کسی بھی قسم کا حرام یا جنسی تعلق موجود نہیں۔۔۔لوگ اپنے لئے شادی کرتے ہیں کیونکہ انہیں یا تو محبت ہو جاتی ہے یا کیونکہ وہ بہت اکیلے ہوتے ہیں۔۔۔میں اس لئے شادی کر رہی ہوں کیونکہ مجھے حرام کے رشتہ میں نہیں بلکہ حلال کے رشتے میں جانا ہے۔۔۔اپنے رب کی اور اپنے والدین کی خوشی کے لئے ۔۔۔
 

image


کیونکہ ہمیں والدین یہی کہنے لگے تھے کہ تمیز سے شادی کرلو یہ کوئی امریکا نہیں ہے۔۔۔اور کیونکہ ساتھ رہنا اسلامی نہیں ہے ۔۔۔انہوں نے بتایا کہ ہاں میں اور جمیل شادی کر رہے ہیں ۔۔۔اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارا یہ ساتھ اب مرنے کے بعد یا طلاق کے بعد ہی چھوٹ پائے گا۔۔۔

انداز تو کافی بولڈ ہے ہمیشہ کی طرح۔۔۔لیکن انہوں نے وہ باتیں کی جو ان کے دل میں تھیں اور انداز وہی تھا جو حمزہ علی عباسی کا تھا۔۔۔یہ اور بات ہے کہ حال ہی میں حمزہ نے میڈیا میں اداکاری، ماڈلنگ سے کنارہ کشی کر لی ہے لیکن کیا ایمان سلیمان کے اس پوسٹ کے بعد ہم بھی یہ اندازہ لگائیں کہ وہ اس کے کچھ عرصے بعد میڈیا کو خیر آباد کہنے کا پوسٹ ڈال دیں گی۔۔۔

ایمان نے سرمد کھوسٹ کے ڈرامے آخری اسٹیشن میں یاسمین کا کردار نبھایا تھا اور ان کو ان کی اداکاری کی وجہ سے تو سراہا جا رہا ہے۔۔ ساتھ ہی ان کا کھل کر بولنا اور می ٹو موومنٹ کے لئے آواز اٹھانا بھی انہیں بہت آگے لے کر گیا۔۔۔
 

image


اب دیکھتے ہیں کہ اس پوسٹ کے علاوہ شادی میں کیا کیا انوکھا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: