آج بھی جیسے اس کی باتیں مجھ سے کہہ رہی تھی کہ تم نے
مجھے بہت تکلیف دی ہے،بہت غلط کیا ہے میرے ساتھ،اتنی ناانصافی ؟
کون کرتا ہے اتنی ناانصافی کسی اپنے کے ساتھ ؟
مگر اس کے لبوں پر آج بھی میرے لیے نہ کوئی شکایت تھی اور نہ ہی کوئی شکوہ
۔
جیسے کہ اس کو اس بات پر یقین ہو کہ وقت سب کچھ بتا دیتا ہے اور سب سوالوں
کے جواب دے دیتا ہے۔
اور پھر اس کا یقین ٹھیک ہی تو تھا۔
وہ آج خود کہہ رہا تھا کہ میں تمہارے ساتھ ہوتے ہوئے تمہارے ساتھ انصاف
نہیں کر سکا، تمہاری قدر نہیں کر سکا۔
مگر وقت نے انصاف کردیا،
سب سوالوں کے جواب دے دیئے،
مجھے احساس بھی دلادیا اور
تمہاری قدر بھی کروا دی
بےشک وقت سب سے بڑا منصف ہے
|