انڈسٹری کی خوبصورت خواتین کی زندگی میں اور بھی رنگ شامل
ہوجاتے ہیں جب انہیں مل جائے ایسا کوئی جو ان کے حسن کا دیوانہ بھی ہو اور
ان کے لئے ہر لمحہ محبتوں کا پیغام لائے۔۔۔ہماری انڈسٹری میں بھی ایسی کچھ
حسینائیں ہیں جن کے شوہر ان پر ہر لمحہ لٹاتے ہیں پیار اور ان کی آنکھوں
میں آپ کو ہمیشہ نظر آئے گی اعتماد اور اعتبار کی چھاؤں۔۔
ریما خان
دیر آئے درست آئے۔۔۔یہ محاورہ ریما خان کی زندگی کے لئے سب سے بہترین
ہے۔۔۔ایک طویل عرصے تک اپنے گھر کی ذمہ داریاں سنبھالتی اس حسین لڑکی نے
پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ میں بھی اپنے حسن اور اپنے ڈانس کی وجہ
سے ایک مقام بنایا۔۔۔شادی کا کوئی پلان نہیں تھا لیکن گھر میں اب ریما خان
کے رشتے کو لے ان کے ابو کو تھی تھوڑی فکر۔۔۔اور پھر ڈاکٹر طارق کے رشتے کی
آمد ہوئی۔۔۔اس رشتے نے کئی لالی ووڈ کی اداکاراؤں کو جلن اور حسد کی ملی
جلی کیفیت میں مبتلا کردیا۔۔۔سب نے کہا عمر کا کافی فرق ہے۔۔۔ریما نے پیسے
کے لئے شادی کرلی۔۔۔لیکن ان سب باتوں کا جواب تھا ڈاکٹر طارق کی دی گئی بے
تحاشا محبت۔۔۔حال ہی میں اس جوڑے نے اپنی شادی کے آٹھ سال مکمل ہونے پر
امریکہ میں اس خوشی کو باقاعدہ منایا۔۔۔ڈاکٹر طارق کو صحیح معنوں میں اپنی
حسین بیوی سے عشق ہے۔۔۔ |
|
ڈاکٹر شائستہ لودھی
زندگی کے کئی نشیب و فراز سے گزرنے کے بعد ۔۔۔شائستہ لودھی کو ان کے
والد اور چچا نے دوسری شادی کا مشورہ دیا ۔۔۔یہ فیصلہ آسان نہیں تھا کیونکہ
ان کے ساتھ تین بچے تھے اور یہ احساس ان کو اس کڑے فیصلے سے دور رکھتا
تھا۔۔۔لیکن ان کے چچازاد عدنان لودھی کے لئے گھر والوں کا اصرار بڑھتا جا
رہا تھا اور یوں شائستہ نے اپنی زندگی کی ڈور ان کے ہاتھ میں دے دی۔۔۔یہ
فیصلہ ان کے لئے بہترین فیصلوں میں سے ایک تھا۔۔۔کیونکہ عدنان لودھی نے ان
کی نا صرف قدر کی بلکہ انہیں زندگی کی خوشیوں سے بھی ملوایا۔۔۔ان کی ذمہ
داریوں میں برابر کے ساتھی بنے اور ہر مشکل میں قدم سے قدم ملا کر چلے
بھی۔۔۔شادی کے بعد سے لے کر آج تک ان کے شوہر سے کسی کی میڈیا میں بات نہیں
ہوئی لیکن قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی حسین بیوی کا بچوں کی طرح
رکھتے ہیں خیال۔۔۔اس سالگرہ پر بھی انہیں دیئے کافی سرپرائزز اور کیا کھل
کر اپنی محبت کا اظہار۔۔۔
|
|
صاحبہ
ریمبو اور صاحبہ کی جوڑی کو مثالی جوڑی مانا جاتا ہے انڈسٹری کی۔۔۔اس میں
اگر پچاس فیصد ہاتھ صاحبہ کا ہے تو ڈیڑھ سو فیصد ہاتھ ہے افضل خان یعنی
ریمبو کا۔۔۔جو اپنی بیوی کے حسن کی نا صرف قدر کرتے ہیں بلکہ اتنے سال
گزرنے کے بعد بھی ان کا عشق آج بھی پہلے دن جیسا ہی ہے۔۔۔وہ جب بھی کسی شو
میں جاتے ہیں تو ان کا سارا دھیان اپنی بیوی کی خواہشات اور ضروریات پورا
کرنے میں ہی لگا رہتا ہے اور ان کی محبتوں کی گواہ ہے ساری میڈیا انڈسٹری۔
|
|
صنم جنگ
صنم جنگ نے میڈیا انڈسٹری میں آنے سے پہلے ہی اپنے جیون ساتھی کا انتخاب
کرلیا تھا۔۔۔قسام جعفری کی محبت نے صنم کو کبھی میڈیا میں کسی کی طرف جانے
نا دیا۔۔۔دونوں نے ایک دوسرے سے کئے گئے وعدوں کو نبھایا۔۔۔قسام نے ہر مشکل
وقت میں صنم جنگ کا ساتھ دیا اور آج بھی ہر قدم پر ساتھ کھڑے نظر آتے
ہیں۔۔۔جب صنم جنگ نے بیٹی کی پیدائش کے بعد وزن بڑھا لیا تو سب سے زیادہ
سپورٹ انہیں اپنے شوہر سے ملی جنہوں نے ان کو ہمیشہ سر اٹھا کر چلنے کو کہا
اور ان کو اپنی محبت کی آنکھوں سے ہی دیکھا۔۔۔
|
|