|
مارننگ شو پر آیا زوال اور ایک کے بعد ایک شوز بند ہونا شروع ہوگئے۔۔۔پہلے
شائستہ لودھی ، پھر صنم جنگ اور پھر فیصل قریشی۔۔۔ان سب کے شوز پر تالے لگ
گئے اور ساتھ ہی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے کئی ستاروں کا بزنس ٹھپ
ہوتا چلا گیا۔۔۔کیونکہ مارننگ شوز سے صرف میزبان ہی نہیں بلکہ مہمان بھی
خوب کماتے رہے۔۔۔اس کے بعد میڈیا میں سب نے ہی اپنے بزنس کی ابتدا کی۔۔۔کسی
نے ڈیجیٹل چینل کھولا تو کسی نے کلینک شروع کر دی۔۔۔کسی نے ڈراموں کی طرف
واپس قدم بڑھا دیئے تو کسی نے ڈھابے کھول لئے۔۔۔
ندا یاسر بھی اس ڈوبتی ہوئی کشتی میں کنارے تلاش کرتی نظر آئیں۔۔۔ابھی ان
کا شو تو چل رہا ہے لیکن ندا کی امیدوں نے دم توڑ دیا ہے۔۔۔انہوں نے یوں تو
کئی جگہ اپنے پیسوں کی انویسٹمنٹ کی ہے جن میں جے وائی سیلون، فلم پروڈکشن
اور دیگر شامل ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنے شو میں بتایا کہ وہ فیشن
انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں اور خاکسار کے نام سے کلیکشن لانچ کر رہی ہیں
اپنے برانڈ NYC کے لئے یعنی ندا یاسر کلیکشن۔۔۔
|
|
ندا یاسر کلیکشن نے اپنی فوٹو شوٹ بھی کروائی مختلف ماڈلز کے ساتھ اور
کیونکہ انہیں کافی تجربہ ہے اپنے شو میں فیشن انڈسٹری کی پسند اور
ناپسندیدگی کا تو انہوں نے سادگی پر زور دیا ہے،۔۔۔پرنٹس سے دور اور ایک
رنگ کی قمیض مختلف کٹس اور اسٹائلنگ کے ساتھ۔۔۔اور اس کلیکشن کا نام رکھا
خاکسار۔۔۔
کلیکشن لانچ کرنے کا بہترین وقت انہوں نے سردیوں کے موسم کو چنا۔۔۔اور ان
کا ماننا ہے کہ یہ موسم سب سے رومانٹک اور یادوں میں لے جانے والا ہوتا ہے۔۔۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی کلیکشن کے ذریعے اپنی گھریلو خواتین کی زندگی کا
حصہ بننا چاہتی ہوں۔۔۔جو کہ میں ہمیشہ سے چاہتی تھی۔۔۔اور میں نے اس کلیکشن
میں اپنے رنگوں اور کٹس پر زور دیا ہے۔۔۔ندا کا تو ماننا یہ ہے کہ یہ نیا
بزنس ان کے لئے بزنس سے کہیں بڑھ کر ہے کیونکہ وہ ہمیشہ سے فیشن انڈسٹری
میں اپنا نام بنانا چاہتی تھیں۔۔۔
لیکن اس بزنس میں ان کے علاوہ بھی بہت سارے لوگ اب قدم رکھ چکے ہیں۔۔۔جن
میں سر فہرست ایمن اور منال، عروہ ماورہ ہیں ۔۔۔
|
|
یاسر نواز بھی اس بزنس میں ان کے ساتھ شامل ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ صرف
پاکستان سے ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنلی بھی لوگ ان کے کام کو پسند کر رہے ہیں
اور کینیڈا اور فرانس سے تو انہیں کلائنٹس ملنا بھی شروع ہوگئے ہیں۔۔۔
وہ اس بزنس کو گلوبلی لے کر جائیں گے اور اس کے اسٹورز پوری دنیا میں
کھولیں گے۔۔۔پلاننگ تو اچھی ہے اور ایسا ممکن بھی ہے کیونکہ ندا یاسر نے اس
بزنس میں بھی پیسہ لگانا شروع کردیا ہے اور مارننگ شو سے اور فلم پروڈکشنز
سے کمانے والا سارا پیسہ وہ اب اپنے نئے بزنس کو بڑھانے پر لگائیں گی شاید۔۔۔
امید ہے کہ وہ اپنا مستقبل اس انڈسٹری میں بھی اتنا ہی کامیاب بنائیں جتنا
مارننگ شو میں۔۔۔
|