پاکستانی ستاروں نے وزن کم کیسے کیا ۔۔۔ آج آپ جان جائیں گے یہ راز

سچ ہے کہ بڑھتا وزن آپ سے خود اعتمادی اور آپ کی محبت پر تالے لگانا شروع کردیتا ہے۔۔۔خاص طور پر اگر یہ وزن آجائے شوبز کے ستاروں کی زندگی میں تو ان کو فکر ہوجاتی ہے اپنے کل کی۔۔۔لیکن جب یہ اپنے وزن کو کم کرنے پر آئیں تو کامیاب ہو کر ہی رہتے ہیں۔۔۔ان ستاروں نے کیسے وزن کم کیا یہ آج ہم جانیں گے اور اس پر عمل بھی کریں گے۔۔۔

فضا علی
فضا علی کی ایک بالش کی کمر کا راز جان کر آپ کو شدید حیرت ہوگی۔۔۔فضا نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے دوران پراٹھے اور کھانے میں کچھ کم نہیں کیا۔۔۔ان کے بڑھتے وزن کو دیکھ کر ایک لمحے کے لئے تو سب ہی چونک گئے۔۔۔لیکن فرال کی پیدائش کے فوراً بعد فضا نے گرم پانی پینے کو معمول بنایا۔۔۔ان کی روٹین میں شامل ہے ایک خاص قسم کی چائے۔۔۔اس چائے میں قریب پانچ سے چھے چیزیں ڈالتے ہیں۔۔۔جن میں دار چینی، الائچی، دانہ میٹھی، سونف اور کچھ چیزیں شامل ہوتی ہیں۔۔۔فضا کی ایکسرسائز میں سب سے پسندیدہ ہے ڈانس۔۔۔اور وہ لال آٹے کی روٹی کھاتی ہیں جس میں بھنے چنے بھی پیس کر لے ہوتے ہیں۔۔۔

image


نمرہ خان
اداکارہ نمرہ خان کے وزن نے سب کی آنکھوں میں حیرت بھر دی۔۔۔کیونکہ یہ سب کچھ بہت ہی کم عرصے میں ہوا۔۔۔نمرہ کو برائڈل کوٹیور ویک میں ایک معروف ڈیزائنر کے کپڑے پہننے تھے اور اس کے لئے ان کو کم ہونا بہت ضروری تھا۔۔نمرہ کے ڈائٹ پلان میں زیادہ تر انڈے اور سیب شامل ہے۔۔۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایک خاص قسم کا سبزیوں کا سوپ پیتی ہیں جس سے نا بال گرتے ہیں اور نا ہی جلد پر کوئی اثر ہوتا ہے۔۔۔نمرہ نے کہا کہ بہت ہی مشکل ہے خود کو اپنی پسندیدہ کھانے پینے کی چیزوں سے روکنا لیکن بعد میں آپ کو احساس ہوگا کہ یہ بہت ضروری تھا کیونکہ اب میں ہر وہ کپڑے پہنتی ہوں جن کا پہلے سائز کا اشو ہوتا تھا۔۔۔

image


مایا علی
مایا علی جب انڈسٹری میں آئیں تھیں تو ان کا وزن بہت کم نہیں تھا ۔۔۔اور پھر مایا علی نے فٹنس کو اپنی زندگی کا حصہ اسی دن بنالیا تھا جب وہ انڈسٹری میں آئیں لیکن فلم طیفہ ان ٹربل کے لئے تو انہیں بہت سخت محنت کرنی پڑی اور انہوں نے اپنی ڈائٹ کو بہت ہی مختصر کرلیا اور اپنا کیلوری کاؤنٹ بہت کم کیا۔۔۔بقول شہریار منور ۔۔۔اب مایا علی کھانا کھاتی نہیں صرف سونگھتی ہیں۔۔۔مایا علی کا کہنا ہے کہ بہت مشکل ہے اپنے پسند کے کھانوں کو چھوڑنا لیکن اس سے بھی زیادہ مشکل ہے کچھ بہترین پانے کی راہ میں حائل اس وزن کو برداشت کرنا۔۔اور وہ بہت سوچ سمجھ کر کھاتی ہیں اور اپنی پسندیدہ چیزوں کو کبھی کبھار چکھ لیتی ہیں۔۔۔

image


حنا الطاف
حنا الطاف نے اپنے وزن کم کرنے کا راز بتایا کہ وہ بہت شدید ڈپریشن میں آگئی تھیں اپنے وزن کو لے کر اور اسے کم کرنا ان کے بس میں نہیں تھا کیونکہ ان میں کام کے ساتھ ساتھ ایکسرسائز اور کھانے پر کنٹرول ایک بہت مشکل ٹاسک تھا۔۔۔ان کے ڈاکٹر نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنا وزن کم کریں اور ایکسرسائز کریں۔۔۔حنا نے بہت چھوٹے قدم بڑھائے اور بعد میں اس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے۔۔۔ساتھ ہی ناریل کا پانی اور organic low calorie کھانوں نے ان کی ڈائٹ میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ ایک زمانے میں ان کا زیادہ تر پیسہ کھانوں پر خرچ ہوتا تھا اور وہ وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے لیڈ کرداروں میں نہیں آپاتی تھیں۔۔۔لیکن اب ان کا کیرئیر اور ذہنی صحت دونوں وزن کم ہونے سے واپس آگئے ہیں۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: