آج کل کی لڑکیوں کو کیا ہو گیا ہے کچھ سمجھ نہیں آرہا ۔۔
لڑکیاں تو بہت سمجھدار ہوتی ہیں ۔انھیں لوگوں کو بہت جلد پرکھنا آتا ہے۔پھر
یہ بے وقوفی کیسے ؟ بہت افسوس ہوتا جب کوئی حوا کی بیٹی کسی نا محرم سے وقت
کی بھیگ مانگ رہی ہوتی ۔۔کسی نا محرم کو اپنی تصویریں دے رہی ہوتی ۔۔کسی پر
آخر اتنا بھروسہ کیوں ؟؟ میں خود کو شریف اور پارسا ثابت ہرگز نہیں کرنا
چاہتی ہوں۔ یقیناً ماضی میں کچھ غلطیاں مجھ سے بھی ہوئی ہوں گی ۔۔کچھ گرلز
فوجی فوجی کر رہی ہوتیں اور فیس بک میں جو میسنجر میں آکر کہہ دے میں فوجی
ہوں ۔۔۔ کچھ تصویریں گوگل سے ڈاون لوڈ کر کے اس لڑکی کو بھج دے تو نا جانے
کیوں ان لڑکیوں کو کیا ہوجاتا ؟ کسی فوجی کو آپ کی ذاتی زندگی سے کوئی لینا
دینا نہیں اور نا ہی ان کو اجازت ہوتی فیس بک پر خود کو شو کریں ۔۔ کسی کا
رینک دیکھ کر محبت تو نہیں کی جاتی ؟ یہ محبت تو نہیں ہوتی ؟ یہ تو محض وقت
گزاری ہوتی اور آپ کسی کے ساتھ وقت کیوں گزاریں۔۔فضول بحث کیوں کریں ؟ آپ
کھلونا ہیں ؟؟ آپ کو اپنے ماں باپ بہن بھائی کی عزت کی پرواہ نہیں ؟؟ ایک
بوڑھا باپ جب اپنی بیٹی کو اسکول کالج بھجتا تو یہی کہتا بیٹا جتنا پڑھنا
ہے پڑھ لو پر کوئی ایسا کام نہ کرنا جس سے تمہارا بوڑھا باپ گلی محلے مسجد
میں سر شرم سے جھکا کر چلے ...
مجھے شدید نفرت۔ ہے ایسی لڑکیوں سے جو پیسے کے پیچھے مرتی ۔۔۔یار اگر محبت
سچی ہو کوئی عزت کرنے والا ہو ۔۔تو۔ چھوٹے ۔ سے گاوّں کے ٹوٹے ہوۓ گھر میں
بھی بہت اچھا گزارا ہو جاتا ہے ۔۔۔لیکن اگر محبت نہ ہو۔ کوئی عزت۔ کرنے۔
والا نہ ہو۔ تو یہ عالیشان محل بھی کسی کام کے۔ نہیں ۔۔۔۔جہاں عزت نہ ہو
وہاں سونے کے چمچ میں بھی کھانا کھلایا جا رہا ہو تب بھی وہاں۔ رہنا بے
وقوفی ہے ۔۔۔۔۔ہمارا اصل گھر۔ دو۔ گز زمین۔ کا۔ ٹکڑا ہے بس ۔۔۔۔
اور پیاری بہنوں تم لوگ کوئی کھلونا تو نہیں ہو جس کا دل کرے آکر کھیل جاۓ
؟ خود کی قدر کرو خود کی قدر۔ کرو گے۔ تو کوئی تمہاری قدر کرے گا ۔۔۔۔اور
یہ مردوں۔ کی۔ دنیا ہے یہاں۔ جب مرد کسی عورت کی طرف غلط قدم اٹھاتا تو پتہ
نہیں اس کی دو ٹکے کی غیرت ۔ کہاں۔ ہوتی ؟ خود کی ماں بیٹی کا غیرت کے نام۔
پر قتل کرنے۔ والے مردوں۔ کی غیرت نہ۔ جانے تب کہاں۔ ہوتی ہے جب وہ کسی کی
ماں بیٹی کی عزت کے ساتھ کھیلنے کے۔ نا پاک منصوبے بنا رہا ہوتا ۔۔۔
مرد اگر جو مرضی کرلے اس کا کچھ نہیں جاتا ۔۔عورت کے کردار۔ پر انگلیاں
اٹھتیں ۔۔۔۔ نا محرم مرد اگر قرآن۔ پر ہاتھ رکھ کر بھی خود کی پارسائی کا .
دعوٰے ۔ کرے ۔ تو بھی یقین نہیں کرنا کیونکہ نا محرم۔ تو نا محرم۔ ہی ہوتا
اگر کسی کو آپ سے سچی محبت ہے تو وہ آپ سے نکاح کرے خود کو آپ کا محرم بنا
دے ورنہ اس کو کوئی اختیار نہیں محبت کے دعوٰے کرے
وہ اصل مرد نہیں ہوتا اس دنیا میں مرد بہت کم ہیں ۔۔۔ مرد تو محافظ ہوتا ہے
۔۔اصل مرد وہ ہوتا جس کی موجودگی میں عورت خود کو محفوظ سمجھے ۔۔۔اللّه پاک
سب کو سیدھی راہ پر چلنے۔ کی۔ توفیق عطا فرماۓ ۔۔۔۔اور ہر کسی کی بیٹی کی
عزت کی حفاظت فرماۓ کسی کے کردار پر کوئی داغ نہ لگنے دے ۔۔۔۔۔آمین۔ سمّ۔
آمین
|