آج اڑتی اڑتی میں ہم آپ سے کریں گے وہ راز کی باتیں جو
اکثر میڈیا میں ہوتی ہیں لیکن منظر عام پر نہیں آتیں۔۔۔ہیروئنز تو ایک
دوسرے سے بھی ہیں اپنی باتیں چھپاتیں تو بھلا کون جانے کہ میڈیا کے پیچھے
یہ ستارے کیا باتیں کرتے ہیں۔۔۔
پہلی خبر اڑتی اڑتی
سنا ہے کہ ہمایوں اشرف کو مارننگ شوز میں کئی بار ان کے آنے سے پہلے ہی
الوداع کہہ دیا جاتا تھا۔۔۔وجہ تھی ان کی لیٹ لطیف والی عادت۔۔۔شاید ہمایوں
اشرف اسے سوچتے ہیں مہمان خصوصی والا انداز۔۔۔لیکن ہمایوں سیٹ پر بہت سارے
لوگوں کو ہوتا ہے اس سے اعتراض۔۔۔ |
|
دوسری اڑتی اڑتی خبر
ہمارے یہاں مارننگ شوز میں اکثر سلیبریٹیز کو رہتا ہے ایک دوسرے کے ساتھ
بیٹھنے پر اعتراض۔۔۔سنا ہے کہ ایک بار فاطمہ آفندی نے مارننگ شو کی عید
ریکارڈنگ سے صرف اس لئے جانے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ ان مہمانوں کی سلیکشن
پر اعتراض تھا۔۔۔منیب بٹ نے اپنی والدہ کے ساتھ اس شو میں بیٹھنے سے انکار
کردیا جس میں پہلے سے ایک اور مہمان اپنی والدہ کے ساتھ موجود تھے۔۔۔وجہ تو
وہ یہی بتاتے ہیں کہ ہمیں پہلے سے معلوم نہیں تھا لیکن اگر ساتھ بیٹھنا بھی
ہے تو اس میں اعتراض کی وجہ کچھ سمجھ سے باہر ہے۔۔۔
|
|
تیسری اڑتی اڑتی خبر
لو جی! محسن عباس حیدر کی زندگی میں آنے والا ہے ایک اور طوفان۔۔۔ابھی
الزامات کی قید سے وہ پوری طرح آزاد بھی نا ہوئے تھے، ابھی ان کے فینز کی
ایک بڑی تعداد ان سے ناراض ہی بیٹھی تھی کہ اب فاطمہ سہیل نے انڈسٹری میں
قدم رکھ دیا ہے۔۔۔پہلا ڈرامہ سائن کرلیا ہے۔۔۔یعنی اب دونوں ہوں گے ایک ہی
میدان میں لیکن ان کا کوئی ڈرامہ کبھی ساتھ نہیں آئے گا۔۔۔کیا خیال ہے؟
|
|
اس طرح کی اڑتی اڑتی خبریں ہم آپ کو اکثر دیں گے۔۔۔ہمارے ساتھ رہئے گا
|