عمران خان کی چند تصویریں

تُو عمران خان کو نہیں جانتا !!! یہ وہ فقرہ ہے جو میں ہر روز اپنے دوست ذوالفقار علی سے سنتا ہوں جب بھی ہمارا موضوع بحث عمران خان ہوتا ہے ۔ اس سے بیشتر کہ میں اپنی بات کروں بتانا چاہتا ہوں کہ ذوالفقار سے میری دوستی انٹر نیٹ پر ہوئی بلکہ یوں کہئے فیس بک کی بدولت ہوئی اور یہ اس وقت کی بات ہے جب وہ دبئی میں تحریک انصاف کے راہنما زبیر کلیم کے ساتھ بہت زیادہ کام کر رہے تھے اور جن کا دعویٰ ہے کہ ہم نے دبئی سے 13 کروڑ پاکستانی روپے عمران خان کو جمع کر کے دئے تحریک انصاف کے فنڈ میں ۔

لیکن آج کے ذوالفقار اور کل کے ذوالفقار میں بہت فرق آن پڑا ہے ، اس کا کہنا ہے کہ مڈل ایسٹ کی ایک میٹنگ میں ہم نے جب فنڈ والے پیسوں پر پوچھ گچھ کی اور ساتھ ہی بتایا کہ کینسر ہاسپٹل میں تو پتہ چلا ہے کہ جس کے پاس 30 سے 40 لاکھ روپے ہوں گے تو اس کا علاج ہوتا ہے تو ہمیں بتایا گیا کہ فنڈ کہاں خرچ ہوتے ہیں اس پر آپ لیڈرز سے نہیں پوچھ سکتے اور نہ ہی کسی قسم کے آڈٹ کی بات کرنا ہے اور کینسر ہسپتال غریبوں کی میراث نہیں ہے ۔ بس پھر کیا تھا کہ وہاں پر موجود بہت سے لوگ طویل بحث و مباحثہ کے بعد تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ گئے ۔

یہ تو تھا تعارف ذوالفقار کا، وہ عمران خان کے بارے میں بہت ہی ہارڈ لائنر ہے شاید مجھ سے بھی بہت زیادہ ، گزشتہ رات بھی بحث کے بعد اس کے اپنا پرانا فقرہ دھرایا کہ تُو عمران خان کو نہیں جانتا ۔۔۔ تب اس نے مجھے کچھ تصویریں میل کیں جن کو آج صبح ہی دیکھ سکا ، واقعی ان تصاویر کے بعد تو واقعی اپنی کم علمی کا احساس ہونے لگا تھا ۔

پہلی تصویر میں وہ اپنے یہودی سالے کی الیکشن کمپین میں اس کے ساتھ کھڑا تھا ، اور باقی کچھ تصویروں میں خطاب کر رہا تھا اور ساتھ ہی لکھا تھا کہ عمران خان پورے ایک ماہ برطانیہ کے الیکشن میں اپنے سالے صاحب کی مہم میں ساتھ ساتھ رہے ، بہر حال اس تصویر کو اگنور کیا جا سکتا ہے کیوں کہ سالے کا معاملہ ہے کچھ رعائت دے دی جائے تو اچھا ہے بے شک سالہ یہودی ہے ۔

لیکن دوسری تصویر میں عمران خان بنی گالہ اسلام آباد میں اپنے تین سو کنال کے گھر کے باہر ڈیفن باراک جو کہ ایہود باراک سابق موساد چیف کی بہن ہے اس کا استقبال کر رہا ہے ۔ اس تصویر کو دیکھنے اور اس کے ساتھ لکھے ہوئے کیپشن پڑھنے کے بعد مجھے ذوالفقار کی باتوں پر یقین ہونے لگا تھا ، کہ واقعی دال میں کچھ کالا ہے ۔

پہلے یہودن سے شادی ، پھر گولڈ سمتھ کا پیسہ ، یہودی سالے کی الیکشن کمپین ، ڈیفن باراک سے ملاقات ، یہ تو وہ تصویریں ہیں جو میڈیا پر آگئی ہیں لیکن ناجانے اس شخص کے پیچھے کون سے راز ہیں جو افشاں ہونا ضروری ہیں ، بھٹو کی طرح عوام کی بات ، سچائی کا ڈھونگ اور رونا دھونا ۔۔۔۔ یہ سب کچھ تاریخ کے آئینے میں دیکھیں تو بہت سے باتیں واضح ہو جائیں گی ۔

مجھے پوری امید ہے کہ اس سچ کے بعد بھی مجھے لاتعداد ای میلز بھی آئیں گی اور گرم گرم تبصرے بھی ہوں گے لیکن مجھے اسی کی امید ہے کیوں کہ اندھے کارکنوں کی وجہ ہی سے آج پاکستان کی یہ حالت ہوئی ہے ۔۔ اس لئے مجھے بھی امید ہے کہ اندھے پن کا شکار یہ کارکن سب کچھ جاننے کے بعد بھی عمران خان کے حق میں ضرور تبصرہ کریں گے ۔
Awais Aslam Mirza
About the Author: Awais Aslam Mirza Read More Articles by Awais Aslam Mirza: 23 Articles with 61528 views ایک عام انسان جو معاشرے کو عام سے انداز سے دیکھتا ہے ۔ .. View More